DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan ; Political parties announce to take court action against the recent delimitation of local bodies by the Election Commission

کلرسیداں میں پاکستان تحریک انصاف،مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی نے بیک یک زبان الیکشن کمیشن کی جاری کردہ حالیہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن، عدالت عالیہ اور عوام سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21فروری2022ء)—کلرسیداں میں پاکستان تحریک انصاف،مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی نے بیک یک زبان الیکشن کمیشن کی جاری کردہ حالیہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن، عدالت عالیہ اور عوام سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،آصف محمود کیانی،مسلم لیگ کے حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،صوبیدارغلام ربانی،پیپلز پارٹی کے عاطف اعجاز بٹ،جماعت اسلامی کے امیر جاوید اقبال نے اتوار کو کلرسیداں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی حالیہ حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوامی مفادات کے خلاف گہری سازش قرار دیا ہے۔جس کا مقصد کلرسیداں کی موثرآواز کو کمزور کرنا ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے راجہ ظفر محمود،جنید بھٹی،شیخ حسن سرائیکی،شیخ ندیم احمد،صوفی ضابر حسین، حاجی محمد اسحاق، پی ٹی آئی کے محسن نوید سیٹھی،مرزا حنیف بیگ،پیپلز پارٹی کے نوید اختر مغل،نصیر اختر بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔حافظ سہیل اشرف،شیخ حسن ریاض،چوہدری اخلاق حسین، جاوید اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے زمینی حقائق کے برعکس گوگل نقشے پر ایم سی کلر کو ختم کرکے اسے چار نیبر ہڈ قائم کرتے ہوئے اپنے ہی قواعد کو روند ڈالا ہے۔نیبر ہڈز کی باونڈریز بھی آپس میں نہیں ملتیں،دس سے اٹھارہ کلومیٹر کے دور دراز علاقوں پر نیبرہڈ قائم کرکے شہریوں کی مشکلات میں بیحد اضافہ کیا ہے۔ہم سب الیکشن کمیشن سے رجوع کررہے ہیں۔ عدالت عالیہ بھی جائیں گے اور اس کے بعد فیصلہ کن اقدام کے لیئے لوگوں سے مشاورت کے بعد انتہائی فیصلہ کریں گے۔حافظ سہیل اشرف نے کہا کہ آج کلرسیداں کے تمام سیاسی زعما ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ہمیں ہر صورت کلرسیداں کا مفاد عزیز ہے۔ ہماری سیاسی جماعتیں الگ الگ ہیں مگر ہم سب کی منزل کلرسیداں کے لوگوں کا مفاد ہے،ہم سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر کلرسیداں کا مقدمہ لڑیں گے۔شیخ حسن ریاض نے کہا کہ گوگل کے ذریعے حلقہ بندیاں قائم کرنے والا الیکشن کمیشن نیبرہڈ کی سرحدیں ملا کر دکھائے؟دس سے اٹھارہ کلومیٹر کی طویل نیبرہڈ کے قیام کا مقصد شہریوں کی مشکلات میں اضافے کی دانستہ کوشش ہے جس کی ہرصورت مزاحمت کی جائے گی۔حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیاں کلرسیداں کی عوام کو قبول نہیں ہم ان کو تسلیم نہیں کرتے،الیکشن کمیشن کا اقدام قابل مذمت ہے۔پیپلز پارٹی کے عاطف اعجاز بٹ نے کہا کہ کلر سیداں کے لوگوں اور سیاسی جماعتوں نے حلقہ بندیوں کو مسترد کردیا ہے ماضی میں کلرسیداں کو کئی حلقوں میں تقسیم کرکے ہماری آواز کو دبایا گیا اب اس کی اجازت نہیں دیں گے۔جماعت اسلامی کے جاوید اقبال نے کہا کہ کلرسیداں میں کوئی بھی شخص ان حلقہ بندیوں کو قبول نہیں کرتا،ہم سب کلر سیداں کے مفاد میں متحد ہیں اور حقوق کی جنگ مشترکہ طور پر لڑیں گے۔نمبردار اسد عزیز،آصف محمود کیانی نے تحصیل کی ویلج کونسلوں کے قیام کو بھی عوامی مفاد کے برعکس اقدام قرار دیا اور کہا کہ سموٹ اور منیاندہ کو ختم کرکے عوام سے زیادتی کی گئی ہے۔

Kallar Syedan; ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 21 February 2022) * In Kallar Syedan, Pakistan Tehreek-e-Insaf, PML-N, Pakistan Peoples Party and Jamaat-e-Islami unanimously rejected the recent delimitation of local bodies by the Election Commission. In this regard, former Tehsil Nazim Hafiz Sohail Ashraf Malik, Asif Mehmood Kayani, Haji Akhlaq Hussain of Muslim League, Sheikh Hassan Riaz, Subedar Ghulam Rabbani and Atif of PPP have announced to approach the Supreme Court and the people. Ejaz Butt, Ameer of Jamaat-e-Islami Javed Iqbal while addressing a press conference on Sunday rejected the recent delimitation of the Election Commission and termed it as a deep conspiracy against the public interest. On this occasion Raja Zafar Mahmood of PML-N, Junaid Bhatti, Sheikh Hassan Seraiki, Sheikh Nadeem Ahmed, Sufi Zabir Hussain, Haji Muhammad Ishaq, Mohsin Naveed Sethi of PTI, Mirza Hanif Baig, Naveed Akhtar Mughal of PPP were present.

کلرسیداں میں دو چور رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیئے گئے دونوں ملزمان کا تعلق کہوٹہ سے ہے

Two thieves from Kahuta arrested bt Kallar police

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21فروری2022ء)— کلرسیداں میں دو چور رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیئے گئے دونوں ملزمان کا تعلق کہوٹہ سے ہے۔ نعیم اختر سکنہ جمیل آباد کلر سیداں نے بتایا کہ میں نے لونی سلیال کے مقام پر پرانی گاڑیوں کا شو روم بنا رکھا ہے۔ گزشتہ شب 8 بجے کہو ٹہ کے رہائشی راجہ محمد اخلاق ولد راجہ محمد اشتیاق اور راشد مسعود ولد مسعود اقبال میری گاڑی آلٹو مہران کے تین ٹائر کھول کر اپنی گاڑی میں رکھ چکے تھے اور چوتھے ٹائر کو کھول رہے تھے کہ میں ملک محمد ندیم اور خضر حسین موقع پر پہنچ گئے تو یہ دونوں ملزمان وہاں سے بھاگ نکلے جنہیں تعاقب کر کے پکڑ لیا گیا۔اس سے قبل شو روم سے ایک عدد رکشہ 74کرولا گاڑی اور گاڑیوں کی بیٹریاں چوری ہوتی رہی ہیں ملزمان کو کلرسیداں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

برطانیہ کے شہر والسال میں مقیم محلہ اکبری چوآ خالصہ کے حاجی خورشید احمد کے فرزند حاجی حسن علی خورشید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wallima of Haji Hassan Ali of Mohalla Akbri, Choa Khalsa and walsall, Uk celebrated in Kallar Syedan

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21فروری2022ء)—برطانیہ کے شہر والسال میں مقیم محلہ اکبری چوآ خالصہ کے حاجی خورشید احمد کے فرزند حاجی حسن علی خورشید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں سید راحت علی شاہ،راجہ ندیم احمد،راجہ داؤد اکبر،شوکت حسین،ماسٹر محمد شفیق،راجہ محمد شجاع،راجہ عثمان مانی، محمد یونس بھٹی،چوہدری ابرار احمد گجر، قاضی سہیل افتخار،ماسٹر خلیل احمد،شیخ حسن ریاض،حاجی طارق تاج اور دیگر نے شرکت کی۔

مرزا بشیر کو گاؤں دودھلی میں سپرد خاک کردیا گیا

Mirza M Bashir passed away in Dodilli

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21فروری2022ء)—معروف سماجی کارکن مرزا جلیل الرحمان کے ماموں مرزا بشیر کو گاؤں دودھلی میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،سابق وزیر چوہدری محمد ریاض، مولانا احسان اللہ چکیالوی،شیخ ساجد الرحمان،راجہ جاوید اشرف،راجہ ندیم احمد، راجہ صفدر کیانی،شیخ حسن ریاض، حاجی طارق تاج،حاجی محمد اسحاق،چوہدری توقیراسلم،صوبیدار غلام ربانی،صغیر بھولا،جاوید کیانی،چوہدری ابرار حسین، شاہد گجر اور دیگر نے شرکت کی۔

Condolonces

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21فروری2022ء)—مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے اتوار کو کلرسیداں میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے بھلاکھر میں چیئرمین صفدر کیانی سے ان کے چچا اور ڈھوک پنڈ جاکر معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی سے ملاقات کی اور ان کے بہنوئی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر جاوید کیانی،توقیراسلم،تنویر شیرازی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21فروری2022ء)—سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان،رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے سابق چیئرمین راجہ صفدر کیانی سے ملاقات کی اور ان کے چچا کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button