کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،12فروری2022)— اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کا تبادلہ کر دیا گیا۔ جبکہ ان کی جگہ سیمل مشتاق نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا چارج سنبھال لیا۔ پہلے دن اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے چار ج لینے کے بعد جمعہ کے دن مختصر وقت کے لیئے کہوٹہ آفس کا دورہ کیا اور اپنے ماتحت عملہ سے ملاقا ت کی۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 12 February 2022) — Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan has been transferred. In his place, Samil Mushtaq took over the charge of Assistant Commissioner Kahuta. On the first day, Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq visited Kahuta office for a short visit on Friday after taking charge and met his subordinates.
بکری چور گینگ متحرک فاروق کالونی فردوس جمال کیانی کی 30ہزا ر مالیت کی بکری چور گھر سے لیکر فرار
Goat stole from Farooq Colony in Kahuta
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،12فروری2022)— محلہ فاروق کالونی ادوالہ اور نئی آبادی میں بکری چور گینگ متحرک فاروق کالونی فردوس جمال کیانی کی 30ہزا ر مالیت کی بکری چور گھر سے لیکر فرار جبکہ محمد مسعود ولد صابر کے گھر سے 6عدد بکریاں چوری کر کے لے گے اس سے قبل بھی نئی آبادی سے 4بکریاں چوری ہو گئی تھیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ نے بکری چور گینگ کے سربرا ہ کو گرفتار کرکے فروخت کیئے گئے مال مویشی کی رقم بھی برآمد کرلی۔ متاثرین نے ایس ایچ او و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ بکری چور گینگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہماری بکریوں کی بر آمدگی کو یقینی بنایا جائے۔
تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر یاسر رضوان نے کلب کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کردیا
Transfered Assistant Commissioner Yasir Rizwan inaugurated the renovation project
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12فروری2022) کہوٹہ سے تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر یاسر رضوان نے کلب کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کردیاکہوٹہ سے جاتے جاتے ایک بڑھے منصوبے کا افتتاح کر نے عوامی حلقوں کی طرف سے خراج تحسین کہوٹہ کلب کی تزئین و آرائش اور ٹی ایچ کیو میں بچوں کی اسپیشل وارڈ کیلئے کروٹ ہائیڈرو پاور کمپنی کی طرف سے امداد کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کلب کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کہوٹہ تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر یاسر رضوان اور سابق صدر PTI کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کیا اس موقع پر سابق نائب صدر سردار مظہر سابق جنرل سیکرٹری PTI تحصیل کہوٹہ طاہر ارشاد ستی اور سابق سیکرٹری انفارمیشن PTI کہوٹہ ملک عامر محمود سمیت شہری بھی موجود تھے یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے اپنی ٹرانسفر کے آخری دن بھی کہوٹہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا کروٹ پاور پروجیکٹ کمپنی کے سینئر منیجر عبدالحفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے شہر میں مختلف ترقیاتی کام شروع کر رہی ہے ڈیم بنانے کے ساتھ ساتھ علاقے کی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی بدستور حصہ لے رہے ہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں ٹراما سینٹر کی سہولیات دی جس سے ہزاروں مریض فیض یاب ہو رہے ہیں اور اب کہوٹہ کلب کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر کام شروع کر رہے ہیں بچوں کے پارک اور کمیونٹی ہال کی صورتحال کو مزید بہتر کیا جائے گا تاکہ نوجوان اپنی صحت مند سرگرمیاں جاری رکھ سکیں اور اس کے ساتھ ساتھ بہت جلد سرکاری ہسپتال کہوٹہ میں بچوں کی نگہداشت کا بھی ایک وارڈ قائم کر رہے ہیں جہاں پر بچوں کی سپیشلسٹ ڈاکٹر موجود ہوں گے جو بچوں کی نگہداشت پر خصوصی توجہ دیں گے۔