DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Three people were injured in a traffic accident in two separate incidents in the suburbs of Kallar Syedan

کلر سیداں کے نواحی شہر میں دو مختلف واقعات میں تین افراد ٹریفک حادثہ میں زخمی

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22فروری2022ء)— کلر سیداں کے نواحی شہر میں دو مختلف واقعات میں تین افراد ٹریفک حادثہ میں زخمی جبکہ مانکیالہ کے قریب شارت سرکٹ کے باعث مسافر گاڑی کا اگلا حصہ جل کر تباہ ہو گیا۔ چوکپنڈوری بھاٹہ روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بشارت حسین نامی موٹر سائیکل سوار اپنے دو بھتیجوں ذیشان اور عبید اللہ کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ ٹرک کی زد میں آ گیا جس سے بشارت کی دائیں ٹانگ فریکچر ہو گئی جبکہ بچوں کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔دریں اثناء راولپنڈی سے کلر سیداں آنے والی ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی میں مانکیالہ کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے گاڑی کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا تا ہم مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 22 February 2022) – Three persons were injured in two separate road accidents in the suburbs of Kallar Syedan while the front of a passenger vehicle was burnt due to a short circuit near Mankiala. On Chokpandori Bhata Road, a dumper hit a motorcyclist, as a result of which Basharat Hussain, a motorcyclist, was going to drop off his two nephews Zeeshan and Obaidullah at school when he was hit by a truck, causing fracture of Basharat’s right leg. Meanwhile, a Toyota Hiace coming from Rawalpindi to Kallar Syedan ​​caught fire due to short circuit near Mankiala due to which the front part of the vehicle was badly damaged.

وقت آگیا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر اس نااہل اور سلیکٹڈ سے ملک کو نجات دلائے۔چوہدری ظہیرمحمود سلطان

The time has come for the whole nation to unite and save the country from this incompetent and selected government. Chaudhry Zaheer Mahmood Sultan

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22فروری2022ء)—پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیرمحمود سلطان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ قوم کو نااہل اور سلیکٹڈ سے نجات دلائی جائے ستائیس فروری کو بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد روانہ ہونے والامارچ ملک کی تقدیر بدل ڈالے گاانہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے ہم نے اپنی قیادت کے خون کی قربانی دے کر جمہوریت کو بچایا ہے ہم نے کبھی کسی آمر سے حکومت کی بھیک نہیں مانگی پیپلز پارٹی عوامی قوت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ کل تک بجلی اور گیس کے بل جلانے والے آج ہر ہفتے اس کے نرخوں میں بلا جواز اضافہ کرتے چلے جا رہے ہیں عمران خان اپنے دھرنے میں کہا کرتے تھے کہ جب بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ ہو تو سمجھ لیں کہ وزیر اعظم چور ہے،انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے مسلسل اضافے سے اشیائے روزمرہ سمیت تمام چیزوں کے نرخوں میں سو فیصد سے بھی زائد اضافہ ہو چکا ہے حکومتی نااہلی کے باعث دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے اور حکومت ملکی مسائل حل کرنے کی بجائے سیاسی مخالفین اور حق بات کہنے والے صحافیوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر اس نااہل اور سلیکٹڈ سے ملک کو نجات دلائے۔

مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق اگر ماضی کی تلخیان دفن کر کے مل جائیں تو بڑی قوت بن سکتی ہیں

PML-N and PML-Q can become a great force if the bitterness of the past is buried and merged

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22فروری2022ء)— مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ عوام کو رلانے والے عمران کے خود رونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ وسیع تر قومی مفاد کیلئے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان روابط خوش آئند ہے۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق اگر ماضی کی تلخیان دفن کر کے مل جائیں تو بڑی قوت بن سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں جعلی مینڈیٹ کے بعد مقتدر قوتوں کے ذریعے اقتدار میں بونے سیاستدانوں کو مسلط کرنے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات نے ملکی معیشت کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے اور ہر دو ہفتے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہر اقدام عوام دشمن اور غریب کش ہے۔ملکی استحکام و عوامی بھلائی ہی میاں برادران کا طرہ امتیاز ہے جس کی خاطر پارٹی قیادت نے ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو تقاریر،بیانات اور گالم گلوچ سے چلانے کی کوشش کر رہی ہے۔حکومت کا ہر فیصلہ اور قدم عوام کیلئے تکلیف کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ عوام کا بیانیہ ہے۔میاں شہباز شریف مہنگائی کے ستائے عوام کو نااہل حکمرانوں سے چھٹکارہادلانے کیلئے نکلے ہیں جس سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

دوست محمد انتقال کر گئے نمازجنازہ بروز منگل دن اڑھائی بجے ڈھوک مغلاں عیدگاہ میرگالہ منگرال سرصوبہ شاہ سموٹ روڈ پر ادا کی جائے گی

Namaz e janaza of late Dost Mohammad to be held on Tuesday at Dhok Mughlan eid gha

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22فروری2022ء)—ماسٹر محمد ازاد اور برطانیہ میں مقیم محمد سہراب کے والد محترم دوست محمد انتقال کر گئے نمازجنازہ بروز منگل دن اڑھائی بجے ڈھوک مغلاں عیدگاہ میرگالہ منگرال سرصوبہ شاہ سموٹ روڈ پر ادا کی جائے گی

تعزیت

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22فروری2022ء)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے مقامی کاروباری مسعود احمد بھٹی سے ملاقات کی اور ان کے بہنوئی حاجی شبیر کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button