کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16فروری2022ء)—ڈیڑھ ماہ قبل کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں بیوی کے قتل کے الزام میں نامزد ملزم حنیف نے مقامی عدالت میں پیش ہو کر اپنی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی جس پر ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود نے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔کلرسیداں پولیس کی اہم کاروائی،فائرنگ اورڈنڈوں کے وار کرکے اہلیہ کو قتل کرنے والا نامزد ملزم گرفتار,ملزم محمد حنیف نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر فائرنگ اورڈنڈوں کے وار کے کرکے اپنے اہلیہ کو قتل کردیاتھا،واقعہ کامقدمہ مقتولہ کی پھوپھی زاد بہن کی مدعیت میں تھانہ کلرسیداں میں درج کیا گیاتھا،ایس ڈی پی اوکہوٹہ کی سرابراہی میں ایس ایچ اوکلرسیداں اورانکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزم محمد حنیف کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی صدر
Kallar Syedan; ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 16 February 2022) * A month and a half ago, the accused Hanif, who was accused of killing his wife in the vicinity of Kallar Syedan, appeared in the local court and withdrew his interim bail application. Sub-inspector Hassan Mehmood Bhatti and head constable Raja Shahid Mehmood arrested the accused and remanded him in custody. Hanif had killed his wife by firing and beating her with sticks due to a domestic dispute. Accused Muhammad Hanif arrested with the help of modern technology and human intelligence. The arrested accused will be challaned with solid evidence and will be punished, SP Saddar said.
سرصوبہ شاہ میں تحصیل کلر سیداں کا پانچواں دیہی مرکز مال قائم
The fifth rural center was ingurated in Manianda, Sarsoba Shah
کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16فروری2022ء)—سرصوبہ شاہ میں تحصیل کلر سیداں کا پانچواں دیہی مرکز مال قائم،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان کے ہمراہ باضابطہ افتتاح کر دیا۔تحصیلدار محمود احمد بھٹی،گرداور جابر عباس،راجہ مصطفی بابر،محمد سلیم، قاسم رضا قریشی،اور پی ٹی آئی رہنما آصف محمود کیانی،گلفراز بٹ، نعمان ظفر اور دیگر نے بھی بھی شرکت کی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کاشتکاروں اور زمینداروں کوکمپیوٹرائزڈ انتقال اور فرد کے حصول کی سہولیات ان کے گھرکی دہلیز پر مہیا کی ہے۔ ماضی میں اس جانب توجہ ہی نہیں دی گئی،انہوں نے کہا کہ کلرسیداں میں آراضی ریکارڈ سنٹرز کی موجودگی میں حکومت نے مزید پانچ دیہی مرکز مال قائم کرکے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔اب محکمہ مال کا کام ہے کہ وہ لوگوں کی مشکلات کم کرکے حکومت اور اپنے محکمے کی نیک نامی کا موجب بنیں۔اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے کہا کہ سرصوبہ شاہ سے قبل چوآخالصہ،غزن آباد،چوک پنڈوری،دھمالی میں دیہی مراکز مال قائم کیئے ہیں اب کاشتکاروں کو انتقالات اور فرد کے حصول کے لیئے کلرسیداں نہیں جانا پڑے گا۔حکومت نے یہ سہولت ان کے گھروں کے قریب مہیا کردی ہے۔تحصیلدار محمود احمد بھٹی اور آصف محمود کیانی نے دیہی مراکز مال کو حکومت کا انقلابی اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس سے محکمہ مال کے بارے میں پایا جانے والا تاثر بھی زائل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں مرگی سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا
World Epilepsy Awareness Day was celebrated at THQ Hospital Kallar Syedan
کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16فروری2022ء)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں مرگی سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد خالد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سو افراد میں سے ایک فرد مرگی کے مرض میں مبتلا ہے۔مرگی میں بھوت یا جادو ٹونے کا کوئی عمل دخل نہیں،یہ دماغی بیماری ہے جس کا علاج اکیسویں صدی میں جدید آپریشن اور ادویات کی مدد سے ممکن ہے۔میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر آصف مجتبی نے کہا کہ دنیا بھر میں تقریبا 5کروڑ افراد مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں۔عالمی سطح پر مرگی بڑی اعصابی بیماریوں میں سے ایک ہے۔اے ڈی ایم ایس ڈاکٹر رضوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر ایک ہزار میں سے تقریبا 09 افراد اس مرض سے متاثر ہیں۔بروقت تشخیص اور علاج کی صورت میں مرگی کے شکار تقریبا 70فیصد افراد کو اس بیماری سے بچایا جا سکتا ہے۔تقریب سے ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر عابدہ پروین اور ڈاکٹر توقیر مقصود نے بھی خطاب کیا۔
سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کے پی حکومت کی درخواست مسترد کر دی
Supreme Court rejects KP government’s plea for local body elections
کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16فروری2022ء)—سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کے پی حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ نے پیر کے روز مشاہدہ کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا انتخابی شیڈول دینا اور قانون کے مطابق انتخابی عمل کو یقینی بنانا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کے پی حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے 31 مارچ کے نئے انتخابی شیڈول کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ پاکستان (ECP) صوبے میں۔9 فروری کو عدالت عظمیٰ نے پشاور ہائی کورٹ (ایبٹ آباد سرکٹ) کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے خیبرپختونخوا (کے پی) میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کر دیا تھا، جو اس سے قبل 27 مارچ کو ہونا تھا اور فریقین کو نوٹس جاری کیا تھا۔ 14 فروری کے لیے۔ درخواست گزاروں نے عدالت کے سامنے دلیل دی تھی کہ پہاڑی علاقوں میں مارچ میں شدید سردی اور برف باری کی وجہ سے پولنگ کرانا مشکل ہو گا۔پیر کو عدالت نے کے پی حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام فریقین کو سننے کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیا۔ عدالت نے کہا کہ کے پی حکومت اور دیگر فریقین اپنا مؤقف کمیشن کے سامنے رکھیں اور کمیشن کو تمام فریقین کا موقف سن کر مناسب فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل احمد بٹ نے 31 مارچ کو باقی 18 اضلاع میں انتخابات کی مخالفت کی۔ انہوں نے استدلال کیا کہ کمیشن نے انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نیا شیڈول جاری کرنے سے قبل صوبے سے مشاورت نہیں کی۔ صوبائی لاء آفیسر نے پشاور ہائی کورٹ کے سامنے ای سی پی کے موقف کو بھی مسترد کردیا، انہوں نے مزید کہا کہ ای سی پی کا موقف غلط ہے کہ عدالت نے سنے بغیر فیصلہ دیا۔جج نے کہا کہ کے پی حکومت (انتخابات سے) فرار کی تلاش میں ہے۔ جسٹس احسن نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کا شیڈول جاری کرنا اور پھر قانون کے مطابق الیکشن کروانا کمیشن کا کام ہے۔
سابقہ یوسی منیاندہ کو مکمل طور پر ختم کرکے اسے دوبیرن کلاں میں شامل کرنے کے خلاف اعتراضات داخل کریں گے۔راجہ ثاقب علی جنجوعہ ایڈووکیٹ
Former UC Maniyanda abolished and objections will be lodged against its inclusion in Doberan Kallan. Raja Saqib Ali Janjua Advocate
کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16فروری2022ء)— صدر پی وا ئی او تحصیل کلرسیداں راجہ ثاقب علی جنجوعہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ علاقے کے تمام عمائدین سے مشاورت جاری ہے اور جلد ہی ریجنل دفتر الیکشن کمشن میں سابقہ یوسی منیاندہ کو مکمل طور پر ختم کرکے اسے دوبیرن کلاں میں شامل کرنے کے خلاف اعتراضات داخل کریں گے۔