AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

AJK: Raja Irfan posted as Assistant Inspector General of Police Azad Kashmir in Muzaffarabad

راجہ عرفان مظفرآباد میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس آزاد کشمیر کے عہدہ پر تعینات کر دئیےگے

آزاد کشمیر: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،06فروری2022) آزاد کشمیر کے ہونہار پولیس آفیسر راجہ عرفان سلیم اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس تعینات۔ آزاد کشمیر پولیس کے مایہ ناز، ہونہار، تجربہ کار، دبنگ، محنتی، ایماندت مند، غریب آفیسر راجہ عرفان سلیم جو میرپور اور کوٹلی آزاد کشمیر میں ایس ایس پی کے عہدہ پر تعینات رہے۔ اب ترقی پا کر دارالحکومت مظفرآباد میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس آزاد کشمیر کے عہدہ پر تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے چارج سنبھالتے ہی دفتر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ برطانیہ میں مقیم برٹش کشمیریوں کا ایک بڑا حلقہ ان کا مدعا ہے۔ جنہوں نے آزاد خطہ میں خاص کر میرپور میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی۔ میرپور، ڈڈیال،پنیام، چکسواری، اسلام گڑھ اور کاکڑہ ٹاؤن کی اکثریت برطانیہ میں مقیم ہے۔صدارتی ایوارڈ، میڈلز سمیت متعدد ایوارڈ یافتہ پولیس افسر راجہ عرفان سلیم کی بحیثیت اسِسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس آزاد جموں و کشمیر تعیناتی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ کشمیری قوم کو ان کی صلاحیتوں پر ناز ہے۔

Azad Kashmir: ( Pothwar.com, 06 February 2022) Promising Azad Kashmir Police Officer Raja Irfan Saleem has been appointed as Assistant Inspector General of Police. Prominent, promising, experienced, domineering, hardworking, honest, officer of Azad Kashmir Police Raja Irfan Saleem who was posted as SSP in Mirpur and Kotli Azad Kashmir is now promoted as Assistant Inspector General of Police Azad Kashmir in the capital Muzaffarabad. As soon as he took charge, he assumed his responsibilities in the office. A large section of British Kashmiris living in the UK praised his appointment and said he improved the law and order situation in the free zone especially in Mirpur.

ملک رضوان احمد ایڈووکیٹ کو ناؤنی سڑک کا افتتاح کرنے پر مبارکباد

Congratulations to Malik Rizwan Ahmed Advocate on inauguration of Nauni Road

آزاد کشمیر: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،06فروری2022) ملک رضوان احمد ایڈووکیٹ کو ناؤنی سڑک کا افتتاح کرنے پر مبارکباد۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے چھنی بوائز اور صحافیوں کی تنظیم نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر 3 کوٹلی کے امیدوار ملک رضوان احمد ایڈووکیٹ کو کَس ناؤنی (نہانی) سڑک کا اپنے دست مبارک سے افتتاح کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ عوام علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے جملہ سڑک کا افتتاح عوامی ایم ایل اے ملک رضوان احمد ایڈووکیٹ سے کروا کر سیاسی تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا۔ سجاد احمد سبحانی آف چوکی مونگ اور سیاسی و سماجی شخصیت عماد بِن زبیر آف رولی، کوٹلی بھی مہمان خصوصی جناب ملک رضوان احمد ایڈووکیٹ کے ہمراہ تھے۔ 30 جنوری 2022 ء کو سڑک کے افتتاح کے موقع پر عوام علاقہ نے بھرپور استقبال کیا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ الیکشن میں بھی رضوان احمد کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ اور انہی کو ووٹ دیں گے۔ کوٹلی کے عوام کے حقوق کی جنگ آج صرف ملک رضوان احمد ایڈووکیٹ لڑ رہے ہیں۔ جبکہ باقی کے امیدوار اب تک منظر سے غائب ہیں۔ رضوان احمد ایڈووکیٹ نے سیاسی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

بزرگ راہنماء راجہ اقبال سکندر خان رضائے الٰہی سے وفات پا گئے

Raja Iqbal Sikandar Khan passed away

آزاد کشمیر: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،06فروری2022)سابق چیئرمین راجہ اقبال سکندر خان کی وفات پر اوّورسیز کشمیری کمیونٹی نے کیا افسوس کا اظہار۔ خان آف کھوئیرٹہ، جاگیر کھوئیرٹہ، علاقہ کی نامور شخصیت سابق چیئرمین ضلع کونسل کوٹلی، معروف سیاسی و سماجی راہنماء، ڈی آئی جی DIG پولیس مظفرآباد آزاد کشمیر راجہ شہریار سکندر خان، راجہ ارباب سکندر خان اور امیدوار اسمبلی آزاد ریاست جموں و کشمیر راجہ شاداب سکندر خان کے والد محترم راجہ اقبال سکندر خان کی وفات پر کشمیری کمیونٹی نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ قوم ایک عوام دوست، دردمند، سخی، منصف مزاج، ملنسار اور غریب پرور راہنماء سے محروم ہو گئی۔ بزرگ راہنماء راجہ اقبال سکندر خان مرحوم 29 جنوری 2022 ء بروز ہفتہ کو رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے۔ ان کی وفات پر کھوئیرٹہ کی فضاء سوگوار ہو گئی۔ علاقہ ایک عظیم عوامی لیڈر سے محروم ہو گیا۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں پُر نہ ہو سکے گا۔ آزاد کشمیر کی سیاست میں ان کا اپنا ایک منفرد نام اور مقام تھا۔ راجہ اقبال سکندر خان کی نماز جنازہ کھوئیرٹہ (خاور شہاب) سٹیڈیم بیلہ سہیور میں ادا کی گئی۔ تدفین آبائی قبرستان میں ہوئی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button