Kallar Syedan; Inauguration Ceremony of Mohra Phadyal to Old Saroha Link Road constructed at a cost of Rs.50 lakh
کلرسیداں; 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی موہڑہ پھڈیال تا پرانا سروہا لنک روڈ کی افتتاحی تقریب
Ikram Ul Haq QureshiFebruary 23, 2022
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24فروری2022ء)— رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔علاقہ کی پسماندگی کا خاتمہ کر کے دم لونگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی موہڑہ پھڈیال تا پرانا سروہا لنک روڈ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ ماضی میں پی پی 7 کے خوبصورت ترین علاقے کی پسماندگی پر کوئی توجہ نہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ برادری ازم نہیں بلکہ علاقائی بنیادوں پر تعمیر و ترقی پر توجہ دے رہا ہوں۔انہوں نے دعوی کیا کہ سابقہ ادوار کے مقابلے میں جتنے ترقیاتی کام پی ٹی آئی کے دور میں ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ واحد ایم پی اے ہوں جو ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت ہو تو سزا کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ملک میں مہنگائی ضرور ہے مگر اس پر جلد قابوپالیا جائے گا۔چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے کہا کہ نیا بلدیاتی آرڈننس آنے کے بعد ایم سی کلر سیداں کے اکاؤنٹ میں موجود55 کروڑ جس میں 22 کروڑ روپے کی خطیر رقم سالانہ ترقیاتی فنڈز میں مختص کی گئی تھی ضلع کونسل میں منتقل ہونے کی صورت میں علاقہ کی تعمیر و ترقی برے طریقے سے متاثر ہو گی۔
Kallar Syedan; ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, February 24, 2022) – Member Punjab Assembly Raja Sagheer Ahmed has said that the construction and development of the area is one of his priorities. He said this while addressing the inaugural function of Mohra Phadyal to Old Saroha Link Road constructed at a cost of Rs. 5 million. Chief Officer Baldia Sahibzada Imran Akhtar and other workers were also present on the occasion. He said that in the past no attention was paid to the backwardness of the most beautiful area of PP-7. He said that he was focusing on regional development and not communalism. I am the only MPA who is personally supervising the development works. I am ready to be punished if even a penny of corruption is proved. He admitted that there is inflation in the country but it will be controlled soon. Chief Officer Baldia Sahibzada Imran Akhtar said that after the new Local Government Ordinance came into being, the construction and development of the area would be Rs 55 Caror.
کلرسیداں سے تین افراد کی جانب سے الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں دائر کردی گئی
Three persons from Kallar Syedan filed petitions against the Election Commission
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24فروری2022ء)—کلرسیداں سے تین افراد کی جانب سے الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی کو دو الگ الگ درخواستیں اعتراضات کے ہمراہ جمع کروائی ہیں جن میں ظہور اختر اور اسدعزیز مغل نے موقف اختیار کیا کہ موضع سہوٹ بدھال ایوبی دور حکومت سے سابقہ یوسی کنوھا کا حصہ تھاجو کنوہا سے صرف دوکومیٹر دور ہے جسے نئی حلقہ بندی میں الیکشن کمیشن نے کنوھا سے الگ کرکے گیارہ کلومیٹر دور ویلیج کونسل بھلاکھر کا حصہ بنا کر عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے لہذہ الیکشن کمیشن سہوٹ بدھال کو واپس کنوہاسے منسلک کرے جبکہ ٹکال سے چیف مہربان حسین نے اعتراض دائر کیا کہ بلدیات کے وجود سے ٹکال چوآخالصہ کا حصہ رھا ہے جن کا درمیانی فاصلہ چار کلومیٹر ہے مگر حلقہ بندیوں میں الیکشن کمیشن نے اسے چواخالصہ سے الگ کرکے دس کلومیٹر دور ویلیج کونسل کنوھا کا حصہ بنادیا جس پر عوام علاقہ سراپا احتجاج ہیں لہذہ ٹکال کو واپس چوآخالصہ سے منسلک کیا جائے۔الیکشن کمیشن 28فروری کو اعتراضات کی سماعت کرے گا۔
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری اور ہشتگردی نے قوم کو ایک بار میاں نوازشریف کی یاد دلا دی ہے۔محمد زبیرکیانی
Rising inflation, unemployment and terrorism in the country have once again reminded the nation of Nawaz Sharif. Mohammad Zubair Kayani
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24فروری2022ء)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیرکیانی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری اور ہشتگردی نے قوم کو ایک بار میاں نوازشریف کی یاد دلا دی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نوازشریف نے دن رات محنت کرکے اس قوم کو بجلی اور گیس کے بحرانوں سے نجات دلائی ملکی ترقی کی شرح میں اضافہ کیا مگر ایک سازش کے تحت میاں نوازشریف کو اقتدار سے الگ کرکے ایسے نااہل اور نالائق لوگوں کو اقتدار میں لایا گیا جو معاشرتی تباہی کا موجب بن رہے ہیں۔آئے روز بجلی گیس اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بلاجواز اضافہ کرکے حکومت میں موجود لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔آٹے گھی چاول دالوں کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے آج ٹماٹر دوسو روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں اور حکومت تماشہ دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم اب بھی میاں نوازشریف کی راہیں دیکھ رہی ہیں وہی اس ملک اور قوم کی روشن امید ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے منشیات کی بھاری مقدار برآمدگی کیس کے دونوں ملزمان بری
Lahore High Court Rawalpindi Bench acquitted both the accused in the case of large quantity of drugs
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24فروری2022ء)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے منشیات کی بھاری مقدار برآمدگی کیس کے دونوں ملزمان بری،ملزمان کی طرف سے محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ پیش ہوئے۔ملزم عادل خان اور بسم اللہ جان پر الزام تھا کہ ان کے قبضے سے 4400 گرام چرس برآمد ہوئی ہے جن کے خلاف تھانہ اٹک خورد میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ملزمان کی طرف سے محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ پیش ہوئے جن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔
تعزیت
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24فروری2022ء)— راجہ عبدالطیف نے کلرسیداں کے کاروباری مسعود احمد بھٹی سے ملاقات کی اور ان کے بہنوئی حاجی محمد شبیر کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24فروری2022ء)—پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجازبٹ نے سینیٹر رحمان ملک کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پیپلز پارٹی کا گراں قدر سرمایہ تھے۔انہوں نے ساری سیاسی زندگی بھٹو خاندان سے وفا نبھائی اور جمہوریت کے لیئے قیادت کے ساتھ ساتھ جدوجہد کی،ان کی وفات سے پارٹی ایک مدبر رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔