DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
Norway will play its role in resolving the Kashmir issue through the UN platform. MNA Freud Jacobson
ناروے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ ایم این اے فَرُودِ یاکوبسن
اوسلو؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عقیل قادر،09فروری2022ء)— یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سفارتخانہ پاکستان ناروے کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں نارویجن سیاستدانوں سمیت بڑی تعداد میں نارویجن پاکستانیوں نے شرکت کی۔ قاری محمود الحسن گولڑوی نے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ تقریب میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں سفیر پاکستان بابر امین، لیبر پارٹی کے ایم این اے فرود یاکوبسن، سابق ممبر پارلیمنٹ خالد محمود، سنٹرم پارٹی کے چیئرمین اور معروف قانون دان گائیر لیمستا اور دیگر شامل ہیں جبکہ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اختر چوہدری اور کشمیری رہنما مشال ملک نے تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور خطاب کیا۔ فرودے یاکوبسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی نے ہمیشہ مظلموں کا ساتھ دیا ، فلسطین ہو یا کشمیر وہاں کے رہنے والوں کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ ایک آزاد زندگی گذار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہو گی کہ اقوام متحدہ کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تمام فریقین کو مذاکرات کے لیے آمادہ کیا جائے۔ گائیر لیمستا نے خطاب کرتے ہوئے ناروے کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ناروے اقوام متحدہ کا سیکیورٹی رکن ہونے کے ناطے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کو روکنے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرے۔مشال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ سفیر پاکستان بابر امین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پانچ اگست 2019 کو آئین کے آرٹیکل نمبر 370 اور 35 اے کو غیر موثر کر کے کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کے آغاز کے ساتھ ساتھ ان پر نہ ختم ہونے والا لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔ویلفیئر اتاشی خالد محمود نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے۔ خالد محمود، اختر چوہدری، محمود احمد اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
Oslo (Pothwar.com, Aqil Qadir, 09 February 2022) – On the occasion of Kashmir Solidarity Day, a seminar was organized by the Embassy of Pakistan in Norway in which a large number of Norwegian Pakistanis including Norwegian politicians participated.
Qari Mahmood Al Hassan Goldawi started the ceremony by reciting the Holy Quran. The keynote speakers at the event included Ambassador of Pakistan Babar Amin, Labor MNA Furod Yakubson, former Member of Parliament Khalid Mahmood, Chairman of the Centrum Party and well-known lawmakerand others, while former Deputy Speaker National Assembly, Akhtar Chaudhry and Kashmiri leader Mashal Malik attended and addressed the event via video link.
“The Labor Party has always stood by the oppressed. Whether it is Palestine or Kashmir, the people there have every right to live a free life,” he said. “Our government will try to persuade all parties to negotiate a solution to the Kashmir issue through the United Nations,” he said. In his address, Guer Lemista called on the Norwegian government to play its role in resolving the Kashmir issue as a member of the UN Security Council and to use its influence to stop Indian atrocities in occupied Kashmir.
Addressing the function, Malik appealed to the international community to play its role in resolving the Kashmir issue and give Kashmiris the right to decide in accordance with UN resolutions.
Addressing the function, Ambassador of Pakistan Babar Amin said that India had on August 5, 2019 started null and void Articles 370 and 35A of the Constitution and started turning Kashmiris into a minority and imposed a never ending lockdown on them.
Welfare Attach Khalid Mehmood also read out messages from President of Pakistan Dr. Arif Alvi and Prime Minister of Pakistan Imran Khan on the occasion of Kashmir Solidarity Day. Khalid Mehmood, Akhtar Chaudhry, Mehmood Ahmed and others also addressed the function and expressed solidarity with Kashmiris.