گوجرخان :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,12فروری2022)— پولیس اور محکمہ مال کی ملی بھگت سے ہماری ملکیتی مقبوضہ زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، تحصیلدار ندیم مسعود ، نائب تحصیلدار محمد اشفاق نے ملزمان اور پولیس کے ہمراہ ہمارے گھر پر دھاوا بولا اور خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسہ کسوال کا رہائشی محمد صدیق کی دہائی ، پریس کانفرنس میں محمد صدیق کا زخمی بیٹا عامر صدیق ، عمر صدیق ، بھتیجے محمد عاقب ، ذیشان علی ، بہو اور بیٹی بھی موجود تھے ، شہری محمد صدیق نے بتایا کہ میرے گھر کا شاملاتی خسرہ نمبر 1094 ہے جس کا رقبہ میرا ملکیتی 2 کنال ہے ، جہاں پر میرا مکان تعمیر شدہ ہے اور گھر کے باہر جگہ موجود ہے ، گھر کے باہر موجود جگہ پر خالد بھٹی ، آفتاب بھٹی ، ابرار ، سہیل بھٹی ، کاظم وغیرہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں ، اس بابت عدالت میں کیس زیرسماعت ہے جس کا حکم امتناع منظور ہو چکا ہے اور آئندہ تاریخ پیشی 12 فروری مقرر ہے ، عدالتی حکم امتناع کے باوجود منگل کی شام مذکورہ ملزمان نے ہمراہی 40/50 نامعلوم ملزمان اور تحصیلدار و نائب تحصیلدار کے ساتھ میری عدم موجودگی میں زبردستی قبضہ کرنے کیلیے موقع پر آئے، میرے بچوں بھتیجوں ، بہو اور بیٹیوں پر تشدد کیا اور زبردستی قبضہ کی کوشش کی ، میرے بیٹے نے تحصیلدار کو سٹے آرڈر کے پیپر دکھائے جو اس نے ہاتھ میں لے کر پھاڑ دیئے ، جس پر بچوں نے مجھے اطلاع دی اور میں نے پولیس 15 ایمرجنسی نمبر پر کال کی ، میرے بچوں بھتیجوں کا میڈیکل ہو چکا ہے پولیس نے چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی ، ہم نے وقوعہ سے قبل 5 فروری کو تھانہ گوجرخان میں درخواست دے رکھی ہے جس کا تفتیشی افسر شہزاد انور ہے ، تفتیشی نے اس درخواست پر بھی کوئی کارروائی ملزمان کے خلاف نہ کی ، تحصیلدار ، نائب تحصیلدار نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے عدالتی احکامات کو پس پشت ڈالا اور موقع پر خلاف قانون جا کر قبضہ کرنے کی کوشش کی ، شہری محمد صدیق نے سی پی او راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے محکمہ مال کے افسران اور پولیس ملازمین کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے
Gujar Khan: (Pothwar.com, 12 February 2022) – With the connivance of the police and finance department, an attempt is being made to seize our occupied land, Tehsildar Nadeem Masood, Deputy Tehsildar Muhammad Ashfaq along with the accused and police They attacked and tortured women and children. During the press conference, Muhammad Siddique, a resident of Missa Kaswal. Muhammad Siddique, a resident of the house, said that the inclusive land number of my house is 1094 which covers an area of 2 kanals owned by me, where my house is built and there is space outside the house. , Aftab Bhatti, Abrar, Sohail Bhatti, Kazim, etc. want to take possession, a case is pending in the court in this regard, the restraining order has been approved and the next date of hearing is scheduled for February 12, despite the restraining order of the accused on Tuesday evening, Accompanied by unknown accused and forcibly in my absence with Tehsildar and Naib Tehsildar Arriving on the scene to capture, my children tortured nephews, daughters-in-law and daughters and tried to seize by force. I called the police on 15 emergency number, my children and nephews have been medically examined. The police did not take any action against the accused despite the passage of 24 hours. The investigating officer is Shehzad Anwar. The investigator did not take any action against the accused on this request either. Citizen Mohammad Siddique has appealed to CPO Rawalpindi, Deputy Commissioner Rawalpindi to take notice of the situation and said that legal action should be taken against the officers of Revenue Department and police personnel who have exceeded their authority.