کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13فروری2022ء)—سکول طالبعلموں ان کے لواحقین اور رشتہ داروں نے سکول پر حملہ کر کے اساتذہ کو شدید زدو کوب کیا مارا پیٹا اور غلیظ گالیاں دیں۔یہ افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آراضی میں پیش آیا۔مقامی مدرس عامر عزیز نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ میں مذکورہ سکول میں بطور ٹیچر اپنے تدریسی فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔گزشتہ روز بوقت پونے 9 بجے کے قریب،سکول میں اسمبلی جاری تھی کہ اسی دوران دو طالب علم متین غفار اور عمر اسد سکول میں آئے اور اسمبلی میں آ کر مجھ پر حملہ آور ہوئے اور زدو کوب کرنے لگے۔اس وقت ٹیچر عبدالوحید قاضی اور محمد رضوان نے مشکل سے بیچ بچاؤ کروایا۔اتنے میں ٹیچر آصف پرویز بھی پہنچ گئے۔گالم گلوچ کرتے ہوئے مارتے رہے جس پر میں گر گیا جبکہ دوسری طرف سے والدین اور ان کے دوسرے رشتہ دار سکول میں داخل ہو گئے اور جو بھی ٹیچر انہیں سمجھانے کی کوشش کرتا تو وہ اسے بھی گالم گلوچ کرتے۔اسی دوران طلباء میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے ادھر ادھر بھاگنا شروع کر دیا۔پولیس نے زیر دفعات 147،149،186مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Kallar Syedan; ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 13 February 2022) * School students, their families, and relatives attacked the school, beat the teachers severely and swore with abusive words. The incident took place in boys’ high school, Arazi. Local teacher Amir Aziz toldthe Kallar Syedan police that I am performing my teaching duties as a teacher in the said school, Two students Matin Ghaffar and Omar Asad came to the school and came to the assembly and attacked me and started beating me. At that time teacher Abdul Waheed Qazi and Mohammad Rizwan rescued me with difficulty. On the other hand, the parents and their other relatives entered the school and attacked, any teacher tried to persuade them, they would also slap them.The panic spread amongst students and they started fleeing here and there during the attack. Police registered cases under sections 147, 149, 186 and started searching for the accused.
چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم فیصل اقبال سکنہ کمبیلی صادق کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے گیارہ لاکھ روپے کی مسروقہ رقم برآمد
Faisal Iqbal resident Kambili Sadiq was arrested and Rs 11 lakh stolen from his possession
کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13فروری2022ء)—کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افضل نے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم فیصل اقبال سکنہ کمبیلی صادق کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے گیارہ لاکھ روپے کی مسروقہ رقم برآمد کر لی ہے جبکہ مزید رقم کی برآمدگی کیلئے تفتیش جاری ہے۔برطانوی نژاد پاکستانی شہری محمد افضال سکنہ کمبیلی صادق نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ میرے بھانجے محمد نعیم حسین جو کہ برطانوی شہری ہے اپنے مکان کی تعمیر کیلئے پاکستان آیا ہوا ہے۔میرے بھانجے نے رقم مبلغ 25 لاکھ کے علاوہ 35 سو پاؤنڈز میرے پاس بطور امانت رکھے ہوئے تھے۔جب میرا بھانجا رقم لینے کیلئے میرے پاس آیا اور اس موقع پر جب پرس کھولا تو اس کے اندر ایک میرا پرسنل بیگ بھی موجودتھا جسے کھولا تو اس کا تالا اور زپ ٹوٹی ہوئی تھی اور بیگ کے اندر سے مبلغ چھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے پاکستانی اور مبلغ 35 سو برطانوی پاؤنڈز کی رقم غائب پائی گئی۔
صاف پانی کیس میں احتساب عدالت لاہور کا فیصلہ حکومت اور نیب کے منہ پر طمانچہ ہے۔ راجہ ندیم احمد
The decision of the accountability court Lahore in the clean water case is a slap in the face to the government and NAB. Raja Nadeem Ahmed
کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13فروری2022ء)—چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد اور کاروباری و سیاسی شخصیت راجہ محمد افتخار پھکڑال نے کہا ہے کہ صاف پانی کیس میں احتساب عدالت لاہور کا فیصلہ حکومت اور نیب کے منہ پر طمانچہ ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمر السلام راجہ کی صاف پانی کیس میں بریت پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے 24 صفحات پر مشتمل تحریر ی فیصلے سے حکومت کی جانبداری کھل کر سامنے آ گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کیخلاف جتنے بھی جھوٹے مقدمات قائم کئے وہ سب ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی مجوزہ تحریک نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
بیول کے معروف کاروباری سائیں منظور حسین مرحوم کے فرزند سکندر منظور کی دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی
Sikander Manzoor wallima held in Kallar Syedan
کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13فروری2022ء)—بیول کے معروف کاروباری سائیں منظور حسین مرحوم کے فرزند سکندر منظور کی دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی جس میں سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خورشید زمان،جمیل احمد ہاشمی، چوہدری اشتیاق حسین، چوہدری ابرار وارثی، چوہدری افتخار گوہر، صوبیدار محمد ریاض، راجہ ندیم احمد، چوہدری توقیر اسلم، چوہدری چمن، چوہدری ابرار حسین، چوہدری عادل، چوہدری تنویر شیرازی، چوہدری مزمل حسین، چوہدری اخلاق حسین، چوہدری وسیم عباس، چوہدری عمر عباس، لالا شبیر، ملک طارق، ڈاکٹر عامر شاہ، ڈاکٹر کمیل،چوہدری عبداللہ اور دیگر نے شرکت کی۔