کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15فروری2022ء)—پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا کہ پنجاب حکومت نچلی سطع پر ڈیڑھ لاکھ نوکریاں دینے جا رہے ہیں ساڑھے چار ارب کی لاگت سے مری سے کلرسیداں ٹورازم ہائی وے کا کام شروع ہو رہاہے اس شاہراہ کو کلرروات روڈ کے ذریعے مانکیالہ سے جی ٹی روڈ،ایکسپریس وے اور پنڈی کھاریاں روڈ سے منسلک کریں گے۔کلردہانگلی سڑک کی ازسرنو تعمیر کے لیئے ایک ارب بیس کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔سی ڈی اے کی طرز پر کوہسار ٹورازم ڈیویلپمنٹ اٹھارٹی قائم کی جا رہی ہے جو مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں کے ہر سیاحتی مقام کو ترقی دے گی۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین کلرسیداں میں کوہسار یونیورسٹی کیمپس کا ٹینڈر جلد جاری کیا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خاں نے ہر گھر میں صحت کے لیئے دس دس لاکھ مہیا کرکے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا انقلابی اقدام اٹھایا ہے۔ہم نے مخالفین کی طرح شوگر ملیں نہیں بنائیں عوام کی خدمت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز بلدیہ کلرسیداں کے بیالیس ڈیلی ویجز ملازمین میں مستقلی کے تقرر نامے تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں راجہ آفتاب احمد،قمرایاز،محسن نوید سیٹھی،نمبردار عنصر محمود،نبیلہ انعام،گلفراز بٹ کے علاوہ بلدیہ کے سابق ارکان عابد زاھدی اور ٹھیکیدار لطیف بھٹی نے بھی شرکت کی۔صداقت علی عباسی نے کہا کہ کلرسیداں میں گزشتہ پندرہ برسوں سے ڈیلی ویجز کام کرنے والے بیالیس ملازمین کی مستقلی کا کام پی ٹی آئی کے سر جاتا ہے میں نے آج تک کلرسیداں انتظامیہ کو کسی کی سفارش نہیں کی میں اداروں میں مداخلت کا قائل ہوں نہ پروٹوکول کا خواہشمند ہوں،میں کلرسیداں کے انتظامی افسران کی صلاحیتوں کا معترف ہوں مگر لوگ کہتے ہیں کہ اداروں میں رشوت کا ریٹ اب دوگنا ہو گیا ہے کارکنوں کا شکوہ ہے کہ ہمارا انتظامیہ پر کنٹرول نہیں مگر میری کوشش ہے کہ انتظامیہ اور ادارے پوری آزادی سے کام کریں۔ان کے انتظامی دفاتر اگر لوگوں کے سہولت کار کا فریضہ سرانجام دیں تو لوگوں کی شکایات کا ازالہ ہو سکتا ہے انتظامی افسران ہر ماہ باقاعدگی سے کھلی کچہری لگائیں تو لوگوں کے مسائل احسن انداز میں حل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کلرسیداں کے انتظامی افسران کی صلاحیتوں کے معترف ہیں مگر کارکنوں کا اصرار ہے کہ ہمارا اداروں پر باالکل کنٹرول نہیں دوسرا رشوت کا ریٹ دوگنا ہو گیاہے انتظامیہ اس پر توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین مہنگائی کو جواز بنا کر بے بنیاد پروپیگنڈہ کرتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے امیر غریب کی تمیز کیئے بغیر ہر گھر میں صحت کارڈ کے ذریعے دس دس لاکھ کی سہولت فراہم کرکے ایک ایسا انقلابی اقدام کیا ہے جس کی خطے میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔عمران خان ناکام نہیں کامیاب وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پندرہ کروڑ سے کلرسیداں گرلز کالج میں کوہسار ہونیورسٹی کیمپس کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے عمارت کے لیئے آئندہ چند ایام میں ٹینڈر ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی ساڑھے چار ارب کی لاگت سے مری سے کلرسیداں ٹورازم ہائی وے تعمیر کر رہی ہے آئندہ چند ایام میں اس پر کام شروع ہو جائے گا اس شاہراہ پر کہوٹہ کلر میں اڑھائی ارب خرچ کیئے جائیں گے ہم اس شاہراہ کو توسیع دینے جا رہے ہیں اسے کلرروات روڈ سے مانکیالہ کے ذریعے اسے جی ٹی روڈ،ایکسپریس وے اور پنڈی کھاریاں موٹروے سے منسلک کریں گے جبکہ کلردھانگلی روڈ کی تعمیر کے لیئے ایک ارب بیس کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا جا چکاہے۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے طرز پر کوہسار ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے جو مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ کلرسیداں کے جنگلات،پہاڑوں،آبشاروں کو تلاش کرکے اسے سیاحت کے لیئے ترقی دے گی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی چھ یونین کونسلوں کو مسلسل نظرانداز کیا گیا چوہدری خالد مرحوم کے بعد میں نے ان یوسیز میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں میں مزدوروں اور غریبوں کا لیڈر ہوں ہمارے ترقیاتی کاموں کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی،واسا کے وائس چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کلر کے بیالیس ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرکے ان کے خاندانوں کو تحفظ دیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان اور سی او صاحبزادہ عمران اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرکے ان کے اور ان کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنا دیا ہے ہم ہمہ وقت کلرسیداں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیئے کوشاں ہیں۔ادھر صداقت علی عباسی نے کلر سیداں کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک بھی لانگ مارچ کی دھمکیوں کی طرح ٹھس ہو جائے گی عمران خان کا کمال ہے کہ جنہوں نے چودہ برس بعد میاں شہباز شریف کو چوہدری برادران کے گھٹنے چھونے پر مجبور کر دیا میں شہباز شریف پر 18فروری کو فرد جرم عائد کر دی جائے گی ان کے ملازم سے 16ارب روپے کی منی لانڈرنگ سامنے آئی ہے جس کے بعد یہ نا اہل بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا ملازم وہ تو طوطا ہے جس میں میاں شہباز شریف کی جان ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کل تک ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرتے تھے مگر اب یہ سزا سے نہیں بچ سکتے انہوں نے دعویٰ کیا کہ قوم کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے ہم اگلا الیکشن بھی دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے کیونکہ ہمارے لیڈر عمران خان کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اجڑے ہوئے لوگوں کے پاس کچھ بھی نہیں ان کی سیاست دم توڑ چکی اب یہ میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں۔
Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 15 February 2022) * PTI central leader Member National Assembly Sadaqat Ali Abbasi said that the Punjab government is going to provide 1.5 million jobs at the lower level at a cost of four and a half billion. The work of Kallar Syedan Tourism Highway is being started. This highway will be connected to GT Road, Expressway and Pindi Kharian Road from Mankiala through Kallar Rawat Road. Kohsar Tourism Development Authority is being set up in the style of CDA which will develop every tourist destination of Murree Kotli Sattian Kahuta and Kallar Syedan.
نالائق اور نااہل حکمرانوں سے ملک کا ہر شہری تنگ ہے,راجہ جاوید اخلاص
Every citizen of the country is tired of incompetent rulers, Raja Javed Ikhlas
کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15فروری2022ء)—مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ بلدیاتی حلقہ بندیوں میں لوگوں کو ستانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی حالیہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کے منافی ہیں جس سے لوگوں میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز کلرسیداں میں صوبیدار غلام ربانی کی جانب سے منعقدہ ٹی پارٹی میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،چوہدری صداقت حسین،شاید گجر،حاجی اخلاق حسین،تنویر ناز بھٹی، عاصم صدیق،شیخ حسن سرائیکی اور دیگر بھی موجود تھے۔راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ حکومت نے ملک کے ہر شہری کو بری طرح سے متاثر کیا ہے ہر ماہ بجلی پٹرول کے نرخوں میں خودساختہ اور بلاجواز اضافہ کرکے عمران خان سب کو رلانے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔خود بجلی کے بل جلانے والے آج اپنی ہر بات اور وعدے سے مکر گئے ہیں۔انہوں نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے نالائق اور نااہل حکمرانوں سے ملک کا ہر شہری تنگ ہے اور ان سے جان چھڑانے کے لیئے اپوزیشن کی جانب دیکھ رہا ہے۔
سموسوں سے چوہے کے مردہ بچوں کے برآمد ہونے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر عابد حسین شاہ اور ہیلتھ سپروائزر واجد حسین نے دکان کو سر بمہر کر دیا
Deputy District Health Officer Dr. Abid Hussain Shah and Health Supervisor Wajid Hussain sealed the shop after the dead rats were found in the samosas
کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15فروری2022ء)—کلر سیداں کے نواحی گاؤں شاہ باغ میں واقع ایک فوڈ شاپ میں مبینہ طور پر سموسوں سے چوہے کے مردہ بچوں کے برآمد ہونے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر عابد حسین شاہ اور ہیلتھ سپروائزر واجد حسین نے دکان کو سر بمہر کر دیا۔محکمہ ہیلتھ کلر سیداں کے مطابق 20/25کلوگرام بیسن جو کہ سموسوں اور پکڑوں کیلئے تیار کیا گیا تھا کو بھی موقع پر تلف کر دیا جبکہ وقاص احمدنے میڈیا کو بتایا کہ اس کیخلاف سازش کی گئی ہے،کسی نامعلوم گاہک نے سموسوں کے اندر مردہ چوہوں کے بچے ڈال کر میرے خلاف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔
گلی سے پانی گزارنے پر جھگڑا،ایک شخص دوسری جانب سے دھکا لگنے پر زمین پر گرتے ہی دم توڑ گیا
A man died after falling to the ground after being pushed over sewarge dispute
کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15فروری2022ء)—گلی سے پانی گزارنے پر جھگڑا،ایک شخص دوسری جانب سے دھکا لگنے پر زمین پر گرتے ہی دم توڑ گیا،یہ واقعہ گاؤں للہ کمال پور میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق گلی کی نالی کے پانی پر محمد خان کی امتیاز نامی شخص سے تو تکرار ھوئی اسی دوران محمد خان نے محمد امتیاز کو دھکا دیا جس سے وہ زمین پر گر کر بے ہوش ہو گیا۔اس کو طبی امداد کیلئے بگاشیخاں ہسپتال لے جایا گیا وہ جانبر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔
راجہ محمد شبیر حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈھوک پنڈ میں ادا کی گئی
Raja Muhammad Shabbir died of cardiac arrest. Funeral prayers were offered at Dhok Pind
کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15فروری2022ء)—معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی کے بہنوئی راجہ محمد شبیر حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈھوک پنڈ میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی،چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر، حافظ سہیل اشرف ملک، محمد اعجاز بٹ،مولانا احسان اللہ چکیالوی،محمد ظریف راجا،چوہدری محمد ایوب،محسن نوید سیٹھی،،چوہدری صداقت حسین،راجہ پرویز اختر قادری،محمد زبیر کیانی،شاہد گجر،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز،راجہ پرویز اختر منہاس،راجہ طارق محمود،چوہدری توقیراسلم،صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،تنویر ناز بھٹی، نعمان ظفر، ملک فیاض سندھو،آصف محمود کیانی،شیخ حسن سرائیکی،شیخ خورشید احمد،راجہ عاصم صدیق،نمبردار اسد عزیز،راجہ طارق وینس،صاحبزادہ بدر منیر، جمیل عادل،سید زبیر احمد شاہ، ظہیر شاہ گیلانی، راجہ محمد ثقلین،ماسٹر محمد ظہیر، راجہ افتخار پکھڑال، بابو ظفر اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔