کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,07فروری2022)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے پتنگ فروش کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف رنگوں کی پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص محلہ ہائی سکول میں پتنگیں فروخت کر رہا ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور دیکھا کہ ایک شخص ہائی سکول کے پاس کھڑا ہے جس نے دریافت پر اپنا نام و پتہ مسعود الحسن بتایا اور اس کے پاس پڑی ہوئی مختلف رنگوں کی دس عدد پتنگیں اور تین عدد ڈوریں موجود تھیں جو قبضہ میں لے لی گئیں۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 07 February 2022) – Kallar Syedan Police Station, while taking action against the kite seller, recovered kites and strings of different colours and registered a case. A man is selling kites at Mohalla High School. Police rushed to the spot and saw a man standing near the high school who gave his name and address to Masood. Al-Hassan said that he had ten kites of different colors and three strings lying in his possession which were seized.
فارمرز ڈے کا انعقاد موضع ٹکال ہوسی چوآ خالصہ میں معروف زمیندار چوہدری امتیاز حسین کے ڈیرہ پر کیا گیا
Farmers’ Day held in Takal, Choa Khalsa
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,07فروری2022)— پاکستان زرعی تحقیقاتی ادارہ اسلام آباد اور زراعت توسیع کلرسیداں کے باہمی اشتراک سے ایک ضلعی سطح کےفارمرز ڈے کا انعقاد موضع ٹکال ہوسی چوآ خالصہ میں معروف زمیندار چوہدری امتیاز حسین کے ڈیرہ پر کیا گیا جس میں زمینداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اسیسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں بشارت محمود اعوان نے زمینداران کو گندم کی فصل میں سے جڑی بوٹیوں کے بروقت انسداد کے فائدے اور انسداد کے طریقے تفصیل سے بتائے۔ این اے آر سی کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر سکندر خان تنویر نے ملٹی میڈیا کی مدد سے زمینداران کو زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال سے گندم کی پیداوار بڑھانے کے عوامل بتائے اور گندم کی بیماریوں کی پہچان اور بچاؤ کے ذرائع تفصیل سے بتائے۔ اس کے بعد زمینداران کے ہمراہ فیلڈ وزٹ کیا اور زمینداران کو گندم کی زیادہ پیداوار والی اقسام دکھائیں زمینداران نے فیلڈ وزٹ کے دوران گندم کی اقسام کو بہت پسند اور آئندہ انہیں اقسام کے بیج لے کاشت کرنے کا اعادہ کیا
پریس کلب کلر سیداں نے کلر سیداں بار ایسوسی ایشن نے اپنا لیگل ایڈوائزر مقرر کر دیا
Press club Kallar Syedan appoint legal advisor team
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,07فروری2022)— پریس کلب کلر سیداں نے کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان ظفر بھٹی، عمیر حسین بھٹی، راجہ محمد اسرار اور ناظمہ عباسی ایڈووکیٹ نے اپنا لیگل ایڈوائزر مقرر کر دیا۔اس سلسلہ میں اتوار کے روز ایک مقامی ہوٹل میں ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری نعمان ظفر بھٹی ایڈووکیٹ نے لیگل ایڈوائزر مقرر کرنے پر انہوں نے پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ پریس کلب کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور پریس کلب کے معاملات کے علاوہ بھی پریس کلب سے منسلک صحافیوں کی قانونی معاونت کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔تقریب سے عمیر حسین بھٹی اور محترمہ ناظمہ عباسی نے بھی انہیں لیگل ایڈوائرز مقرر کرنے پر ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ہر طرح کی لیگل معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔صدر پریس کلب شیخ قمر السلام نے معزز وکلاء کو لیگل ایڈوائرز مقرر ہونے پر پریس کلب کیلئے خوش آئند قرار دیا۔
نامعلوم چور میڈیکل سٹور سے بیس ہزار روپے کی نقدی اور دو مساجد کے رکھے گئے دو چندہ بکس بھی اٹھا کر لے گئے
Unidentified thieves also stole Rs 20,000 in cash from a medical store and two donation boxes belonging to two masjid’s
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,07فروری2022)—)نامعلوم چور میڈیکل سٹور سے بیس ہزار روپے کی نقدی اور دو مساجد کے رکھے گئے دو چندہ بکس بھی اٹھا کر لے گئے یہ واردات پنڈی روڈ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریب شکیل میڈیکل سٹور پر ہوئی۔نامعلوم ملزمان دوکان کا شٹر کاٹ کر اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور بیس ہزار روپے کی نقدی کے علاوہ دو مساجد کے رکھے گئے عطیات بکس کو بھی اٹھا کر لے گئے۔
کامران بھٹی کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی
Kamran Bhatti wallima celebrated in Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,07فروری2022)—میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے سابق رکن جنید بھٹی کے بھائی کامران بھٹی کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس سے سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی، سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک، حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض، راجہ ظفرمحمود،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابرحسین،عاطف اعجاز بٹ،عابد حسین زاھدی،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،مسعود بھٹی،چوہدری توقیراسلم،مرزا اظہر،چوہدری نعیم بنارس،صوبیدار غلام ربانی،وحید جنجوعہ،الحاج خالد رضا،راجہ عبدالمجید اور دیگر نے خطاب کیا۔
محلہ اکبری چوآ خالصہ کے حوالدار دل محمد انتقال کر گئے
Havaldar Dil Mohammad passed away in Mohalla Akbri Choa Khalsa
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,07فروری2022)—محلہ اکبری چوآ خالصہ کے حافظ مدثر وارثی کے والد محترم حوالدار دل محمد انتقال کر گئے نمازجنازہ میں عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم نے بھرپور زندگی بسر کی یہ انتہائی نفیس انسان تھے اللہ ان کے درجات بلند کرے-