کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,08فروری2022)—سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی راشد علی کی ہدایت پر انسپکٹر ابرار حسین اور دیگر نے روات کلر سیداں روڈ پر مسافر گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی۔ گاڑیوں کے کاغذات اور روٹ پرمٹ نہ ہونے اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے 45گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ دو گاڑیوں کو پولیس چوکی چوکپنڈوری میں بند کر دیا گیا اور خبردار کیا گیا کہ بغیر روٹ پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑیاں روڈ پر لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔قانون کا احترام لازم ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 08 February 2022) * On the direction of Secretary District Regional Transport Authority Rawalpindi Rashid Ali, Inspector Abrar Hussain and others took action against passenger vehicles on Rawat Kallar Syedan Road. 45 challans were issued for vehicles without license and route permit and without driving license while two vehicles were stopped at police post Chauk Pindori and it was warned that vehicles without route permit and driving license were not allowed on the road. Respect for the law is required and strict action will be taken against violators.
تحصیل انتظامیہ اور محکمہ زراعت توسیع کے تعاون سے 700بیگ یوریا کھاد کلرسیداں میں تقسیم کر دی گئی
In collaboration with Tehsil Administration and Agriculture Extension Department, 700 bags of Urea Fertilizer were distributed in Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,08فروری2022)—تحصیل انتظامیہ اور محکمہ زراعت توسیع کے تعاون سے 700بیگ یوریا کھاد کلرسیداں میں تقسیم کر دی گئی جبکہ 350بیگ آج چواخالصہ میں بھی پہنچ رہے ہیں۔پیر کے روز 700 بیگ یوریا کھاد کو اے ڈی زراعت توسیع کلرسیداں بشارت محمود اعوان کی زیرنگرانی زمینداران کی کثیر تعداد میں ان کی ضرورت کے مطابق کلر سیداں میں تقسیم کر دی گئی جبکہ آج بروز منگل مزید 350 بیگ یوریا چوآ خالصہ پہنچ رہے ہیں۔جنہیں مقامی زمینداران میں تقسیم کیا جائے گا اس کے علاوہ مزید 1000 بیگ یوریاکھاد بھی جلد کلرسیداں پہنچ رہی ہے جس کے بعد کلرسیداں کے زمینداران کی یوریا کھاد کی کافی حد تک ضرورت پوری ہو جائے گی۔مقامی زمینداروں نے یوریا کھاد کی کلرسیداں منتقلی کے لیئے ذاتی کوششیں کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر رمیشہ جاوید اعوان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر بشارت محمود کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
پولیس نے تین منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 29 بوتل دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے
Police recovered a total of 29 bottles of domestic liquor from three drug dealers and registered separate cases
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,08فروری2022)—ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں انسپکٹر سردار ذوالفقار احمد کی ہدایت پر پولیس نے تین منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 29 بوتل دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ایس ایچ او کے مطابق منشیات فروش انجم عرف انجوسے 10 بوتل،محمد فیاض سے 04جبکہ ارسلان احمد عرف مکھا کے قبضے سے 15 بوتل دیسی شراب برآمد کر لی۔
الفارابی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے کلر سیداں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
Al-Farabi Institute of Health Sciences hosted an event in Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,08فروری2022)—الفارابی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے کلر سیداں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ محمد عمیداور چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ فارمیسی کونسل آف پاکستان سے منظور شدہ ہے جو سائنس مضمون میں میٹرک پاس بچوں کیلئے بی ٹیکنیشن کورسز کروا رہا ہے۔انہوں نے ایسے نوجوانوں جو سائنس مضمون کیساتھ میٹرک پاس ہیں سے کہا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور دو سالہ کورس مکمل کرنے کے بعد اپنا میڈیکل سٹور کھول کر باعزت روزگار کمائیں۔انہوں نے کہا کہ جو بچے اپنے کسی مصروفیت کی وجہ سے ریگولر نہیں آ سکتے ان کیلئے آن لائن کلاسز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
ایگزیکٹو روم اور ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ کی ایک تقریب
A ceremony to mark the opening of the Executive Room and Dispensary
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,08فروری2022)—ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی آصف مجید اعوان نے کہا ہے کہ آئین،قانون کی بالا دستی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے وکلاء کی خدمات اور قربانیاں نمایاں ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔وکلاء معاشرے کیلئے مشعل بردار اور رول ماڈل کا درجہ رکھتے ہیں جن سے عوام انصاف کے حصول اور اپنے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بڑی توقعات رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز جوڈیشل کمپلیکس کلر سیداں کے دورہ کے دوران ایگزیکٹو روم اور ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینئر سول جج راولپنڈی ڈویژن شہنشاہ رضا کمال بھی ان کے ہمراہ تھے۔سیشن جج راولپنڈی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بنچ اور بار کے مابین گہرے روابط پر یقین رکھتے ہیں اورانہی روابط کی بنیاد پر بنچ اور بار سائلین کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بار کے مسائل کا ادراک ہے کیونکہ بار اور بنچ ایک ہی جسم کے دو حصے ہیں جس سے انکار ممکن نہیں۔سینئر سول جج راولپنڈی ڈویژن شہنشاہ رضا کمال نے کہا کہ ہم نے تمام تحصیلوں میں ڈسپنسری اور سہولت سنٹر فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔صدر بار کلر سیداں اطہر احمد خالد اور جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالحلیم نے بھی خطاب کیا۔سول جج کلر سیداں ملک محمد عابد اعوان اور ملک مختار اکبر سول جج کلر سیداں نے مہمانان خصوصی کا استقبال کیا۔