کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،17فروری2022ء)—تھانہ کہوٹہ کے علاقے نیلہ سند کے قریب لہتراڑ راولپنڈی روڈ پر کار ڈرائیور کار سمیت پر اسرار طور پر جل کر جانبحق۔ قتل یا اتفاقیہ حادثہ پولیس مصروف تفتیش۔ تفصیلات کے مطابق نیلہ سند کے قریب لہتراڑ راولپنڈی روڈ پر کار ڈرائیور کار سمیت پر اسرار طور پر جل کر جانبحق ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مہران کار نمبری CX-373 کو آگ لگے دیکھا جو کے راولپنڈی رخ سڑک کنارے نیلہ سند لہتراڑ روڈ کھڑی دیکھی جسکو آگ لگی اور ڈرائیور جل کر جانبحق ہو گیا۔ ڈرائیور ماسٹر امتیاز کے والد تھے۔جسکا تعلق کوٹلی ستیاں سے بتایا جا رہا ہے۔ قتل یا حادثہ پولیس مصروف تفتیش۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 17 February 2022) * The car driver along with his car was mysteriously burnt to death on Lehtar Rawalpindi Road near Neela Sand area of Kahuta police station. Murder or accident, Police are investigating. According to details, the driver of the car along with his car was mysteriously burnt to death on Lehtar Road near Neela Sand. According to eyewitnesses, saw a car on fire which was parked on the side of Rawalpindi road near Neela Sand Lehtar Road which caught fire and the driver was burnt to death. The driver was the father of Master Imtiaz, who is said to be from Kotli Sattian. Murder or accident police are investigating.
راجہ احسن اختر وفا ت پاگے۔ ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں دکھالی میں ادا کیا گیا
Raja Ahsan Akhtar passed away in his native village Dakhali
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،17فروری2022ء)—سابق نائب ناظم راجہ نسیم کے بہنوئی، سابق کونسلر راجہ شاہد اجمل اور راجہ مظہر کے ماموں راجہ احسن اختر وفا ت پاگے۔ ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں دکھالی میں ادا کیا گیا۔ نمازے جنازہ میں سابق چیئرمین یونین کونسل راجہ شوکت حسین،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبدا لروف،جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ،معروف سیاسی وکاروباری شخصیت ملک شوکت مہان،معروف شاعر راجہ واجد حقیر،سابق کونسلر راجہ ندیم احمد، کونسلر راجہ عابد کلانہ،راجہ لالہ ایوب، انعام کیانی کلیال،ملک عبدا لباسط،سنیئر نائب صدر پیپلز لیبر بیورو ضلع راولپنڈی بدر بشیر،سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں اظہر محمود بھٹی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ غلام قنبر، راجہ راشد سلطان، آصف محمود آصف سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی۔
کہوٹہ شہر اور تحصیل کہوٹہ میں حلقہ بندیوں بارے اہلیان علاقہ،ووٹروں اور سیاسی و سماجی شخصیات کا شدید احتجاج
Residents of Tehsil Kahuta protest against delimitation of constituencies
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،17فروری2022ء)— کہوٹہ شہر اور تحصیل کہوٹہ میں حلقہ بندیوں بارے اہلیان علاقہ،ووٹروں اور سیاسی و سماجی شخصیات کا شدید احتجاج۔پہاڑی علاقے اور حکومت کی جانب سے ”ہلی ایریا“ عرصہ دراز سے قرار دیا گیا۔ جبکہ تحصیل کہوٹہ کے سرکاری ملازمین گزشتہ کئی سالوں سے با قاعدہ ”ہل الاؤنس“ لے رہے ہیں۔ مگر حلقہ بندی کرتے وقت تحصیل کہوٹہ میں آدھی یونین کونسلز کو”ہل ایریا“ جبکہ دیگر یونین کونسلز سے ہل ایریا ختم کر کے بغیر قواعدو ضوابط کے من مرضی اور من پسند حلقے بنا کر کئی یونین کونسل کے علاقے اٹھا کر میلوں دور دوسری یونین کونسلز اور اسی طرح کہوٹہ شہر کی آبادی میں چھ نیبر ہوڈ بنانے کے بجائے کہوٹہ شہر کو قواعد و ضوابط سے ہٹ کر چار من پسند اور من مرضی کے ایسے حلقے بنائے گے کہ کہوٹہ شہر کا آخری علاقہ درانکوٹ کو کہوٹہ شہر کے وسط میں مہاجرین محلہ کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔ اسی طرح دیگر شہری علاقوں چھنی اعوان، محلہ راجگان، کوٹلی لنک روڈ، پلنگڑی،گلہ، نئی آبادی، آڑہ محلہ،دھپری،ادوالہ، مٹور چوک، مچھلی چوک اور نادرا آفس محلہ کی انتہائی غلط طریقے سے تقسیم کر کے کئیں کئیں میل دور محلوں کو حلقہ بندی میں اٹھا دوسرے محلوں میں میلوں دور شامل کر لیا گیا۔ جس پر کہوٹہ کے شہری اور تحصیل کہوٹہ کے عوام و ووٹرز سراپا احتجاج ہیں۔ ان خیالات کااظہار ملک عبدالرؤف سابق کونسلر و رہنما جماعت اسلامی،سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، امیر تحریک کہوٹین یوتھ راجہ ناصر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ1887 میں تحصیل کا درجہ حاصل کرنے والا پوٹھوہار کا اہم ترین علاقہ کہوٹہ نالائقوں کے دور میں میدانی کہلانے لگا۔ خطہ پوٹھوہار کو میدانی یا پہاڑی کی بحث میں دھکیلنے والے کم عقل صرف پوٹھوہار کے معانی پر غور کر لیں۔ پہلے اس تحصیل کے بطن سے نئی تحصیلوں نے جنم لیا لیکن آج یہ تحصیل بجائے نئی سہولیات ملنے، بجائے محرومی و پسماندگی کے خاتمے کے لیے سپیشل پیکیج ملنے، آج یہاں کے رہائشیوں کو نئی حلقہ بندیوں کے چکر میں الجھا کر نئی کشمکش میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔ بجائے نئے انتظامی یونٹس بنانے، آبادی کے لحاظ سے نئے علاقوں پر مشتمل یوسیز بنانے الٹا پرانے سیٹ اپ میں بے ہنگم اکھاڑ پچھاڑ کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ قدیمی یوسیز کے مراکز میں قائم دفاتر پر مشتمل علاقوں کو دور دراز علاقوں سے نتھی کرنے اور عوام کو قریب کے بجائے دور دراز کے علاقوں سے نتھی کرنے کی کوشش کو ہر فورم پر چیلنج کرینگے۔ کوئی بھی ایسی کوشش جس سے علاقے کے عوام میں بے چینی پھیلے، ان کے روزمرہ کے معاملات بجائے قریب کے دور دراز علاقوں سے حل ہوں ایسی کوئی بھی کوشش بجائے عوام کو سہولیات دینے کے پریشانی میں مبتلا کرے گی۔ تحریک کہوٹین یوتھ پوری تحصیل کی نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کرتی ہے اور اس کے لیے باقائدہ قانونی کاروائی کی حمایت کی جائے گی۔ اس معاملے میں کسی بھی علاقے کے جائز حقوق کے لیے اٹھنے والی آواز کی حمایت کی جائے گی۔
ٹمبر مافیا اور لکٹر ی چوروں نے کہوٹہ کے گھننے جنگلات اور قد آور درختوں کو کاٹنے کا عمل تیز کر دیا
Timber mafia and timber thieves speed up deforestation of Kahuta forrest in Tapyali
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،17فروری2022ء)—ٹمبر مافیا اور لکٹر ی چوروں نے کہوٹہ کے گھننے جنگلات اور قد آور درختوں کو کاٹنے کا عمل تیز کر دیا۔ کہوٹہ کے نواحی گاؤں جنگل نمبر 65کہوٹہ بلاک نزد ٹپیالی گاؤں میں چھاپہ مار کر محکمہ جنگلات کے فوکل پرسن اور چیئرمین زکو کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی ممبر ضلع زکوۃٰ کمیٹی نے اطلاع ملنے پر چیل کے بڑے بڑے کاٹے گئے درختوں کو موقع پر ضبط کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات راولپنڈی کے سنیئر افسران کی ملی بھگت سے تحصیل کہوٹہ میں گھننے جنگلات کو بے دردی سے لکٹری چوروں نے کاٹ کر جنگلات کو میدانوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ جس میں محکمہ جنگلات راولپنڈی کے سنیئر افسران مکمل طور پر ملوث ہیں۔ بار بار آگاہ کرنے کے باوجود محکمہ جنگلات راولپنڈی ٹس سے مس نہ ہورہا ہے اور با اثر لکڑی کوچوروں کو با اثرشخصیات کے ساتھ ساتھ محکمہ جنگلات کی مکمل پشت پنائی حاصل ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے کرپٹ اور رشوت خور افسرا ن سے ضلع راولپنڈی کو نجات دلائی جائے اور جنگلات کو تباہی سے بچایا جائے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے گرین پاکستان پروگرام اور جنگلات لگانے و بچانے کے ا قدامات کو ضلع راولپنڈی کے جنگلات کے نااہل افسران نے بری طرح روندڈالا۔ اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے لمبے لمبے قدآور درختوں کی کٹائی دیدہ دلیری جاری۔ لکڑی چوروں نے علاقہ کا قدرتی حسن تباہ کر دیا ہے۔
تعزیت
ٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17فروری2022) سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمن، چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے ناظم تحصیل کہوٹہ،سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبدالحمیدمغل اور چیئرمین پاکستان ملی لیبرفیڈریشن راولپنڈی ڈویژن ابرار حسین چوہدری نے چیئرمین یونین کونسل راولپنڈی ڈھوک منشی جناب دوست محمد خان کے چچا، سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی جناب داد خان کے بھائی حاجی ظہور خان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی جبکہ چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے ناظم تحصیل کہوٹہ،سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبدالحمیدمغل اور چیئرمین پاکستان ملی لیبرفیڈریشن راولپنڈی ڈویژن ابرار حسین چوہدری سابق چیئرمین یوسی بھلاکھرصفدر کیانی اور جاوید کیانی مہاراجہ کے چچا کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جا کر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔