مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14فروری2022) مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا محمد قیصر کے کاروبای سنٹر کا افتتاح۔ سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔افتتاح کے بعد چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون اور دیگر شر کاء نے محمد قیصر کے کاروبای سنٹرمیں برکت کے لیے خصوصی دعا کی گئی اپنے خطاب میں چیئرمین راجہ ندیم احمدنے اپنے خطاب میں کہا کہ رزق حلال کمانا عین عبادت ہے اگرمال ودولت ناجائز ذرائع مثلاً سود، رشوت،دوسروں سے جھوٹ بول کے دھوکہ دہی سے روپیہ پیسہ یا مال ہتھایانا، چوری و ڈکیتی، بلیک مار کیٹنگ اور اسمگلنگ اور دیگر غلط ذرائع (جنہیں اسلام نے ناجائز قرار دیا ہے) سے حاصل کیا گیا ہے تو وہ اسلام کی نظر میں پاکیزہ نہیں ہے بلکہ وہ مال ناجائز اور حرام ہے۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 14 February 2022) Inauguration of Muhammad Qaiser’s Business Center by Raja Nadeem Ahmed, Participation of political and social personalities. After the inauguration, Chairman Raja Nadeem Ahmed, candidate for Punjab Assembly constituency PP-7 and other participants offered special prayers for blessings at Muhammad Qaiser’s Business Center.
Abdul Majeed Mughal Participated in All Pakistan “Mughal Convention” as Special Guest
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14فروری2022) معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدا لمجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 57آل پاکستان” مغل کنویشن “میں بطور مہمان خصوصی شر کت کے لیے ایک جلوس کے ہمراہ سیالکوٹ روانہ۔سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،چوہدری ابرار حسین چیئرمین ملی لیبرفیڈیشن راولپنڈی ڈویژن،میجر اصغر،راجہ شاہد محمود اور منتظم بنگشنے خصوصی شرکت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سیالکوٹ میں آل پاکستان مغل کنویشن کا نعقاد ہوا جس میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدا لمجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 57آل پاکستان مغل کنویشن میں بطور مہمان خصوصی شر کت کی اس موقع پرعبدا لمجید مغل ایک بڑھے جلوس کے ساتھ گے جلوس میں جاوید احمد مغل، محمد شاھد مغل بھورہ حیال،سجاد پاشا مغل بھورہ حیال،صوبیدار رقیب بھورہ حیال،یوسف مغل بھورہ حیال،راجہ سخاوت بھورہ حیال،راجہ قیوم بھورہ حیال،عاطف بنگش بھورہ حیال،خرم بنگش بھورہ حیال،ہمایوں مغل بھورہ حیال،غفران اللّٰہ خٹک مغل آباد،خرم معروف مغل راولاکوٹ،ضمیر مغل بیٹھک بلوچ،مشتاق مغل ڈیرہ اسماعیل خان،محمد شاھد مغل صدر مغل ویلفیئر سوسائٹی کہوٹہ،حافظ ذیشان مغل جنرل سیکرٹری مغل ویلفیئر سوسائٹی تحصیل کہوٹہ،عثمان مغل کہوٹہ سیکرٹری اطلاعات ونشریات مغل ویلفیئر سوسائٹی تحصیل کہوٹہ سمیت سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،چوہدری ابرار حسین چیئرمین ملی لیبرفیڈیشن راولپنڈی ڈویژن،میجر اصغر،راجہ شاہد محمود اور منتظم بنگشن، ایڈیشنل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے شرکت کی۔
صوبیدار تصدق کیانی کے اہلیہ محترمہ اور برزگ صحافی اصغر کیانی کی بھابھی کی دعائے چہلم کی محفل
Dua e chelum observed for late wife of Tussadaq Kiyani
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14فروری2022) ضلعی ممبر بیت المال ممتاز عالم دین قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی کہوٹہ نے اپنے خطاب میں کہا کائینات میں ماں کانعم البدل کوئی نہیں ہے ماں کہنے کو تو تین حروف کا مجموعہ ہے مگر اپنے اندر کل کائنات سمیٹے ہوئے ہے۔ لفظ ماں دنیا کی جتنی زبانیں ہیں جس بھی زبان میں بولا جائے ماں کے لفظ میں مٹھاس ہے‘ جس عورت پر یہ لفظ بولا جاتا ہے اس میں کتنی مٹھاس ہو گی‘دنیا کائنات میں ہر چیز کا پیمانہ ہے جیسے سورج کی روشنی، سورج، چاند، دن، رات حتیٰ کہ ہر مائع اور مادہ زمین و آسمان کے درمیان ناپنے کے لیے ہر چیز کا پیمانہ موجود ہے۔ سائنس اس وقت ترقی کے عروج پر ہے لیکن ماں کی محبت کا اپنی اولاد کے لیے کوئی پیمانہ نہیں بن سکا۔ ماں کی عظمت اور بڑائی کا ثبوت کیا ہو گا‘ اللہ تعالی نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا: (آپ کے رب نے فرمایانہ عبادت کرو بجز اس رب کے اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو اگر بڑھاپے کو پہنچ جائیں تیری زندگی میں ان دونوں میں سے ایک یا دونوں تو انہیں اُف تک مت کہو ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے صوبیدار تصدق کیانی کے اہلیہ محترمہ اور برزگ صحافی اصغر کیانی کی بھابھی جان کی دعائے چہلم کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تحصیل کہوٹہ کے علاقوں کو ہل ایئر یا سے ختم کیا جا رہا ہے,سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین عامر مظہر
Hill area of Kahuta Tehsil being removed, Amir Mazhar
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14فروری2022) سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں میں حکومت کا “بھنگ “کاشت کر نے کے مشورے کا عملی ثبوت ہے نئی حلقہ بندیاں سمجھ سے بلا تر ہیں بیوروکریسی جان بوجھ کرحکومت کو غلط مشورے دے کر ان کو بدنام کر نے کی کوشش کر ہیں عوام کے مسائل کو حل کر نے بجائے ان کے مسائل کو بڑھایا جا رہا ہے تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کو پہلے ہل ائیر یا قرار دیا گیا تھا جب کلر سیداں کہوٹہ کا حصہ تھا مگر اب ان کو جان بوجھ کر تحصیل کہوٹہ کے علاقوں کو ہل ایئر یا سے ختم کیا جا رہا ہے پہاڑ وہاں ہی موجود ہیں پہاڑ تو کوئی بھی اپنے ساتھ نہیں لے کہوٹہ شہر بھی ہل ایئر یا ہے انہوں نے ایک ایک یونین کونسل کو چا ر چار یونین کونسلوں میں ڈالا گیا ہے جس موضع میں یونین کونسل کا آفس ہوتا ہے اس موضع کو تیسری یونین کونسل کا حصہ بنا ڈالا ہے عوام کو اس وقت تکلیف کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے مگر کوئی اس اتنے بڑھے ایشو پر بول نہیں رہا جو بڑھے دکھ کی با ت ہے جب سے وفاقی کابینہ “بھنگ “کاشت کر نے کے بل پاس کیا ہے اس کے بعدنئی کی جانے والی حلقہ بندیوں میں اس کے اثرات عملی طور پر دیکھنے کو مل رہے ہے انہوں نے کہا کہ میں ایک درخواست ڈاکٹر بابر اعوان کو بھیجی ہے کیونکہ میری یونین کونسل ان کی بھی یونین کونسل ہے ابھی تک ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا میں اس سلسلے میں کورٹ میں بھی جاؤں گا کیونکہ عوام نے ہمیں ووٹیں دی ہیں اور ان کے مسائل کو حل کر نا بھی ہمارافرض بنتا ہے۔