DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Protest threat if outsiders are given vacant jobs in Tehsil Kallar Syedan
تحصیل کلرسیداں کی خالی آسامیوں پر دوسری تحصیل کے لوگوں کی تقرریاں کی گئیں تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔چوہدری زین العابدین عباس
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,10فروری2022)—مسلم لیگ (ن) کے رہنما و جنرل سیکرٹری کلر سیداں سٹی چوہدری زین العابدین عباس نے محکمہ تعلیم کے ذمہ دران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس بار بھی تحصیل کلرسیداں کی خالی آسامیوں پر دوسری تحصیل کے لوگوں کی تقرریاں کی گئیں تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ برس بھی تحصیل کلرسیداں میں درجہ چہارم کی سات خالی آسامیوں پر دوسری تحصیل کے لوگوں کی تقرریاں کرکے تحصیل کلرسیداں کا حق مارا اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں اگر حقدار کو اس کے حق سے محروم رکھا گیا تو اس کی بھر پور طریقے سے مزامت کریں گے۔انہوں نے سی ای او محکمہ تعلیم راولپنڈی کو خبردار کیا کہ اس بار کلرسیداں کی آسامیوں پر کسی بھی دوسری تحصیل کے لوگوں کی تعنیاتی ہر گز نہیں ہونے دی جائے گی اور صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 10 February 2022) Ch Zain Al Abdin said that If the people of other tehsils are appointed to the education vacant posts, then there will be a severe protest. We will not allow this to happen now. If the right holder is deprived of his right during the tenure of PTI, he will be severely reprimanded. The deployment of the people other tehsil’s will not be allowed at all and the situation will be closely monitored.
اسلحہ کی نوک پر میرے بازوں سے چار عدد طلائی چوڑیاں اور کانوں میں پہنی ہوئی بالیاں اور رقم مبلغ پانچ لاکھ روپے مجھ سے زبردستی چھین کر فرار ہو گئے,ریحانہ شاہین
Rihana Shaheen robbed on gun point in Chappar
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,10فروری2022)—ریحانہ شاہین زوجہ محمد اسلم سکنہ کہوٹہ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ میں گزشتہ روز اپنی بھتیجی کنزہ طارق اور قاسم حسین سکنہ ڈھکی موہڑہ جنڈ بشندوٹ کیساتھ سٹام فروش ماسٹر عبدالمجید تحریری معاہدہ بابت فروختگی زمین و بیع خطہ اراضی تعدادی 13 مرلے واقع موضع نندنہ منگرال کا سودا مبلغ 17 لاکھ پچاس ہزار میں قاسم حسین کیساتھ تحریر کیا۔معاہدہ کے مطابق قاسم نے مجھے پانچ لاکھ روپے کی رقم موقع پر ادا کر دی جس کے بعد ہم قاسم کی سوزوکی میں شاہ باغ سے واپس چوکپنڈوری آ رہے تھے کہ چھپر اور چبوترہ سٹاپ کے درمیان دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار جنہوں نے ماسک پہن رکھے تھے نے اپنا موٹر سائیکل ہماری سوزوکی کیساتھ لگا دیا جس پر قاسم حسین نے سوزوکی روک لی۔ملزمان موٹرسائیکل سے اتر کر ہماری سوزوکی میں آ گئے اور اسلحہ کی نوک پر میرے بازوں سے چار عدد طلائی چوڑیاں اور کانوں میں پہنی ہوئی بالیاں اور رقم مبلغ پانچ لاکھ روپے مجھ سے زبردستی چھین کر فرار ہو گئے۔ملزمان نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھیں اور ہاتھا پائی میں ان کے ماسک بھی اتر گئے۔
کلر سیداں کی خاتون روات کے ایک شاپنگ سینٹر میں اپنے قیمتی موبائل فون سے محروم ہو گئی
Kallar Syedan’s lady lost her precious mobile phone in a shopping center in Rawat
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,10فروری2022)—کلر سیداں کی خاتون روات کے ایک شاپنگ سینٹر میں اپنے قیمتی موبائل فون سے محروم ہو گئی۔شاہ باغ کی رہائشی مسماۃ (ف) نے بتایا کہ وہ روات میں شاپنگ میں مصروف تھیں کہ کسی نامعلوم چور نے میرے پرس سے 55ہزار روپے مالیت کاموبائل فون چوری کر لیا۔
وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین کامیابی سے ہمکنار ہوا, راجہ ساجد جاوید
Prime Minister Imran Khan’s visit to China was a success, said Raja Sajid Javed
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,10فروری2022)— پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین کامیابی سے ہمکنار ہوا۔اربوں روپے کا زرمبادلہ پاکستان آئے گا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ چین سنہری حروف سے لکھا جائے گااور اس سے اربوں روپے کا زرمبادلہ پاکستان آئے گا جس سے پاکستانی عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور ملکی معیشت مزید مضبوط ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 33نکاتی مشترکہ اعلامیہ میں مسئلہ کشمیر حل کرنا افغانستان میں استحکام اور گوادر میں اربوں کی سرمایہ کاری سے ایکسپورٹ بوسٹ اپ ہو گی۔زرعی ٹیکنالوجی کے قیام سے ملک میں کسان خوشحال ہوگا،کراچی میں ایل این جی سٹوریج میں سرمایہ کاری فوجی فرٹیلائزرکیساتھ ساتھ متعدد ایم او یوزپر دستخط جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے،احساس کفالت پروگرام کم آمدنی والے افراد کیلئے احسن قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے صحت کارڈ اور متعدد منصوبہ جات سے پسماندگی اور مایوسی کا خاتمہ ہو گا۔
پارٹی کی مضبوطی کے لیے میرٹ پر کارکنان کو ذمہ داریاں سونپی جائیں۔
Assign responsibilities to workers on merit to strengthen the party
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,10فروری2022)—پی ٹی آئی کے رہنما اور تحصیل مانیٹرنگ کمیٹی کے رکن عاصم مختار مغل نے کہا ہے کہ تحصیل کلر سیداں میں پی ٹی آئی ہے اسٹیک ہولڈرز نے پارٹی کا برکس نکال دیا، عہدے انجوائے کرنے والے آج انڈرگراؤنڈ ہو چکے ہیں۔انہوں نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ تحصیل کلرسیداں میں پی ٹی آئی دن بدن پستی کی طرف رواں دواں ہے۔حکومت میں ہونے کے باوجود آج ہماری جماعت کا حال ویسا ھے جیسا گزشتہ اتتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کا تھا۔جو لوگ حکومت میں تنظیمی عہدوں کے مزے لیتے رھے اور مفادات کے لیے عہدوں کا استعمال کرتے رھے ہیں آج وہ لوگ ایسے انڈر گراؤنڈ ھو گئے ہیں جیسے سردی میں مینڈک منظر عام سے غائب ہو جاتے ہیں مگر جو لوگ پارٹی کے حقیقی ورکرز تھے وہ آج بھی پارٹی کے لیے ہر جگہ پر ہروقت موجود ہیں اور پارٹی کی ساکھ کو بحال رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر سے مطالبہ کیا کہ وہ میرٹ پر نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کرائیں اس بار بھی اگر نا اہل اور مفاد پرست لوگوں کو پیرا شوٹ کے ذریعے اتارا گیا تو یاد رکھیں پارٹی کا وہ حشر ھو گا کہ آئندہ کئی دھائیوں تک پی ٹی آئی اقتدار تو دور اپوزیشن بھی نہیں کر سکے گی۔ لہذہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مفاد پرست اور پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب کیا جائے اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے میرٹ پر کارکنان کو ذمہ داریاں سونپی جائیں۔