گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , ،01فروری2022) تھانہ مندرہ کے علاقہ بچیال لنک روڈ پر نا کہ لگا کر درجنوں افراد سے تیس لاکھ روپے مالیت مسلح ڈکیتی کے مرکزی ملزمان کو ایس ایچ او مندرہ ملک محمد خان نے اڑھاٸی ماہ بعد گرفتار کر لیا،محرر تھانہ مندرہ چوہدری ظریف کے مطابق صبور احمد ڈھوک کھوکھراں بچیال نے 16 نومبر کو پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ رات گیارہ بجے اپنے دوستوں کے ہمراہ کار جی ایل آٸی مالیتی 25 لاکھ پچاس ہزار روپے پر گوجر خان سے اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ بچیاں لنک روڈ پر کنکریٹ کے دوپلر پڑے ہوئے تھے جیسے ہی گاڑی روکی 4 مسلح ڈاکو آگے اور ہمیں باہر نکال کر ہماری تلاشی شروع کر دی ہم تینوں سے تین عدد موبائل، مجھ سے پچاس ہزار اور معین سے چار ہزار روپے نقدی چھین لیے پلرز کی دوسری طرف کھڑی گاڑی ویگو میں سوار ایاز سکنہ گف کلر سے دو عدد موبائل،تیس بور پسٹل اور 3500 روپے اس کے ساتھی دلدار مظہرسکنہ گف کلر سے موبائل اور تیس بور پسٹل اسلحہ کی نوک پر چھین لیے اسی دوران نوخیز،قمر، ابراہیم ، قیصرسکناۓ ڈھوک کھوکھراں اورعدیل سکنہ للیانی بھی موٹر ساٸیکلوں پر سوار آگے , چاروں ملزمان نے انہیں بھی روک لیا اور نوخیز موبائل اور دو سو روپے عدیل سے موباٸل فون 15ہزار روپے قمر سے موباٸل فون قیصرسے 53000روپے مرسلین سکنہ للیانی سے موباٸل فون اور 14000روپے چھین کر میری کار کرولا میں بیٹھ کر فرار ہو گے ایس ایچ او مندرہ ملک محمد خان اوران کی ٹیم نے تقریبا اڑھاٸی ماہ بعد گرفتار کر لیا ایس ایچ او مندرہ ملک محمد خان نے کہا کہ دو ڈکیتی کے دو مرکزی ملزمان ثاقب رشید سکنہ آدڑہ عثمان زادہ اورضمیر رشید سکنہ سیری کہوٹہ کو گرفتار کر لیا ھے جن کے قبضہ سے کچھ مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا ھےعوامی سماجی حلقوں نے پولیس تھانہ مندرہ کی بہترین کارکردگی خراج تحسین پیش کیا
Gujar Khan ( Pothwar.com, February 01, 2022) The main accused of armed robbery worth Rs 30 Lakh. According to Mandra Police Station Chaudhry Zarif, Saboor Ahmed Dhok Khokhran Bachyal had given a statement to the police on November 16 that he was going to his village from Gujar Khan with his friends when he was robbed. The concrete doppler on Link Road had been placed to block road, As soon as the vehicle stopped, 4 armed robbers came forward and took us out and started searching for us. The team arrested about two and a half months later, SHO Mandra Malik Mohammad Khan said. Public social circles have paid homage to the excellent performance of Mandra police.