لندن؛؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،19فروری2022ء)—برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے بریڈفورڈ کا دورہ کیا۔بریڈفورڈ قونصلیٹ کے قونصل جنرل ابرار حسین، ڈپٹی قونصل جنرل شعیب احمد اور قونصلیٹ کے عملے نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ بریڈفورڈ قونصلیٹ میں ان کی آمد پر لارڈ میئر کونسلر شبیر حسین، شیڈووزیر ناز شاہ ایم پی ، یارکشائر کے مختلف شہروں کے کونسلرز اور کمیونٹی رہنماؤں نے بھی ان کو بریڈفورڈ کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمشنر معظم احمد خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بریڈفورڈ کے شہر کو خصوصی حیثیت حاصل ہے ،بریڈفورڈ شہر سے جہاں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں یہاں کے ممبران پارلیمنٹ کا صف اوّل کا کردار رہا، وہاں پاکستانیوں اور کشمیریوں نے مختلف شعبوں میں ہمیشہ ایک تاریخ رقم کی ہے، کمیونٹی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ہائی کمشنر معظم احمد خان کا کہنا تھا برطانیہ میں بسنے والی اوورسیز کمیونٹی اپنی نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے، باالخصوص ہماری نوجوان نسل جن کا یونیورسٹی کے درجہ پر داخلہ بہت کم ہے ،اس طرف والدین کو توجہ دینے کی ضرورت ہے ،ہماری نوجوان نسل اعلیٰ تعلیم یافتہ ہو گی تو برطانیہ میں مختلف شعبوں میں وہ اپنی بھرپور نمائندگی کر سکے گی۔
London ( Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 19 February 2022) * Pakistan’s High Commissioner to the United Kingdom Moazzam Ahmed Khan visited Bradford and was given a warm welcome.
On his arrival at the Bradford Consulate, Lord Mayor Councilor Shabbir Hussain, Shadow Minister Naz Shah MP, councilors from various Yorkshire cities and community leaders also welcomed him on his first visit to Bradford.
Commissioner Moazzam Ahmad Khan said that the city of Bradford has a special status in the United Kingdom. Answering the questions of the community, High Commissioner Moazzam Ahmad Khan said that the overseas community living in the UK should adorn their young generation with the jewel of education, especially our young generation who have very low university enrollment. Yes, parents need to pay attention to this. If our young generation is highly educated then they will be able to fully represent themselves in various fields in the UK.