DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta police operation, accused arrested for making 15 bogus calls, case registered

کہوٹہ پولیس کی کاروائی،پکار 15پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،09فروری2022)کہوٹہ پولیس کی کاروائی،پکار 15پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔ملزم محمد وقاص نے پکار 15 پر کال کی اسکی گاڑی چوری ہوگئی ہے، اطلاع ملتے ہی کہوٹہ پولیس فوری موقعہ پر پہنچی، دریافت پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا،کہوٹہ پولیس نے پکار 15پر بوگس کال کرنے والے ملزم محمد وقاص کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا، پکار 15 عوام کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں ایک سہولت ہے جس کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ,شہریوں سے التماس ہے کہ پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں،

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 09 February 2022) Kahuta police operation, accused arrested for making bogus call on call 15, case registered. Kahuta police arrested accused Muhammad Waqas for making bogus calls on Pukar 15 and registered a case. Pukar 15 is an emergency facility for the public which is not allowed to be misused. SP Saddar Ahmed Zaneer Cheema urges citizens to avoid unnecessary calls on Pakkar 15 Emergency Helpline.

کھوکھلے نعرئے نہیں بلکہ عملی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے,تھوہا خالصہ کی نوجوان سیاسی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرور

Not empty slogans but the politics of practical service has been promoted, young political figure of Thoha Khalsa Councillor Raja Irfan Sarwar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،09فروری2022)
تھوہا خالصہ کی نوجوان سیاسی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرور نے میڈیا کو انٹر ویو دیتے بتایا کہ کھوکھلے نعرئے نہیں بلکہ عملی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے عوام علاقہ کی بے لوث خدمت چیئرمین سرور گروپ کی پہچان ہے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی وساطت سے اپنی وارڈ میں 188 پول بجلی کے،8ٹرانسفارمر اور1کروڑ44لاکھ کی گلیاں تعمیر کرائی ہیں خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار تھوہا خالصہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرور نے میڈیا دیے گے انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ انہوں نے جو اعتماد کا اظہار مجھ پر کرتے ہوئے اپنی ووٹ دے کر الیکشن میں کامیاب کیا تھا میں اس پر پورا اتراہوں انہوں نے کہا کہ میں نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی وساطت سے اپنی وارڈ میں 188 پول بجلی لگائے ہیں بجلی کے یہ پول سراٹی، نمل، بنڈیالا، نکہ، پڑی، گلور، ڈھوک چھنی گھکڑ برادی،کلوٹ،اوپری سراٹی اور دیگر ڈھوکوں میں نصب کرائے ہیں بنڈیالہ میں 25 لاکھ کی گلیات،موسی کا کھوہ 15 لاکھ کی سڑک، 57 لاکھ روڈ سے ڈھوک چھنی ڈمل تا تھلہ،40لاک گلور میں جبکہ میں نے اپنی مدد آپ کے تحت 7لاکھ کی واٹر سپلائی لائن ڈلوائی جہاں میں ایک کلو میٹر ڈھوک کھلیوٹ،11فٹ لائن فٹ ڈھوک بھٹیاں،6سو فٹ محلہ مستر یاں میں نئی لائنیں ڈلوائی ہیں انہوں نے کہا کہ میرے والد محترم چیئرمین راجہ سرور مرحوم نے ساری زندگی عوام کی خدمت کی ہے علاقے میں ان کا ایک اچھا نام ہے اور انشاء اللہ میں اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے عوام کی خدمت کر رہا ہوں اور انشاء اللہ خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

کہوٹہ شہر کے تاجروں کی حفاظت،بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کے پیش نظر اسلحہ سے لیس گارڈ تعینات کیے جائیں

Armed guards should be deployed in view of increasing security of Kahuta traders

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر،09فروری2022)—کہوٹہ شہر کے تاجروں کی حفاظت،بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کے پیش نظر اسلحہ سے لیس گارڈ تعینات کیے جائیں گے۔ کہوٹہ شہر کو15سیکٹروں میں تقسیم کیا جائیگا ہر سیکٹر میں ایک چاک و چوبند چوکیدار ہوگا۔ ان تمام سکیورٹی گارڈز کی مانیٹرنگ پولیس تھانہ کہوٹہ کریگی۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں راجہ امتیاز عالم، حاجی ملک منیر اعوان نے کیا جبکہ اجلاس میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،شیخ آصف مسعود زرگر، شیخ زاہد سیفی، سرپرست اعلیٰ کریانہ یونین ملک الیاس،وقار احمد، رانا عبدالشکور، حماد عاشق، جواد عاشق، حافظ فیاض، حاجی پرویز مغل جنرل سیکرٹری انجمن تاجران، عثمان مغل، ملک آصف، حاجی غلام نبی، شیخ عمار غفار، راجہ خورشید عالم کے علاوہ کثیر تعداد میں تاجروں نے شرکت کی۔ راجہ امتیاز عالم نے کہا کہ ایس ایچ او کہوٹہ عمر صدیق سے ملاقات ہوئی جس پر باہمی مشاورت سے کہوٹہ شہر کی سکیورٹی تاجروں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ جس پر تاجروں کی مشاورت سے شہر میں 15سے20سکیورٹی گارڈ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ13فروری دن3بجے فرینڈز ریسٹورنٹ کہوٹہ میں تاجر کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا۔ جس میں تاجروں کے مسائل انتظامیہ اور تاجر برادری کے درمیان رابطے اور دیگر مسائل پر گفتگو کی جائیگی۔ تاجر برادری اس کنونشن میں بھرپور شرکت کرے گی۔ تاجروں کے تحفظ اور انکے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردا ادا کریں گے۔

بلال یامین ستی اور میجر (ر) عبدالراؤف جنجوعہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے ہل ایریا نوٹیفیکیشن جس میں کہوٹہ کے کچھ حصے کو ہل ایریا سے نکال دیا گیا کو عدالت میں چیلنج کر دیا

Bilal Yameen Satti and Major (retd) Abdul Rauf Janjua challenged the Deputy Commissioner’s Hill Area Notification in which part of Kahuta was removed from the Hill Area

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر،09فروری2022)—بلال یامین ستی اور میجر (ر) عبدالراؤف جنجوعہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے ہل ایریا نوٹیفیکیشن جس میں کہوٹہ کے کچھ حصے کو ہل ایریا سے نکال دیا گیا کو عدالت میں چیلنج کر دیا۔ جس کی سماعت آج بروز بدھ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ جسٹس مرزا وقاص راؤف کی عدالت میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیئر مین یوسی نڑڑ بلال یامین ستی اور سابق چیئر مین یوسی مواڑہ میجر (ر) عبدالراؤف جنجوعہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن جس میں تحصیل کہوٹہ کے کچھ حصے کو ہل ایریا سے نکالنے کا نوٹفکیشن جاری ہوا تھا جسکو عدالت مین چیلنج کر دیا گیا۔ جسکی سماعت بروز بدھ 9فروری ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس مرزا وقاص راؤ ف کی عدالت میں ہوگی کیس کا عنوان بلال یامین وغیرہ ڈپٹی کمشنر جبکہ رٹ پٹیشن نمبر356/22ہے۔ پٹشنر بلال یامین ستی نے اس سے قبل کہوٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ڈی سی کی جانب سے کہوٹہ کے چند حصے کو ہل ایریا سے ختم کرنے کی شدید مذمت کی تھی اور اس حوالے سے انھوں نے عدالت میں جانے کا اعلان کیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button