DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Inauguration of Monetary department in Ghazanabbad, Chauk Pindori and Dhamali

غزن آباد، چوکپنڈوری اور دھمالی میں دیہی مراکز مال کا افتتاح

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,05فروری2022)—پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد کلرسیداں میں مزید تین دیہی مراکز مال قائم کر دیئے گئے اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان نے غزن آباد، چوکپنڈوری اور دھمالی میں دیہی مراکز مال کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت محکمہ مال سے متعلقہ تمام سہولیات لوگوں کو اپنے گھروں کے قریب مہیا کر رہی ہے کلرسیداں میں اراضی ریکارڈ سنٹر کے بعد گزشتہ برس چوآخالصہ میں دیہی مرکز مال قائم کیا گیا آج مزید تین دیہی مراکز مال کو فعال کیا جا رہا ہے آئندہ چند ایام میں سرصوبہ شاہ میں بھی چوتھا دیہی مرکز مال قائم کرنے جا رہے ہیں اس موقع پر ماسٹر عبدالمجید،سید مداح حسین شاہ،راجہ ظفر،راجہ اخلاق،محمد شعبان،صوفی بشیر احمد،انصر شہزاد،نمبردار عصمت اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 05 February 2022) * After the approval of the Punjab government, three more rural Monetary centre have been set up in Kallar Syedan. Assistant Commissioner Ramsha Javed Awan said that the Punjab government is providing all the facilities related to the revenue department to the people near their homes. In the next few days, a fourth rural Monetary centre is going to be set up in Sir Sooba Shah.

علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے ڈکیتی کے ایک مقدمے میں مدعی کی جانب سے مزید پیروی نہ کرنے پر ملزم کو مقدمے سے بری کر دیا

Area Magistrate Kallar Syedan acquitted the accused in a robbery case for not following up further

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,05فروری2022)— علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے ڈکیتی کے ایک مقدمے میں مدعی کی جانب سے مزید پیروی نہ کرنے پر ملزم کو مقدمے سے بری کر دیا جبکہ دوران تفتیش اسلحہ برآمد ہونے پر معزز جج نے مجرم رفاقت علی کو دو سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 15یوم کی سزا بھگتنا ہو گی۔مدعی نے عدالت کے روبرو بیان دیا تھا کہ وہ مقدمے کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتے لہذا گرفتار ملزم کو اگر مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جائے تو اسے کوئی اعتراض نہ ہو گا۔ مجرم رفاقت علی پہلے ہی جیل میں ہونے کی وجہ سے وہ اب تک 38ماہ کی سزا بھگت چکا ہے اور آئندہ چند دنوں میں اس کی رہائی بھی متوقع ہے۔

بھکاری معذور شخص کی بیوی اور اس کی بچی کو ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا۔ کلر پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی

The beggar tricked the disabled man’s wife and daughter into taking them home. Kallar police received the request and started the investigation

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,05فروری2022)—بھکاری معذور شخص کی بیوی اور اس کی بچی کو ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا۔ کلر پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔خیال محمد سکنہ مینگورہ حال مقیم کلر سیداں نے تحریری درخواست میں بیان کیا میرا کزن عمران خان میری بیوی کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا ہے کہ یہ بھکاری ہے اس نے میری بیوی اور بچی کو بھی اپنے پاس رکھ لیا ہے۔میں معذور ہوں اور ویل چیئر پر ہوں میری داد رسی کی جائے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے آج بروز ہفتہ صبح ساڑھے نوبجے دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی

To show solidarity with Kashmiris, human hand chains will be made on Dhangli bridge on Saturday morning at 9:30 AM

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,05فروری2022)—کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے آج بروز ہفتہ صبح ساڑھے نوبجے دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی جس میں کلرسیداں اور ڈڈیال ازادکشمیر کی انتظامیہ پولیس سرکاری اداروں کے ذمہ داران سیاسی جماعتوں کے عہدیداران،سکول و کالج کے بچے بھی شرکت کریں گے یوتھ لیگ سرصوبہ شاہ سے دھانگلی تک ریلی بھی نکالی جائے گی

چوہدری عجائب انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں چیئڑاں میں ادا کی گئی

Ch Ajaib passed away in village Cheeran

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,05فروری2022)—سابق چیئرمین یونین کونسل نورودولال محمد رمضان کے بھائی چوہدری عجائب انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں چیئڑاں میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،راجہ جاوید اخلاص کے علاوہ محمد افضل کھوکھر،راجہ عبدالحمید ایڈووکیٹ،نعمان ظفر ایڈووکیٹ،راجہ سجاد سرور،راجہ ذوالفقار،راجہ ممنون حسین،امیر افضل قریشی،چوہدری توقیراسلم،راجہ محبوب چوہان،چوہدری ابرار حسین،یحیی فیض ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,05فروری2022)—ریٹائرڈ کرنل غلام رسول انتقال کر گئے سابق رکن اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،جاویدمرزا اور دیگر نے مرحوم کے بیٹوں آصف غلام رسول،قاسم غلام رسول سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,05فروری2022)—ناروے میں پہلی مسجد کے بانی حاجی محمد رفیع کی تقریب قل گاؤں گولین میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،چوہدری خورشید زمان،راجہ جاوید اخلاص کے علاوہ ریٹائرڈ ایس ایس پی جمیل احمد ہاشمی،چوہدری اشتیاق حسین،ملک شیرافگن،راجہ جمشید کیانی،چوہدری سعید،مولانا منیر عالم ہزاروی،سید ضمیر حسین شاہ،پیر محمود عباسی،مولانا عبدالرحمان جامی،احسان الحق چشتی،نعیم نقشبندی،چوہدری توقیراسلم،چوہدری تنویر اختر شیرازی،اکرام الحق قریشی،مرزا عمران سرور،ملک مناظر حسین،ٹھیکیدار ریاست اور دیگر نے شرکت کی،جبکہ ناروے سے آئے ہوئے علامہ سید اکرام الحسن شاہ نے بھی شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button