DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Dr. Babar Awan visits Hothala for inauguration ceremony at Government Boys High School Hall
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا اپنی آبائی علاقہ ہوتھلہ تحصیل کہوٹہ کا دورہ۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں دے گے ہال"ڈاکٹربابر اعوان ہال "کا افتتاح کیا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22فروری2022)
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا اپنی آبائی علاقہ ہوتھلہ تحصیل کہوٹہ کا دورہ۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں دے گے ہال”ڈاکٹربابر اعوان ہال “کا افتتاح کیا حکومت کی طرف سے بچوں اور بچیوں میں وظائف بھی تقسیم کیا۔ چیئر مین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ کی شر کت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزوفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنی آبائی یونین کونسل ہوتھلہ کا دورہ کیا اور انہوں نے اپنی طرف سے سکول میں دے گے ہال”بابر اعوان ہال ” کاافتتاح کیا اور حکومت کی طرف سے سکول کے بچوں اور بچیوں میں وظیفے کے چیک بھی تقسیم کیے اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سیکرٹری یوسی ہوتھلہ راجہ امجد حسین،راجہ مدثر آف ہوتھلہ، راجہ خالد آف بن ہوتھلہ،عابد کیانی،سابق ہیڈ ماسٹر احسان الحق، ہیڈ ماسٹر سکول ہذاماسٹر ضیاء الحق سمیت دیگر سٹاف محمد اختر، ذوالفقار احمد، ناصر عزیز، ڈاکٹر صفدر، محمد کامران، محمد شبریز، کلیم عنائت، فخر اسلام، محمد مشتاق، ابرار حسین،محمد ارشد، توقیر احمد سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہاتوں کے سر کاری سکولوں کے بچوں اور بچیوں کے لیے 65ارب روپے وظیفے کے طور پر رکھے ہیں جبکہ اس علاوہ بھی ملک کے ہر شخص کو 10لاکھ روپے ہیلتھ کارڈ کی مد میں دیے جا رہے ہیں جس سے غریب سے غریب آدمی بھی اپنا بہتر علاج معالجہ کرا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے مجھے آپ لوگوں کی دعاوں سے ہمیشہ حکومتی عہدوں سے نوازہ ہے جس کہ وجہ سے میں نے اپنے علاقے کو کبھی نہیں بولاسٹرک، بچوں اور بچیوں کے سکول کے علاوہ ہسپتال بھی دیا اب میری کوشش ہے میں اپنے اس علاقے کو فیڈرل میں شامل کراوں تاکہ جس طرع کی ترقی وہاں ہو رہی ہے اس طرع کی ترقی ہمارے علاقے میں بھی ہو انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں تعلیم کی قدر و قیمت سے آگاہ کیا جبکہ آپس میں سلوک اتفاق اور بھائی چارے بھی درس دیا اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آپ لوگ ایک دوسرے کی مدد کر یں خواہ وہ دس روپے ہی کیوں نہ ہوں آخر میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 22 February 2022)
Federal Minister for Parliamentary Affairs Dr. Babar Awan visits his hometown Hothla, Tehsil Kahuta. According to details, Federal Minister for Parliamentary Affairs Dr. Babar Awan visited his ancestral Union Council Hothala and inaugurated the Babar Awan Hall at the Government Boys High school on his behalf. Former Chairman UC Hothala Raja Amir Mazhar Candidate for Tehsil Nazim Kahuta, Secretary UC Hothala Raja Amjad Hussain, Raja Mudassar of Hothla, Raja Khalid of Hothla, Abid Kayani, Former Headmaster Ehsanul Haq, Headmaster Other staff members of the school including Master Zia ul Haq Mohammad Akhtar, Zulfiqar Ahmed, Nasir Aziz, Dr. Safdar, Mohammad Kamran, Mohammad Shabriz, Kaleem Inayat, Fakhr Islam, Mohammad Mushtaq, Abrar Hussain, Mohammad Arshad, Tauqeer Ahmed, and others attended the event. Addressing the function, Federal Minister for Parliamentary Affairs Dr. Babar Awan said that Prime Minister Imran Khan has for the first time in the history of the country set aside large sums. Every person in the country is being given Rs. 1 million in the form of a health cards He said that even the poorest of the poor could get better treatment. He said that Allah has always blessed me with your prayers for the government posts which is why I have never visited my area. Now I am trying to include my area in the federal so that the kind of development that is taking place there is also in our area. He informed about the value of education in the light of the Qur’an and Sunnah. He also taught mutual understanding and brotherhood and stressed that you should help each other even if it is only ten rupees. Finally, a special prayer was offered for the security of the country.
سردار ماجد حسین اور ملک سہیل احمد عرف سہیلی کی کوششوں سے سینکڑوں افراد نے آئندہ نے آئندہ الیکشن میں کرنل محمد شبیر اعوان کی حمائت کا اعلان کر دیا۔
Through the efforts of Sardar Majid Hussain and Malik Sohail Ahmed alias Sohaili, hundreds of people announced their support for Col. Muhammad Shabbir Awan in the next elections
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22فروری2022)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان انتخابی مہم میں تیز ی آگئی عوام علاقہ کی طرف زبر دست پذیرائی عوام جوق در جوق کرنل محمد شبیر اعوان کے قافلے میں شامل ہونے لگے۔نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات سردار ماجد حسین اور ملک سہیل احمد عرف سہیلی کی کوششوں سے سینکڑوں افراد نے آئندہ نے آئندہ الیکشن میں کرنل محمد شبیر اعوان کی حمائت کا اعلان کر دیا۔کرنل محمد شبیر اعوان کا پلڑا بھاری۔ تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی عوام کے حقیقی خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سیون سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے تحصیل کہوٹہ کا درہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات سردار ماجد حسین اور ملک سہیل احمد عرف سہیلی اور نوجوان سیاسی و کاروباری شخصیت عدیل افضل بھی ہمراہ موجود تھے کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے اس دورے کے موقع پر دوپری کے مقام پر کیانی برادری کے گھر گے جہاں کیانی برادری کے افراد نے آئندہ الیکشن ان کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان انہوں نے کہوٹہ کے معروف معالج ڈاکٹر محمد علیم کی دعوت پر ان کے گھر گے جہاں ان کے اعزاز میں ایک پر تکلف ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا ڈاکٹر محمد علیم نے کرنل محمد شبیر اعوان کی تعریف کی اور کہاکہ آپ کا سابقہ دور بھی بہت اچھا تھاکرنل محمد شبیر اعوان نے پی ٹی آئی کے سرگرم رہنماء مظہر قریشی کے گھر گے اور ان کے ماموں کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گھپ شپ لگائی اس موقع پر سردار ماجد حسین نے کرنل محمد شبیر اعوان کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اورکہا کہ حلقہ پی پی سیون کی عوام کو بھی آپ جیسے لیڈر کی ضرورت جو پڑھا لکھا ہو حلقے کے مسائل سے واقف ہو اور عوام مسائل آگے اعلی حکام تک پہنچا کر اس کو حل کرانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہو۔
ملک عاصم حبیب رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا
Malik Asim Habib wedding celebrated in village Bhoon
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22فروری2022)
بھون اعوان کی معروف مذہبی و سماجی شخصیت ملک حبیب الرحمن کا صاحبزادہ نوجوان سماجی کارکن ملک عاصم حبیب رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گیا۔کثیر تعداد میں سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کی شر کت۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ علاقہ بھون اعوان یوسی ہوتھلہ کے رہائشی معروف مذہبی و سماجی شخصیت ملک حبیب الرحمن کا صاحبزادہ نوجوان سماجی کارکن ملک عاصم حبیب رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیاان کے دعوت ولیمہ کی تقریب افضل میرج ہال میں منعقد ہوئی دعوت ولیمہ میں تنظیم الاعوان آل پاکستان کے صدر ملک حسرت اعوان، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق ایم پی اے کر نل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،،صاحبزادہ سائین نعمت اللہ چشتی دربار عالیہ میان تھب شریف،سابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،ملک فارو ق اعوان ایڈوکیٹ،ملک عمر اعوان ایڈوکیٹ،ملک منان آف ہوتھلہ، ملک وحید احمد، راجہ عامر نگیال ایڈوکیٹ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک یعقوب آف جاوا، سیاسی وسماجی شخصیت ملک اشتیاق اعوان، ملک ذوالفقار آف جاوا، ملک اشتیاق آف جاوا،ملک نوید ضیاء آف ماڈل ٹاؤن،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال،راجہ مدثر آف ہوتھلہ، سابق چیئرمین یوسی مغل ملک نور احمد اعوان،راجہ قمر آف پی ڈبلیو ڈی،راجہ شمس، راجہ کامران،راجہ عدنان، ملک عمیر حسرت لوئی بھیر،ملک ماجد اعوان آف لوئی بھیر، معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک عبد العزیز آف لوئی بھیر، عمران اصغر قریشی، محمد رحیم قریشی، ملک سجاد اعوان، ملک قاسم اعوان،ملک شاہد لطیف اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔
کہوٹہ شہر کو جدید بنائیں گے انشاء اللہ مارچ تک کہوٹہ آڑی سیداں روڈ پر کام شروع ہوگا۔
We will modernize the city of Kahuta. Inshallah, work on Kahuta Aari Syedan Road will start by March
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22فروری2022)
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہر اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن تھا کہ عوام کو ریلیف ملے صحت کارڈ کی سہولت مہیا کر کے عمران خان نے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کر دیا ہر بالغ شخص اور اُسکی فیملی 10لاکھ تک کا علاج کروا سکے گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومتی ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جبکہ اس کے برعکس سابقہ دور میں دوسری جماعت کے جو یہاں سے ایم این اے منتخب ہوئے وہ ملک کے وزیر بھی رہے مگر انہوں نے کوئی ایساکام نہیں جس کو کا م کہا جائے اور نہ ہی انہوں نے تیس سالوں میں خود تو کوئی میگا پراجیکٹ دے نہ سکے اب جبکہ ایم این اے صداقت علی عباسی، ایم پی ایز اور چیئر مین RDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ کی کاوشوں سے اربوں روبے کا ٹورازم کا منصوبہ شروع ہوا تو انھوں نے کہوٹہ کے عوام کی مخالفت کی حالانکہ انکو چاروں تحصیلوں کے لوگوں نے وؤٹ دیے عوام علاقہ ان سے ضرور حساب لیں گے انھوں نے کہا کہ ٹوورازم ہائی وے منصوبکہ مکمل ہوگا کہوٹہ شہر کو جدید بنائیں گے انشاء اللہ مارچ تک کہوٹہ آڑی سیداں روڈ پر کام شروع ہوگا۔