مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21فروری2022) نہاتے ہوئے واش روم میں کرنٹ لگنے سے حافظ قرآن مولانا حق نوازخطیب جامع مسجد نڑھ اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔نمازے جنازہ میں کثیر تعداد میں علمائے کرام سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کہوٹہ کے علاقہ نڑھ کے رہائشی اور حال مقیم گریڈ اسٹیشن حافظ قرآن مولانا حق نوازخطیب جامع مسجد نڑھ اوڑیک نہاتے ہوئے واش روم میں کرنٹ لگنے سے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ان کی نمازے جنازہ گریڈ اسٹیشن میں کے مقام پر ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں صدر اہلیسنت جماعت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی،مولاناعبد المجید نقشبندی،مولاناحافظ صغیر احمد، مولاناحافظ محمد تاج بگہاروی،حافظ فخر عباس، حافظ ذوالفقار احمد قادری، حافظ قمر رضا چشتی،حافظ حامد رضا، حافظ محمد توقیر،کونسلر شوکت ستی آف سون سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔
Mator, Kahuta; (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 21 February 2022) Maulana Haq Nawaz Khatib of Jamia Masjid Narh was killed in a electric shock in the washroom while taking a bath. A large number of scholars, political and social personalities attended the funeral prayer. Maulana Haq Nawaz Khatib of Jamia Masjid Narh was electrocuted in the washroom. Idrees Hashmi, Maulana Abdul Majeed Naqshbandi, Maulana Hafiz Saghir Ahmed, Maulana Hafiz Mohammad Taj Bagharvi, Hafiz Fakhr Abbas, Hafiz Zulfiqar Ahmed Qadri, Hafiz Qamar Raza Chishti, Hafiz Hamid Raza, Hafiz Mohammad Tauqeer, Councilor Shaukat Satti and many others participated in namaz e janaza.
معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری محمد فیاض کی نئی رہائش گاہ کی افتتاحی تقریب
Inauguration ceremony of new residence of renowned business and social personality Chaudhry Muhammad Fayyaz
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21فروری2022) معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری محمد فیاض کی نئی رہائش گاہ کی افتتاحی تقریب۔ برطانیہ کی معروف سماجی،مذہبی و کاروباری شخصیت محمد زرین بھٹی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت تفصیل کے مطابق گذشتہ روز بہادر ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد فیاض کی تحصیل کلر سیداں دوبیرن کلاں کی رہائش گاہ کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں نورانی محفل سجائی گئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد خصوصی خطاب حضرت علامہ عبداللہ مظہر وارثی نے کیا اس موقع پر برطانیہ کی معروف اور کاروباری شخصیت حاجی محمد زرین بھٹی، چوہدری محمد اقبال، چوہدری ظفر اقبال صدر انجمن تاجران دوبیرن کلاں، کاروباری شخصیت چوہدری ظہیر احمد، ماسٹر ارشد محمود جنرل سیکرٹری انجمن تاجران دوبیرن کلاں، دوبیرن کلاں کی سیاسی اور سماجی شخصیت خان شبیر خان، خان صدیق خان، خان رفیق خان، سابق بینک منیجر راجہ اعجاز احمد خان، راجہ محمد شفیق جی ایم، راجہ محمد رشید، ماسٹر مشتاق احمد،بٹ برادرز، بھٹی برادرز، چوہدری محمد جلیل، ملک شیر محمد، چیرمین زکوٰۃ کمیٹی آصف یعقوب کیانی، سائیں محمد پرویز، چوہدری حسن اختر، راجہ محمد نثار، چوہدری محمد واجد، چوہدری محمد ماجد، میڈیا پرسن محمد منیر چشتی، ارشد محمود چوہدری،ساجد محمود راجہ،طاہر مغل،کبیرجنجوعہ اوردیگر سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی تمام مہمانوں نے چوہدری محمد فیاض اور انکے والد چوہدری علی بہادر اور انکے بردارن کو نیو رہائش گاہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔
آج کرنل (ر)راجہ وسیم جنجوعہ کی محنتیں رنگ لائی اور سٹیڈیم کا کام شروع ہے
Today the hard work of Col (retd) Raja Wasim Janjua has paid off and the work of the stadium has started
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21فروری2022) سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ صدر آل پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی خصوصی کاوش اور محنت سے کہوٹہ سپورٹس جمنازیم علیوٹ کا کام جاری کہوٹہ سپورٹس جمنازیم علیوٹ کی تکمیل سے نوجوان کھلاڑیوں کا خواب پورا ہو گا جس کا سہرا صدر آل پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کے سر جاتا ہے ہم اہل علاقہ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کہوٹہ کے نوجوانوں کا سٹیڈیم کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اور کمشنر راولپنڈی سمیت مختلف اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کر کے کروڑوں روپے کا فنڈ منظور کرا کر موقع پر کام شروع کرانا کرنل(ر) وسیم جنجوعہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے پی ٹی آئی کی حکومت اور اعلیٰ قیادت صدر آل پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی محنت کی معترف ہے یاد رہے کہ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں بچوں کے کھیلنے کیلئے کوئی خاص گراؤنڈ نہ تھا اور نہ ہی پچھلی حکومتوں نے اس پر توجہ دی پی ٹی آئی کی حکومت بنتے ہی وفاقی ترجمان صداقت علی عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی نے صدر آل پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی سٹیڈیم بنانے میں دلچسپی کو دیکھتے ہوئے انہیں تمام تر اختیارات دیے جس پر آج کرنل (ر)راجہ وسیم جنجوعہ کی محنتیں رنگ لائی اور سٹیڈیم کا کام شروع ہے۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21فروری2022) سابق ایم اپی اے راجہ محمد علی کا معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک اشتیاق اعوان کی والدہ محترمہ کی وفات پراظہار تعزیت۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں بھون کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک اشتیاق اعوان کی والد ہ ماجد ہ گذشتہ دنوں وفات پا گیں تھیں گذشتہ روزمسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر وسابق MPAراجہ محمد علی اور دیگر نے ملک اشتیاق اعوان کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کا اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔