DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Lucky Star FC won the championship by defeating Ropar Football Club Chak Bailey Khan 4-1.

پہلا آل پنجاب قیصر اورنگزیب میموریل ٹورنا منٹ لکی سٹار کلر سیداں نے روپڑ فٹبال کلب چک بیلی خان کو چار ایک سے شکست دے کر چمپئین شپ اپنے نام کر لی۔

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14فروری2022ء)—پہلا آل پنجاب قیصر اورنگزیب میموریل ٹورنا منٹ کلر سیداں میں اختتام پذیر، فائنل میچ میں لکی سٹار کلر سیداں نے روپڑ فٹبال کلب چک بیلی خان کو چار ایک سے شکست دے کر چمپئین شپ اپنے نام کر لی۔ فائنل میچ میں لکی سٹار کی طرف سے شہباز بھٹی آ ف چک مرزا نے تین جبکہ علی نے ایک گول کیا۔ رنر ٹیم کی جانب سے واحد گول کرنے والے خوش نصیب وقار ٹھہرے۔فائنل میچ میں لالا سمیع، شہباز بھٹی،زبیر بہترین دفاعی کھلاڑی رہے۔شہبا ز بھٹی مین آف دا فائنل قرار پائے۔مقامی شہریوں نے لکی سٹار فٹبال کلب کی شاندار کارکردگی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے شہباز بھٹی اور دیگر تمام کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد دی ہے۔

Kallar Syedan; ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 14 February 2022) * First All Punjab Qaiser Aurangzeb Memorial Tournament ends in Kallar Syedan. Lucky Star FC won the championship by defeating Ropar Football Club Chak Bailey Khan 4-1. Shahbaz Bhatti of Chak Mirza scored three goals and Ali scored one goal for Lucky Star in the final match. Lala Sami, Shahbaz Bhatti and Zubair were the best defenders in the final match. Shahbaz Bhatti was declared man of the final.

کلرسیداں شہر اور گردونواح میں بھکاریوں نے انت مچادی،انتظامیہ صورتحال سے یکسر لاتعلق ہے

The beggars in and around the city of Kallar Syedan have become menace

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14فروری2022ء)—کلرسیداں شہر اور گردونواح میں بھکاریوں نے انت مچادی،انتظامیہ صورتحال سے یکسر لاتعلق ہے۔کلرسیداں شہر کے نالہ کانسی کنارے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد جھگیوں میں مقیم ہیں جن کے مرد حضرات صرف بچے پیدا کرتے ہیں ان کی خواتین بچیاں بچے صبح سے شام تک کلر کے مختلف بازاروں میں بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں یہ معروف کاروباری مراکز بیکرز اور فاسٹ فوڈز کی دوکانوں کے باہر ہر وقت کھڑے رہتے ہیں اور جب بھی کوئی گاڑی رکتی ہے تو اس پر حملہ آور ہو جاتے ہیں اور جب کوئی شے خرید کر کھانا چاہے تو ان کا ہاتھ مانگنے کے لیئے اس کے منہ کے سامنے آ جاتا ہے۔بھکاریوں کا دوسرا طبقہ روات سے ایک گاڑی میں کلرسیداں سے دھانگلی تک فرضی معذوروں کو مختلف مقامات پر ڈراپ کیا جاتا ہے اور شام کو وہی گاڑی انہیں واپس روات منتقل کر دیا جاتاہے۔اس کے علاوہ خوبرو دوشیزائیں بھی گاہکوں کو اپنے چنگل میں پھنسانے کے لیئے مصروف رہتی ہیں اس کے علاوہ خواجہ سرا بھی شام ڈھلتے ہی بازاروں چوراہوں اور تنگ گلیوں میں نکل آتے ہیں مگر پولیس سمیت تمام ادارے ان کی سرگرمیوں سے یکسر لاتعلق ہیں جس سے اخلاقی برائیوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رھا ہے۔

مہنگے داموں سیب فروخت کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

A case has been registered against the shopkeeper for selling apples at exorbitant prices

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14فروری2022ء)— مہنگے داموں سیب فروخت کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔چیف آفیسر ایم سی کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی جنہیں اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہیں نے دوران چیکنگ چوآ روڈ پر قائم سہولت بازار میں مہنگے داموں سیب فروخت کرنے پر دکاندار شیر خان کیخلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔ملزم 165/170روپے فی کلو کی بجائے250 روپے فی کلو کے حساب سے سیب فروخت کر رہا تھا جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہ تھی۔

طالبعلم عدیل ظفر نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈگری حاصل کر لی

Student Adeel Zafar graduated from Quaid-e-Azam University Islamabad with an M-Phill

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14فروری2022ء)—گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈوری سکول چوآخالصہ سے فارغ التحصیل طالبعلم عدیل ظفر نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد یس M-Phillکی ڈگری حاصل کر لی جس کے ساتھ ہی انہیں مشی گن یونیورسٹی میں بھی سکالر شپ پر داخلہ مل گیا اور وہ امریکہ روانہ ہو گئے۔ عدیل ظفر کا تعلق چوآخالصہ کے نواحی گاؤں کھناہدہ سے ہے اور یہ پنجاب ٹیچر یونین کے ضلعی نائب صدر چوہدری عمران صابر اور چوہدری ممتاز صابر کے بھانجے ہیں۔

کامران ظفر بھٹی رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ کی تقریب کلر سیداں میں ہوئی

Kamran Zaffar Bhatti wallima held in Kallar Syedan

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14فروری2022ء)— کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان ظفر بھٹی ایڈووکیٹ کے بھائی کامران ظفر بھٹی رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ کی تقریب کلر سیداں میں ہوئی جس میں سول جج راجہ عمر رشید،سابق مشیر وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر اختر حسین، گل اخلاق حسین ایڈووکیٹ، صدر بار ایسوسی ایشن کلر سیداں اطہر احمد خالد کھوکھر،چوہدری عرفان احمد ایڈووکیٹ، چوہدری عبدالحلیم،عمیر حسین بھٹی ایڈووکیٹ،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،عثمان بھٹی ایڈووکیٹ، ملک ساجدیسین ایڈووکیٹ،جاوید احمد چشتی ایڈووکیٹ،محمد الطاف،چوہدری محمد رمضان،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،صدر مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی حاجی اخلاق حسین،چوہدری توقیر اسلم، حاجی ریاست حسین،مخدوم حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

فوڈ شاپ میں تیار ہونے والے سموسوں میں چوہوں کے مردہ بچے نکل آئے

Dead mice found in Samosa’s at a food shop in Shah Bagh

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14فروری2022ء)—کلر سیداں کے نواحی قصبہ میں واقع ایک فوڈ شاپ میں تیار ہونے والے سموسوں میں چوہوں کے مردہ بچے نکل آئے۔مقامی گاہک نے شاہ باغ میں قائم ایک فوڈ شاپ سے بیس عدد سموسوں کا آرڈ دیا اور سموسے پیک کروا کر گھر لے گیا اور جب سموسے کھانے لگے تو سموسوں سے چوہوں کے مردہ بچے برآمد ہوئے جس پر وہ تمام سموسے لے کردکاندار کے پاس پہنچ گیا جس پر دکاندار سموسوں میں بھرے مردہ چوہوں کے بچوں کو دیکھ کر پریشان ہو گیا۔ادھر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر عابد حسین شاہ نے رابطہ پر بتایا کہ اس طرح کا واقعہ ناقابل افسوس ہے جس پر وہ ذمہ دران کیخلاف کارروائی کریں گے۔آخری اطلاعات کے مطابق دکاندار نے گاہک سے معافی مانگ لی۔

صفائی ستھرائی،ڈینگی کے خاتمے اور کورونا جیسی موذی بیماری کیخلاف کارروائیوں کے دوران 164دکانوں کے چالان

164 shops fined over hygine opeartion

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14فروری2022ء)— ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر عابد حسین شاہ کی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار اور سپروائزر واجد حسین کی گزشتہ سال کے دوران صفائی ستھرائی،ڈینگی کے خاتمے اور کورونا جیسی موذی بیماری کیخلاف کارروائیوں کے دوران 164دکانوں کے چالان اور گیارہ دکانوں کو سر بمہر کیا گیا جبکہ 231دکانداروں کو نوٹسز جاری ہوئے۔مجموعی طور پر اے سی اور سی ای او کی عدالتوں سے 207500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button