Kallar Syedan; Sheikh Qamar-ul-Islam was unanimously nominated as the President press club Kallar Syedan
پریس کلب کے اجلاس میں متفقہ طور پر شیخ قمرالسلام کو صدر نامزد کر دیا گیا
Ikram Ul Haq QureshiFebruary 3, 2022
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,04فروری2022)—گزشتہ روز پریس کلب کے اجلاس میں متفقہ طور پر شیخ قمرالسلام کو صدر نامزد کر دیا گیا،سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،سابق تحصیل ناظم ملک سہیل اشرف،سابق چیئرمین یو سی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،سابق چیئرمین یو سی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،سابق چیئرمین یو سی بھلاکھر راجہ صفدر کیانی،مسلم لیگی رہنما راجہ طلال خلیل،سابق چیئرمین یو سی دوبیرن راجہ ندیم احمد،سابق چیئرمین یو سی لوہدرہ محمد نوید بھٹی،سابق بلدیہ ممبر شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،عاطف اعجاز بٹ،راجہ ظفر محمود،شیخ خورشید احمد تحصیل صدر مسلم لیگ ضیا،شیخ عثمان ثاقب،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری ایاز احمد گجر،چوہدری ابرار احمد گجر،نمبردار اسد عزیز،شیخ حسن سرائیکی کاروباری شخصیت مسعود احمد بھٹی سمیت کثیر تعداد میں شیخ قمرالسلام کو پریس کلب کلرسیداں صدر نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 04 February 2022) Sheikh Qamar-ul-Islam was unanimously nominated as the President press club Kallar Syedan. He was congratulated by UC Nala Muslimana Chaudhry Shafqat Mehmood, Former Chairman UC Bashundot Muhammad Zubair Kayani, Former Chairman UC Bhalakhar Raja Safdar Kayani, Muslim League Leader Raja Talal Khalil, Former Chairman UC Doberan Raja Nadeem Ahmed, Former Chairman UC Lohdara Muhammad Naveed Bhatti Former Municipal Member Sheikh Hassan Riaz, Haji Akhlaq Hussain, Atif Ijaz Butt, Raja Zafar Mahmood, Sheikh Khurshid Ahmed Tehsil President Muslim League Zia, Sheikh Usman Saqib, Chaudhry Naeem Banaras, Chaudhry Ayaz Ahmed Gujjar, Chaudhry Abrar Ahmed Gujjar, Numbered Asad Aziz Sheikh Hassan Seraiki, along with a large number of businessmen including Masood Ahmed Bhatti.
گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول جوچھہ ممدوٹ میں دو خواتین اساتذہ اور طالبات کی کرونا رپورٹس مثبت آ نے پر ادارے کو دس یوم کیلئے بند کر دینے کا نوٹیفکیشن جاری
Government Girls Elementary School, Jocha Mamdot issued notification to close the institution for ten days due to corona
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,04فروری2022)— چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی ہدایت پر محکمہ صحت کلر سیداں نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول جوچھہ ممدوٹ میں دو خواتین اساتذہ اور طالبات کی کرونا رپورٹس مثبت آ نے پر ادارے کو دس یوم کیلئے بند کر دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
بھکاری معذور شخص کی بیوی اور اس کی بچی کو ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا
The beggar tricked the disabled man’s wife and daughter into taking them home
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,04فروری2022)—بھکاری معذور شخص کی بیوی اور اس کی بچی کو ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا۔ کلر پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔خیال محمد سکنہ مینگورہ حال مقیم کلر سیداں نے تحریری درخواست میں بیان کیا میرا کزن عمران خان میری بیوی کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا ہے کہ یہ بھکاری ہے اس نے میری بیوی اور بچی کو بھی اپنے پاس رکھ لیا ہے۔میں معذور ہوں اور ویل چیئر پر ہوں میری داد رسی کی جائے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی راولپنڈی ریجنل ڈاریکٹر میاں ریاض احمد کا دورہ کلرسیداں
Allama Iqbal Open University Rawalpindi Regional Director Mian Riaz Ahmed’s visit to Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,04فروری2022)—گزشتہ روز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی راولپنڈی ریجنل ڈاریکٹر میاں ریاض احمد کا دورہ کلرسیداں، یونیک ماڈل سکول شاہ باغ میں طلبا ء اور کلر سیداں ٹیوٹر بریفینگ میں کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہر سمسٹر میں مستحق اور نادار طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ مالی معاونت کی ان اسکیمز کے تحت کم آمدنی رکھنے والے نادار طلبہ، یتیم، معذور افراد، اسیران جیل اور ٹرانس جنیڈر کو فیس کی مد میں رعایت دی جاتی ہے۔ فیس میں رعایت حاصل کرنے کے عمل کو مزید آسان کردیا گیاہے۔ تحصیل کلر سیداں کے کوآڈینٹر رضا وینس نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول ساگری، یونیک ماڈل سکول شاہ باغ، تحصیل آفس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پنڈی روڈ کلر سیداں، گورنمنٹ ہائی سکول چوآ خالصہ میں سیل پوائنٹ قائم کر دئیے گئے ہیں۔
میڈیم صالحہ جو گزشتہ روز خانپور ڈیم میں ڈوب کر شہید ہو گئی تھیں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی
Prayers for Madam Saleha who drowned in Khanpur Dam
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,04فروری2022)—آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل کلر سیداں کے اجلاس میں پرنسپل دارارقم توقیر احمد کی والدہ ماجدہ،پرنسپل المارک سکول محمد حفیظ کے والد اور مسلم انٹر نیشنل سکول صادق آباد کی میڈیم صالحہ جو گزشتہ روز خانپور ڈیم میں ڈوب کر شہید ہو گئی تھیں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔