مٹور:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, کبیر احمد جنجوعہ ۔18فروری 2022) حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور چیف آفیسر نبیل ریاض نے شہر سے تجاوزات ختم کرنے اور رہڑی بانوں کو الگ جگہ دیکر رہڑی بازار قائم کر دیا ہے یہ بازار پنڈی روڈ ہوتھلہ اڈے کے پاس قائم کیا گیا ہے بہت جلد انکو چھت ڈال ک باقائدہ تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہڑی بازار قائم کرنے کا مقصد ہے کہ اے تو کہوٹہ شہر سے تھاوزات ختم کیا جائے دوسرا رہڑی بازار میں سبزی فروٹ اور دیگر اشیاء خوردونوش ریٹ لسٹ کے مطابق عوام کو مہیا کی جائیں یہ بازار صبح نو بجے سے شام چار بجے تک لگایا جائیگا اسکے بعد بھی اگر وہ لگانا چاہیں تو لگا سکتے ہیں اے سی کہوٹہ نے سبزی منڈی کے واش رومز کھولا دیے انھوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائزمنافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انشا اللہ کہوٹہ شہر کے مسائل حل کریں گے
Mator, Kahuta: ( Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – 18 February 2022) On the direction of the Punjab government, Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq and Chief Officer Nabil Riaz have set up a bazaar near the Pindi Road hotel base to remove encroachments from the city and give a separate place to the bard. Speaking on the occasion, Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq said that the purpose of setting up of Rairi Bazaar is to eliminate the havoc in the city of Kahuta. According to the rate list, it should be made available to the public. The bazaar will be set up from 9:00 am to 4:00 pm. Strict action will be taken against illicit profiteers.
کہوٹہ شرہ اور گردنواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار
Professional beggars invade in and around Kahuta
مٹور:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, کبیر احمد جنجوعہ ۔18فروری 2022) کہوٹہ شرہ اور گردنواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار روزانہ راولپنڈی اور دیگر علاقوں سے گاڑیاں بھری ہوئی کہوٹہ آتی ہیں جن میں نوجوان پیشہ ور خواتین بچے کہوٹہ شہر میں آکر نہ صرف سفید پوش لوگوں کے کپڑے پھاڑتی ہیں بلکہ نوجوان نسل کو بے راہ روی اور فحاشی کی طرف مائل کرتی ہیں گرلز ہائی سکول گراؤنڈ اور دیگر علاقوں میں انکے جوان مرد خود بھی نشہ کرتے ہیں اور منشیات فروخت بھی کرتے ہیں جبکہ پیشہ ور خواتین چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں اس حساس علاقے میں نہ صرف پیشہ ور خواتین بللکہ پٹھانوں نے مین شہر میں ہر قسم کا کاروبار شروع کر دیے ہیں بڑے بڑے کباڑ خانے کھلے ہیں جہاں چور اور چرسی پوڈری لوہے کے جنگلے موٹریں و دیگر قیمتی سامان وہاں جا کر دو چار سو میں دے آتے ہیں انتظامیہ فوری طور پر پیشہ ور بھکاریوں اور باہر سے آکر کاروبار کرنے والوں کی چھان بین کرے اور انکا ریکارڈ چیک کیا جائے
عبد المجید مغل کو آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی کا سربراہ مقرر ہونے کی خوشی میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت شاہداقبال مغل کی طرف سے پر تکلف ظہرانہ
Reception held by Shahid Iqbal Mughal for Abdul Majid Mughal
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18فروری2022) عبد المجید مغل کو آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی کا سربراہ مقرر ہونے کی خوشی میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت شاہداقبال مغل کی طرف سے پر تکلف ظہرانہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت محمد جاوید مغل، شہباز مغل جنرل سیکرٹری آل مغل ویلفیئر سوسائٹی، ڈاکٹر تصدق حسین مغل صدر مغل ویلفیئر سوسائٹی ضلع راولپنڈی، چیئرمین پاکستان ملی لیبرفیڈریشن راولپنڈی ڈویژن ابرار حسین چوہدری سمیت سینکڑوں کی تعداد میں معززین علاقہ اور مغل خاندان کے افراد کی شر کت کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل بھورہ حیال کے مقام پر امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون عبد المجید مغل کو آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی کا سربراہ مقرر ہونے کی خوشی میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت شاہداقبال مغل ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت محمد جاوید مغل، شہباز مغل جنرل سیکرٹری آل مغل ویلفیئر سوسائٹی، ڈاکٹر تصدق حسین مغل صدر مغل ویلفیئر سوسائٹی ضلع راولپنڈی، چیئرمین پاکستان ملی لیبرفیڈریشن راولپنڈی ڈویژن ابرار حسین چوہدری، محمد رقیب مغل، محمد علی رضاء ایڈوکیٹ،نوجوا ن سیاسی شخصیت حافظ ذیشان مغل، شبیر مغل سمیت سینکڑوں کی تعداد میں معززین علاقہ اور مغل خاندان کے افراد کی شر کت کی اس موقع پر شاہداقبال مغل نے اپنے معززمہمان عبد المجید مغل کا پر تباک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور تمام مہمانوں کو پر تکلف کھانا کھلایا۔