France eases travel restrictions by removing Pakistan from red list countries in view of Corona situation
فرانس نے کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال کر سفری پابندیوں میں نرمی کردی
Zahid Mustafa AwanFebruary 9, 2022
پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,زاہد مصطفی اعوان،10فروری2022ء)—پاکستان فرانس کی کرونا ریڈ لسٹ سے باہر،فرانسیسی وزیر خارجہ کی طرف سے جاری ریڈ لسٹ سے پاکستان کا نام شامل نہیں۔تفصیل کے مطابق فرانس نے کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال کر سفری پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔فرنچ وزارت خارجہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال کر اورینج لسٹ میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد سفری پابندیاں بھی نرم ہوگئیں ہیں۔ریڈ لسٹ سے نکلنے کے بعد پاکستانی مسافروں کے فرانس جانے میں آسانیاں پیدا ہو گئیں جس کے بعد پاکستانی شہریوں کو اب فرانس پہنچ کر قرنطینہ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ فرانس نے کورونا کی صورت حال کے پیش نظر مختلف ممالک کو تین رنگوں کی درجہ بندی میں رکھا ہے، جس کے تحت پہلی سبز دوسری اورنج تیسری ریڈ زیادہ خطرے والی ہے، ان تینوں ممالک سے آنے والوں کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ کورونا ویکسین کی دونوں خوارکیں لگوانا لازمی ہے جبکہ ریڈ لسٹ والے ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ اور پھر کورونا ٹیسٹ منفی آنا لازمی ہے۔ادھر پاکستانی کیمونٹی پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔اور کہا ہے کہ اب پاکستان کا سفر کرنے میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔
Paris ( Pothwar.com, Zahid Mustafa Awan, February 10, 2022) The French Foreign Ministry has removed Pakistan from the list of countries on the red list. According to the Foreign Ministry, France has removed Pakistan from the list of red list. Has been added to the Orange List, after which the travel restrictions have also been eased. France has categorized different countries into three colours in view of the Corona situation, with the first green, second orange and third red being the most at-risk. Both foods must be administered while those coming from red list countries must be quarantined and then the corona test must be negative. Meanwhile, the Pakistani community has welcomed the decision to remove Pakistan from the corona red list. All obstacles to travel to Pakistan have been removed.