مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،04فروری 2022) سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے عمرئے کی ادائیگی کر لی سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد۔گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ اور ٹھکیدار راجہ طالب حسین نے گذشتہ روز قبل عمرئے کی ادائیگی کر لی چیئرمین راجہ عامر مظہر اور ٹھکیدار راجہ طالب حسین کو عمرئے کی ادائیگی پر چیئرمین راجہ ندیم احمد،سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل،چیئرمین زکوۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی،مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء، حفیظ احمد آسی، جواد احمد بھٹی،چوہدری ابرار حسین آف تنھیہ شریف،صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 04 February 2022) Former Chairman UC Hothala Raja Amir Mazhar Candidate for Tehsil Nazim Kahuta performed Umrah and was Congratulated by Political and Social Personalities.
صوفی محمد ایوب چوہان کامشن جاری رکھتے ہوئے حق و سچ کا علم بلند رکھوں گا, ممبرپریس کلب کہوٹہ ندیم سرفراز چوہان
Mission of late Sufi M Ayub will continue, Nadim sarfraz Chohan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،04فروری 2022) ممبرپریس کلب کہوٹہ ندیم سرفراز چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنے دادا صوفی محمد ایوب چوہان کامشن جاری رکھتے ہوئے حق و سچ کا علم بلند رکھوں گامیرے داداسر پرست اعلیٰ ڈیژنل یونین آف جرنلسٹ صوفی محمد ایوب چوہان(مرحوم) نے ساری زندگی اپنے قلم سے حق و سچ کی آواز بلند کی انہوں نے کسی بھی ظالم کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا اگر انہوں نے اپناسر خم کیا تو صرف اللہ پاک کے ذات کے سامنے اپنا سر جھکایا ان خیالات کا اظہار سر پرست اعلیٰ ڈیژنل یونین آف جرنلسٹ صوفی محمد ایوب چوہان(مرحوم) کے پوتے ممبرپریس کلب کہوٹہ ندیم سرفراز چوہان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہ صرف تحصیل کہوٹہ ہی نہیں بلکہ ڈیژنل کے صحافیوں کو پتہ ہے کہ میرے دادا ابو نے صاف ستھری حق و سچ پر صحافت کی اور ڈیژنل بھر کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اگھٹا کیے رکھا آج جو ڈیژنل بھر کے صحافی آپس میں گہرے رابطے میں ہیں ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے جب ایک صحافی کے ساتھ کوئی ظلم و زیادتی کرتا ہے تو ڈیژنل بھر صحافی اگھٹے ہو جاتے ہیں تو اس وقت پتہ چلتا ہے کہ سر پرست اعلیٰ ڈیژنل یونین آف جرنلسٹ صوفی محمد ایوب چوہان(مرحوم) نے کتنی محنت کی ہے انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ میں اپنے مر حوم دادا کے مشن کو جاری رکھوں گا اور اپنے علاقے اور عوام علاقہ کے تمام مسائل اعلیٰ ایوانوں تک پہنچاوں گا۔
تعزیت
ٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،04فروری 2022) ڈیرہ مشتاق والے معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی کے بھتیجے کی وفات پر اظہار تعزیت۔کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق والے معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی کابھتیجااور سید نجم الحسن نقوی کے بھائی سید ندیم شاہ کی وفات پرحاجی غضنفر، راجہ ابرار حسین، ممبر ان پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل،کبیر احمد جنجوعہ، اور دیگر معززین علاقہ ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مر حوم کے درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔