DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Reception held in honor of newly elected officials of Tehsil Kahuta and Tehsil Kallar Syedan Bar Association

تحصیل کہوٹہ و تحصیل کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،13فروری2022ء)— ممتاز سنیئر قانون دان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ اور راجہ عمران ستار جنجوعہ کی جانب سے تحصیل کہوٹہ و تحصیل کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ۔ صدر با رایسوسی ایشن کہوٹہ شکیل قریشی، جنرل سیکرٹری سردار صغیر احمد، یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ، عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ،خالد ظہیر راجہ، مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ، خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، ارسلان کیانی ایڈووکیٹ، عقیل حیدری ایڈووکیٹ،را جہ ہاشم تصور ایڈووکیٹ اور دیگر بڑی تعدا میں راولپنڈی،کہوٹہ، کلرسیداں اور ملحقہ بار ایسوسی ایشنز کے ممبران و عہدیداران نے بڑی تعدا میں شرکت کی۔ اس موقع پر وکلاء نے ممتاز سنیئر قانون دان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ اور راجہ عمران ستار جنجوعہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ راجہ محمد ستار اللہ نے ہمیشہ وکلاء کے حقوق کا تحفظ کیا۔ ان کی خدمات لائق تحسین اور نا قابل فراموش ہیں۔ راجہ محمد ستار اللہ کی شخصیت وکلاء کے لیئے رول ماڈل ہے۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 13 February 2022) – Distinguished Senior Lawyer Advocate Supreme Court Raja Muhammad Sattarullah Advocate and Raja Imran Sattar Janjua held a reception in honor of the newly elected officials of Tehsil Kahuta and Tehsil Kallar Syedan Bar Association. President Kahuta Shakeel Qureshi, General Secretary Sardar Saghir Ahmed, Yasir Bashir Raja Advocate, Abdul Hameed Qureshi Advocate, Khalid Zaheer Raja, Mazhar Iqbal Bhatti Advocate, Khawar Riaz Qadri Advocate, Arsalan Kayani Advocate, Aqeel Haidari Advocate, Raja Hashim Taswar Advocate And a large number of members and officials of Rawalpindi, Kahuta, Kallar Syedan, and adjoining bar associations participated in large numbers. On the occasion, the lawyers thanked the eminent senior jurist Advocate Supreme Court Raja Muhammad Sattarullah Advocate and Raja Imran Sattar Janjua and said that Raja Muhammad Sattarullah always protected the rights of lawyers. His services are admirable and unforgettable. Raja Muhammad Sattarullah’s personality is a role model for lawyers.

مسکان خان کی جرا تمندی نے حجاب کی اہمیت کوچارچاندلگا دیے, راجہ فراز جنجوعہ

Muskan Khan’s courage emphasizes the importance of hijab, Raja Faraz Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13فروری2022)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فراز جنجوعہ آف مٹور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسکان خان کی جرا تمندی نے حجاب کی اہمیت کوچارچاندلگا دیے،بھارت کی مسلم طالبہ کانقاب نہ اتارنا نویدانقلاب ہے دنیا کی کوئی طا قت حجاب پرپابندی نہیں لگاسکتی،مسکان خان کی اپنے حجاب کے حق میں استقامت اور ہندوکیخلاف مزاحمت نے تاریخ رقم کردی انہوں نے کہا کہ میسور کی بیٹی کا نعرہ تکبیر بہادری اور بے خوفی کی مثال بن گیاہے ساری دنیا نے دیکھا کہ امن کا راگ الاپنے والے بھارت میں غیر مسلم کس طرع مسلمانوں کو تنگ کر رہے ہیں اور کس طرع مسلمان خواتین کو ہراساں کر رہے ہیں گذشتہ روز کر ناٹک کے کالج میں حجاب تنازعہ پر انتہا پسند ہندوں کے سامنے مسکان نامی مسلمان طالبہ نے “اللہ اکبر”کا نعرہ بلند کر کے عالم اسلام کے مسلمان مرد و خواتین کے سر بلند کیا ہے ہم اپنی اس عظیم مسلمان بہن کی عظمت و جرئت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13فروری2022)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے برادر نسبتی کی وفات پر چیئرمین ملک کلیم حسین اعوان اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار تعزیت۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کے برادر نسبتی عامر بشیر اعوان کی وفات پر چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان، معروف سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیات راجہ شاہد علی جنجوعہ،سردار ماجد گریڈ اسٹیشن، ملک سہیل المعروف ملک سہیلی چھنی اعوان کہوٹہ، عقیل افضل قریشی نواز کالونی کہوٹہ،شیخ کامران منیند شریف، سردار واجدگریڈ اسٹیشن اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button