کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18فروری2022ء)—نوجوان کنڈیکٹر نے ڈرائیور کو فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی دونعشیں پمز ہسپتال منتقل،دونوں مقتولین کا تعلق کلرسیداں سے تھا۔تفصیلات کے مطابق محمد فیاض سکنہ بڑالا سکوٹ کے مطابق ان کا بیٹا نوید نوید مسافر ٹویوٹا گاڑی کلر سیداں سے 26نمبر چونگی اسلام آباد چلاتا تھا اس نے تیمور سکنہ چک مرزا کو کنڈیکٹر رکھا ہوا تھا جسے اس نے چند ایام قبل فارغ کر دیا۔نوید جمعرات کے روز معمول کے مطابق مسافر بٹھا کر گاڑی میں کلر سیداں سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا تو ترنول کے قریب اس کا سابقہ کنڈیکٹر تیمور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوسری گاڑی میں آیا انہوں نے مسافر گاڑی روکی تمام مسافروں کو گاڑی سے اتارا اور آخر میں نوید کو بھی اتار کر اپنی گاڑی میں ہمراہ لے گئے۔ دو گھنٹے بعد وہ واپس آئے اور انہوں نے نوید کے پاؤں پر گولی ماری جس پر اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو عقب سے اس پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا جس کے بعد مبینہ ملزم تیمور نے بھی خود پر فائر کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔دونوں نعشوں کو پمز اسلام آباد میں منتقل کر دیا گیا،اسلام آباد پولیس کے مطابق ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے اصل واقعے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
Kallar Syedan ؛ (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 18 February 2022) * A young conductor committed suicide after firing on a driver and killing him. According to him, his son Naveed was driving a Toyota passenger car No. 26 from Kallar Syedan to Islamabad. When I left Kallar Syedan for Islamabad, near Tarnol, his former conductor Taimur along with his companions came in another car and ordered all passengers of the vehicle and shot Naveed, He was shot in the back and killed, after which Taimur shot himself. Both the bodies were shifted to PIMS Islamabad. According to the Islamabad police, the investigation is still in its early stages. Nothing can be said about the actual incident at present.
ڈھوک بھٹیاں میں رحمان جہانگیر بھٹی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی
Rehman Jahangir Bhatti committed suicide by consuming poisonous pills in Dhok Bhattian
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , ,اکرام الحق قریشی،18فروری2022ء)—24 سالہ شخص نے چوہے مار گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔یہ افسوس ناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی ڈھوک بھٹیاں میں پیش آیا جہاں 24 سالہ رحمان جہانگیر بھٹی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر محمد اسلم موقع پر پہنچ گئے اورضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔
قرض کی رقم واپس مانگنے پر پسٹل کے بٹ مار کر ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا
One person was shot and injured over loan dispute
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , ,اکرام الحق قریشی،18فروری2022ء)—قرض کی رقم واپس مانگنے پر پسٹل کے بٹ مار کر ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔محمد سلیمان سکنہ شاہ باغ نے بتایا کہ میں نے محمد صدیق جو کہ اب فوت ہو چکا ہے کو 25000ہزار روپے کی رقم بطور قرض دے رکھی تھی۔مرحوم کے بیٹوں طاہر محمود اور شاہد محمود سے رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو وہ شام کو گھر آ گئے اور تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ طاہر محمود نے سر پر پسٹل کے بٹ مار ے جس سے میرا سر شدید زخمی ہو گیا۔ملزم طاہر نے فائر کرنے کی کوشش کی مگر گولی نہ چل سکی جس کی وجہ سے میں معجزانہ طور پر بچ گیا۔
کلرسیداں میں آندھی طوفان کے ساتھ ہلکی بارش،چوآروڈ میں بجلی کی مین لائن ٹوٹ جانے سے بجلی کا نظام متاثر ہوا
Light rain along with thunderstorm in Kallar Syedan, power system affected
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , ,اکرام الحق قریشی،18فروری2022ء)—کلرسیداں میں آندھی طوفان کے ساتھ ہلکی بارش،چوآروڈ میں بجلی کی مین لائن ٹوٹ جانے سے بجلی کا نظام متاثر ہوا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام اچانک آسمان پرگہرے بادل نمودار ہوئے جس کے بعد مٹی کا طوفان چلا شدید آندھی سے چوآروڈ پر بجلی کی گیارہ ہزار کے وی کی مین لائن ٹوٹ گئی جسے دو گھنٹوں بعد عملے نے بحال کرکے بجلی کا نظام بحال کر دیا۔
راجہ صوبیدار محمد اکرم کی تقریب چہلم نزد موہڑہ وینس میں ہوئی۔
The dua e chelum of Raja Subedar Muhammad Akram was held in Mohra Venice
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , ,اکرام الحق قریشی،18فروری2022ء)—مسلم لیگ ن کنوہا کے سرگرم رہنما راجہ صوبیدار محمد اکرم کی تقریب چہلم نزد موہڑہ وینس میں ہوئی۔جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی، سید شہاب ثاقب،مولانا عبدالحمید سیالوی،سید طاہر عباس شاہ،نمبردار فرحت عباس، بابر ضیاء،فواد بھٹی،شیخ ظفر جاوید،قاضی زاھد نعیم اور دیگر نے شرکت کی۔