مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،02فروری2022) جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون کے راہنما راجہ تنویر احمد نے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کہوٹہ چھ فروری کو فیملی ورکرز کنونشن غوثیہ ہال پنجاڑ چوک میں منعقد کر رہی ہے جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما لیاقت بلوچ اور دیگر خطاب کریں گے انھوں نے کہا کہ چند خاندانوں نے74سالوں سے پاکستان پر حکومت کی اور ملک کو دیوالیہ کیا پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا جب تک اللہ اور اسکے رسول ﷺ کا قانون نافذ نہیں ہوگا اسوقت تک مائل حل نہیں ہونگے جماعت اسلامی کے پاس صاف شفاف قیادت موجود ہے انھوں نے تمام احباب سے کہا کہ وہ چھ فروری10بجے غوثیہ ہال تشریف لائیں عوام کی نظریں اب جماعت اسلامی پر لگی ہیں۔
Mator, Kahuta; (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 02 February 2022) Raja Tanveer Ahmed, Leader of Jamaat-e-Islami Constituency PP-7 said in a statement that Jamaat-e-Islami Kahuta is organizing Family Workers Convention on February 6 at Ghousia Hall, Panjar Chowk in which Central Leader of Jamaat-e-Islami Liaquat Baloch and others will address. He said that some families ruled Pakistan for 74 years and bankrupted the country. Pakistan was built in the name of Islam. Until the law of Allah and His Messenger is enacted, there will be no solution. Jamaat-e-Islami has a clear and transparent leadership. He asked all the friends to visit Ghousia Hall on February 6 at 10 am. The eyes of the people are now on Jamaat-e-Islami.
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے اعزاز میں سابق نائب ناظم یوسی بیور سردار شفاقت حسین کی طرف سے پر تکلف دعوت
Former Deputy Nazim UC Bior Sardar Shafaqat Hussain holds reception In Honor Of Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،02فروری2022) سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے اعزاز میں سابق نائب ناظم یوسی بیور سردار شفاقت حسین کی طرف سے پر تکلف دعوت۔ماسٹر محمدزبیر اور عدیل افضل نے بھی شر کت کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت یونین کونسل بیور کے نائب ناظم سر دارشفاقت حسین نے اپنی رہائش گاہ میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے اعزاز میں ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں ماسٹر محمد زبیر، معروف کاروباری شخصیت عدیل افضل اور منور حسین بھاولنگرنے شر کت کی میز بان سردار شفاقت حسین نے پر تکلف کھانوں کے ساتھ اپنے معزز مہمانوں نے اپنے میزبان کا شکر یہ ادا کیا
چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی ملک کلیم حسین اعوان کی طرف سے سوسائٹی کے عہدیدران و ممبران کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ
Chairman Mureed Awan Welfare Society Malik Kaleem Hussain Awan hosted a luncheon in honor of the officers and members of the society
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،02فروری2022) چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی ملک کلیم حسین اعوان کی طرف سے سوسائٹی کے عہدیدران و ممبران کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ۔ سوسائٹی کے تمام عہدیدران و ممبران کی بھر پور شر کت۔میزبان ملک کلیم حسین اعوان نے اپنے مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانے کے ساتھ کی تمام مہمانوں نے اپنے معززمیز بان ملک کلیم حسین اعوان کا شکر یہ ادا کیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روزچیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی ملک کلیم حسین اعوان نے اپنی رہائش گا ہ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیدران و ممبران کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا جس میں محمد یونس جنجوعہ، ملک کیپٹن محمد فاضل،صوبیدار محمد رشید، صوبیدار محمد اسرایل، صوبیدار محمد وزیر،صوبیدار محمد فاروق، آنریری صوبیدار ملک محمد سعید، ملک ڈاکٹر ریاض، ملک محمد رفیق،ملک عبدالقیوم،ڈاکٹر ملک عبدالجبار، حاجی ملک ابرار، ملک محمد نذیر، ملک حاجی محمد ارشد اعوان،ملک رفیع عالم،ملک خان محمد خان، ملک شکیل الرحمان، حافظ نوید جنجوعہ،ملک شبیر مل،ک ملک اسرار، ملک محمد اقبال مریدی، عنایت حسین جنجوعہ، ملک وسیم وارث،ملک احسن بشیر،ملک عاصم، ملک عاطف ریاض اور دیگر نے شر کت کی ظہرانے میں برادری کے مساہل اور ان کے حل کے بارے میں گفتگو کی گی اس موقع پر آرگنازیشن کی مشاورتی کمیٹی کو مزید مضبوط کیا گیا مشاورتی کمیٹی میں صوبیدار محمد سعید، محمد اقبال مریدی، حاجی محمد ابرار،حاجی محمد ارشد اعوان اور ملک محمد جمیل اعوان شامل کیا گیا اور اس پر عہد کیا گیا کہ آئندہ تمام آمور پر مشاورتی کمیٹی کی مشاورت سے زیر غور لایا جاے گا آخر پر حافظ محمد نوید جنجوعہ نے خیرو برکت کے لیے دعا کی۔
عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون کی طرف سے چیئرمین راجہ عامر مظہر کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام
Abdul Majeed Mughal Candidate for National Assembly Constituency NA-57 organized an invitation in honor of Chairman Raja Amir Mazhar
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،02فروری2022) عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون کی طرف سے چیئرمین راجہ عامر مظہر کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون نے اپنی رہائش گاہ پرچیئرمین راجہ عامر مظہر کے اعزاز میں ایک دعوت کا اہتمام کیا جس میں ٹھکیدار راجہ طالب حسین، سفیان مجید مغل نے شر کت کی اس موقع پر چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون کی شاندار الفاظ میں تعریف فرمائی اور ان کے سماجی کاموں کی بھی تعریف کی انہوں نے عبد المجید مغل سے کہا کہ آپ کے دل میں جو حلقے کی عوام کے لیے درد ہے وہ کسی اور کے دل میں نہیں ہے حلقے کی عوام کو آپ جسیے لیڈر کی ضرورت ہے۔
تعزیت
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،02فروری2022) سابق چیئرمین یو سی نارہ چوہدری محمد یونس کے والدمحترم سابقہ کونسلر چوہدری خان عا لم کی وفات پر سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار تعزیت۔تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یو سی نارہ چوہدری محمد یونس کے والدمحترم اور سابق کونسلر محمو د چوہان کے نانا سابقہ کونسلر چوہدری خان عا لم کی وفات پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ صوبہ پنجاب و سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر سابق ایم پی اے راجہ محمد علی،سابق چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون،سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم،سابق چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہددری شفقت محمود،سابق چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق چیئرمین یو سی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی،سابق چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی،سابق چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین، وائس چیئرمین عبد الحمید مغل،مسلم لیگ ن کے رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، امیدوار برائے چیئرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ جاویداحمدآف سکوٹ،سابق جنرل کونسلر دوبیرن خورد خان طاہر خان،سابق جنرل کونسلر یو سی نارہ ندیم چوہان،شیخ منیر احمد نارہ،شیخ جاوید احمد نارہ،حکیم بر کت حسین،آفتاب کیانی آف نارہ، راجہ سجاد حید ر نارہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی 50 لیٹر شراب بر آمد مقدمہ درج ملزم گرفتار
Action against drug dealers of SHO Kahuta Police Station, 50 ltrs alcohol recovered
کہوٹہ: مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمر ان ضمیر ،02فروری2022) ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی 50 لیٹر شراب بر آمد مقدمہ درج ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایس ایچ او عمر صدیق گجر کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری کاروائی کے دوران ملزم بد نام زمانہ منشیات فروش شیان گلبہار ساکن ساعی سے 50 لیٹر شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔ ایس ایچ او عمر صدیق نے کہا کہ کہوٹہ کو منشیات سے پاک بنانے کا عزم ہے عوام تعاون کریں کاروائیاں جاری رہیں گی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او عمر صدیق گجر کی کاروائی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔