DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Meeting of Chairman Raja Amir Mazhar with Federal Minister for Parliamentary Affairs Dr. Babar Awan

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے چیئرمین راجہ عامر مظہرکی ملاقات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20فروری2022)
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے چیئرمین راجہ عامر مظہرکی ملاقات۔علاقائی مسائل پر طویل تفصیلی گفتگو۔راجہ عامر مظہر نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے مسائل حل کر نے کا یقین دیلایا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی انہوں نے ڈاکٹر بابر اعوان کو تمام علاقائی مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوام کے مسائل حل کروں اس موقع پر چیئرمین راجہ عامر مظہرنے اپنے بیان میں کہاوفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ہمیشہ اپنے علاقے اور عوام کے مسائل کو حل کر نے کی کوشش کی ہے انہوں نے سابقہ دور میں اپنی آئی یوسی ہوتھلہ میں سڑک، سکول، ہسپتال کے علاقہ سب سے بڑا منصوبہ پاسپورٹ آفس کا جو کہوٹہ کی عوام کو دیا وہ ایک انمول تحفہ ہے جس سے ناں صرف تحصیل کہوٹہ بلکہ کلر سیداں اور کوٹلی ستیاں کی عوام بھی اس سے مستعفید ہوئی ہے چیئرمین راجہ عامر مظہر نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 20 February 2022)
According to details, former chairman Union Council Hothala Raja Amir Mazhar candidate for Tehsil Nazim Kahuta met Federal Minister for Parliamentary Affairs Dr. Babar Awan in his chamber at Parliament House yesterday. He apprised Awan of all the regional issues on which he said that insha-Allah I would solve the problems of the people. He has tried in the previous era in his IUC Hothala road, school, hospital area, the biggest project of Passport Office which he gave to the people of Kahuta is an invaluable gift which not only Tehsil Kahuta but also Kallar Syedan ​​and Kotli.  Chairman Raja Amir Mazhar has thanked Federal Minister for Parliamentary Affairs, Dr. Babar Awan, for his support.

معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل آف بھورہ حیال کو آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی کامرکزی سر پرست اعلیٰ مقرر کر دیا

Abdul Majeed Mughal of Bhura Hayal Appointed Central Patron of All Pakistan Mughal Welfare Society

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20فروری2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل آف بھورہ حیال کو آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی کامرکزی سر پرست اعلیٰ مقرر کر دیا۔عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی علاقے میں جشن کا سماں۔گاؤں پہنچنے پر اہل علاقہ عبدالمجید مغل کا پر تباک استقبال کیا۔عبدالمجید مغل آف بھورہ حیال نے تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل آل پاکستان مغل ویلفیئرسوسائٹی کا ایک بہت بڑا جلسہ ہوا جس میں تمام اراکین عہدیدران نے متفقہ طور پر حلقہ این اے ستاون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل آف بھورہ حیال کو آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی کامرکزی سر پرست اعلیٰ مقرر کر دیااہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑگئی علاقے میں جشن کا سماں پیدا ہو گیا عبد المجید مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ مغل خاندان کے تمام افراد کو ساتھ لے کر چلوں اس کے علاوہ دیگر قبائل کو بھی ساتھ لے کر چلوں گا خاندان برادریاں اورعلاقے پہچان کے لیے ہوتے ہیں رب تعالی کی بارگاہ میں وہ مقبول ہے جس کا کردار اچھا ہو گا متقی اور پرہیز گار ہوگا اور اللہ کی مخلوق کی خدمت اور اس سے پیار کر نے والا ہو گا انہوں نے کہا کہ تنظیم کے تمام اراکین و عہدیدران نے زمہ داری مجھے سونپی ہے انشاء اللہ اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20فروری2022)
چیئرمین چوہدری صداقت حسین اورتنویر ناز بھٹی کا صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن ارسلان قریشی کے والدکی وفات پر فاتحہ خوانی۔تفصیل کے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت صدر مسلم لیگ ن یوتھ تحصیل کلر سیداں ارسلان قریشی کے والد محترم کی وفات پر مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق چیئرمین مسلم لیگ ن یوسی منیاندہ چوھدری صداقت حسین اور ن لیگی رہنما ء سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں تنویز ناز بھٹی نے ارسلان قریشی کی رہائشگاہ پرجا کر ان سے ان کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

رائل کالج آف سائنس اینڈ کامرس کہوٹہ میں سالانہ سپورٹس گالا کے اختتامی دن پر پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب

Prize Giving Ceremony to the children who took position on the closing day of the annual Sports Gala at Royal College of Science and Commerce Kahuta

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،20فروری2022ء)—تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔ تحصیل کہوٹہ کے عوام کی بد قسمتی ہے کہ یہاں پر کسی بھی نمائندے نے کوئی کام نہ کیا اور نوجوانوں کے لیے کوئی سٹیڈئم نہ بنایا۔ رائل کالج آف سائنس اینڈ کامرس کہوٹہ عرصہ چھ سال سے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کر کے بچوں کی صلا حیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار رائل کالج آف سائنس اینڈ کامرس کہوٹہ میں سالانہ سپورٹس گالا کے اختتامی دن پر پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ و بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی، آصف ستی نے کیا۔ جبکہ پرنسپل کالج عبدلراؤف قریشی نے کہا کہ رائل کالج کہوٹہ نے ہمیشہ جہاں سائنس و کامرس کی تعلیم کے لیے کوشش کی وہاں طلباء و طالبات کے لیے کھیلوں کے انعقاد ہوں۔ مذہبی پروگرام یا قومی پراگرامز کا انعقاد بھی کیا تا کہ نوجوان نسل جہاں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں وہاں آج کے اس معاشرے میں منشیات موبائل کے غلط استعمال اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں سے بچے رہیں۔ انھوں نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں پوزیشن لینے والی ٹیمز جس میں کرکٹ، فٹ بال، شارٹ لانگ ریس شامل ہیں کو ایوارڈز دیے گے۔

سا بق ایم پی اے راجہ محمد علی کا دورہ کہوٹہ ورکرز، کارکنان سے ملاقات

MPA Raja Muhammad Ali visited Kahuta and met the party workers

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،20فروری2022ء)—سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ(ن) پنجاب سا بق ایم پی اے راجہ محمد علی کا دورہ کہوٹہ ورکرز، کارکنان سے ملاقات بلدیاتی حلقہ بندیوں پر شدید تنقید۔ کہوٹہ ہل ایریا ڈکلرئیرڈ ہے ہل ایریا سے ختم کرنے اور حلقہ بندیوں پر فوری نظر ثانی کر کے مشاورت اور میرٹ پر حلقہ بندیاں کی جائیں۔ تفصیلا ت کے مطابق سابق ایم پی اے نائب صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب راجہ محمد علی نے تحصیل کہوٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی کی بھابھی کی وفات پر انکے گھر جا کر تعزیت کی جبکہ آئل سنمبل میں کرنل(ر) طاہر رفیق کے چچا راجہ اورنگزیب کی وفات پر تعزیت کی۔اسی طرح حاجی ملک منیر اعوان کے کزن کے بیٹے مدثر ملک اشتیاق آف بھون کی والدہ کی وفات پر انکے گھر جا کر تعزیت اور فاتح کی اس موقع پر حاجی ملک منیر اعوان، راجہ رفاقت جنجوعہ، حامد لطیف ستی اور عاصی جنجوعہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ راجہ محمد علی نے مسلم لیگی ورکرز،کارکنان سے ملاقاتیں بھی کیں۔ بعدازاں انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے آئے روز ڈیزل، پٹرول، بجلی،گیس کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیے۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ عوام علاقہ کی بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے۔عوام نے ہمیشہ مجھے پیار و محبت سے نوازا عوام علاقہ سے رابطے میں ہوں۔ کارکنان،ورکرز متحد ہو کر مسلم لیگ(ن) کو مضبوط کریں۔بلدیاتی الیکشن ہوں یا جنرل الیکشن مسلم لیگ (ن) بھرپور حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کریگی۔

ایم سی کو بحال ہونا چاہیے , حاجی ملک منیر اعوان

MC should be restored, Haji Malik Munir Awan

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،20فروری2022ء)—ممتاز سیاسی سماجی شخصیت صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ مہینے میں دو مرتبہ ڈیزل،پٹرول، گیس،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اتنی مہنگائی کر دی ہے کہ اب مزدور شخص اپنے بچوں کو ایک وقت کا کھانا بھی پیٹ بھر کر نہیں دے سکتا۔بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں۔بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیے دھکے کھا رہے۔ہیں پی ٹی آئی کی حکومت اگر مزید چھ ماہ رہی تو ملک مزید پستی کی جانب جائے گا۔ معیشت تباہ ہو گئی۔ ادارے کرپشن کا گڑ بن چکے ہیں۔منتخب نمائندے عوام کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں ملک منیر اعوان نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی کو بحال ہونا چاہیے تا کہ ہمارے ٹیکسوں کے کروڑوں روپے بجائے پنڈی جانے کے کہوٹہ میں خرچ ہوں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ مقامی قیادت مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔جس کو ٹکٹ ملے گا وہ الیکشن میں ضرور حصہ لے گا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی عوام کے لیئے وقف کر رکھی ہے۔ انشااللہ اگر موقع ملا تو شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرونگا۔ اس سے قبل میں کلب لائن، نئی آبادی اور دیگر جگہوں پر کروڑوں کے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔خدمت کا مشن جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button