DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Raja Saghir Ahmed halts construction of Gov Girls Inter College in Choa Khalsa due to substandard materials being used

راجہ صغیراحمد نے چوآخالصہ میں گورنمنٹ گرلز انٹرکالج کی تعمیر ناقص موادکے باعث روک دی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,09فروری2022)—پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد نے چوآخالصہ میں گورنمنٹ گرلز انٹرکالج کی تعمیر ناقص موادکے باعث روک دی۔چند ایام قبل ہی کالج کی تعمیر شروع کی تھی راجہ صغیراحمد کے فوکل پرسن چوہدری شعیب الطاف نے بنیادوں میں ناقص موادکے استعمال پر ٹھیکیدار کی توجہ مرکوز کروائی مگر حالات میں بہتری رونما نہ ہوسکی۔جس کے بعد انہوں نے صورتحال سے رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد کو آگاہ کیا جنہوں نے خود تعمیراتی مقام کا دورہ کیا اور ناقص موادکے استعمال کے باعث کام کو تاحکم ثانی بند کروا دیا اور کہا کہ حکومتی گرانٹ کا درست استعمال ضروری ہے۔جس عمارت کی بنیادوں میں ہی غیر معیاری مواداستعمال ہووہ ذیادہ عرصے تک قائم نہیں رہ سکتی۔سرکاری گرانٹ لوگوں کے دیئے ٹیکسوں کا پیسہ ہے جو کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 09 February 2022) * Provincial Parliamentary Secretary of PTI Raja Saghir Ahmed stopped the construction of Government Girls Inter College in Choa Khalsa due to faulty materials being used.  Chaudhry Shoaib Altaf, Focal Person of Saghir Ahmed, directed the contractor to focus on the use of standard materials in the foundations but the situation could not be improved. He said that due to the use of substandard materials, the work was stopped till further notice and said that proper use of government grants is necessary.

چوآخالصہ کے کاشتکاروں میں بھی تین سو پچاس بیگ یوریا کھاد فروخت کر دی گئی

Three hundred and fifty bags of urea fertilizer were sold to the farmers of Choa Khalsa

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,09فروری2022)—کلرسیداں میں سات سو بیگ یوریا کھاد کی کاشتکاروں کو فراہمی کے بعدمنگل کے روز چوآخالصہ کے کاشتکاروں میں بھی تین سو پچاس بیگ یوریا کھاد فروخت کر دی گئی ہے جس کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں بشارت محمود اعوان نے کی۔ جبکہ چوکپنڈوری کے کھاد ڈیلر عثمان اعظم کو یوریا کھاد مہنگے داموں بیچنے کی وجہ سے موقع پر 5000 روپے جرمانہ کیا گیا اور سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ شکایت پر آپ کی دوکان سیل کر دی جائے گی۔

کوہسار ٹورازم ہائی وے کی تعمیر سے سیاحتی و تجارتی سرگرمیوں کے باعث خطے میں روزگار اور کاروبار کے نئے باپ کا اضافہ ہو جائے گا۔

The construction of Kohsar Tourism Highway will add a new dimension of employment and business to the region due to its tourism and commercial activities

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,09فروری2022)— پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے چائنہ دورے سے دورس نتائج مرتب ہوں گے۔چین کیساتھ ہمارے 70 سالہ پرانے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت گزرنے کیساتھ ساتھ مضبوط ہوئے جبکہ چین ضرورت کے وقت ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہا۔پاکستان میں آنے والا وقت پائیدار،مستحکم اور خوشحالی کا ہو گا۔عمران خان نے جو عام انتخابات میں وعدے کئے تھے ان پر عملدرآمد کا وقت آ گیا ہے۔ٹور ازم ہائی وے کا بہت جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساگری میں پارٹی ورکروں سے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی چین کے وزیر اعظم سے ملاقات سے باہمی معاشی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہا کہ کوہسار ٹورازم ہائی وے کی تعمیر کا جلد ہی سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ طے کی جائے گی۔ وفاقی بجٹ برائے 2021/22کے پی ایس ڈی پی میں چار ارب 50 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی تھی اور اس کا ٹینڈر بھی جاری ہو چکا ہے اور یہ منصوبہ آڑھائی برس کی مدت میں مکمل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کوہسار ٹورازم ہائی وے کی تعمیر سے سیاحتی و تجارتی سرگرمیوں کے باعث خطے میں روزگار اور کاروبار کے نئے باپ کا اضافہ ہو جائے گا۔

تبدیلی کے نام پر اقتدار میں مسلط ہونے والوں نے ملکی مسائل اور غربت میں بے پناہ اضافہ کیاہے۔

Those in power in the name of change have exacerbated the country’s problems and poverty.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,09فروری2022)—کلرسیداں سے سابق رکن اسمبلی و نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن انجنئیرقمر الاسلام راجہ نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں مسلط ہونے والوں نے ملکی مسائل اور غربت میں بے پناہ اضافہ کیاہے۔ہماری آئندہ آنے والی نسلیں بھی ان کی نااہلی کی سزا بھگتیں گی۔ان خیالات کا ااظہار انہوں نے یوسی غزن آباد کے وفد سے ملاقات میں کیا جس میں صدر یوسی غزن آباد کے چوہدری ماسٹر عبدالمجید، سابق وائس چئیرمین ظفر عباس مغل،سینئرنائب صدر خان عثمان،سب انسپکٹر چوہدری عتیق الرحمان اور سینئر رہنما ساجد علی مرزا بھی موجود تھے۔جنہوں نے انہیں احتساب عدالت سے انہیں رھائی پر مبارکباد دی اور کہا کہ علاقہ بھر کر لوگ ان کی استقامت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔نیب کی ذیادتیاں انہیں جھکا نہ سکیں،قمراسلام راجہ نے کہاکہ ملک میں خالصتا جمہوری حکومت کے قیام کے لیئے مسلم لیگ ن کی قیادت نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔نااہل حکومت بیساکھیوں کے سہارے قائم ہے بیساکھیاں ہٹتے ہی یہ دھڑام سے گر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کی ہیں احتساب عدالت کے فیصلے پر باعزت بریت پر مبارکباد۔

Show More

Related Articles

Back to top button