DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police constable Mohin Asif stationed at Kallar police station shot dead

کلرسیداں کچہری میں قائم سہولت سنٹر میں تعنیات پولیس کانسٹیبل معین آصف کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,31جنوری2022)—کلرسیداں کچہری میں قائم سہولت سنٹر میں تعنیات پولیس کانسٹیبل معین آصف کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا،واقعہ کلر مندرہ روڈ پر پیش آیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر حسن اختر بھٹی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کروانے کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ معین آصف جو کلر سیداں کچہری میں قائم سہولت سنٹرمیں بطور ملازم اپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا اور گاؤں بھاٹہ کا رہائشی تھا۔ہفتے کی شام مقتول چوکپنڈوری کے قریب واقع چنالی میں اپنے سسرال آیا اور اتوار کی صبح مقتول کے سسر مشتاق حسین نے گھر کے کچھ فاصلے پر اپنے داماد کا موٹر سائیکل دیکھا اور شک گزرنے پر جب وہ موٹر سائیکل کے قریب پہنچا تو اس کے داماد کی نعش خون میں لت پٹ پڑی تھی ریسکیو کلرسیداں نے نعش تحصیل ہیڈ ہوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کردی۔مقتول چار بچوں کا باپ تھا۔پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔دریں اثناء کلر سیداں اور گوجر خان کے سنگم پر واقع کمبیلی مرزا میں 35 سالہ(ر) نامی شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا گیا،مقتولہ کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی جس کی وجہ سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھاجبکہ اس کا خاوند بیرون ملک مقیم ہے۔وقوعہ تھانہ گوجرخان کی حدود میں ہونے کی وجہ سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کیلئے لائی جانے والی نعش کو تھانہ گوجرخان شفٹ کر دیا گیا،قتل کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔دریں اثناء پولیس ملازم کے قتل کی اطلاع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ،ایس پی صدر ملک طارق محبوب،ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر اور سب انسپکٹر ملک محمد افضل ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچ گئے اورفرانزک ٹیموں کی مدد سے موقع سے شواہد اکٹھے کئے۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 31 January 2022) Police constable Mohin Asif stationed at Kallar police station was shot dead. Sub-inspector Hassan Akhtar Bhatti along with police personnel rushed to the spot and took the body into custody and handed it over to heirs after conducting postmortem at THQ Hospital Kallar Syedan. Asif, who was working as an employee of the facility center at Kallar Syedan ​​Kachehri and was a resident of village Bhata. Mushtaq Hussain who is father in law of murdered constable said he saw his son-in-law’s motorbike at a distance and when he approached the motorbike on suspicion, his son-in-law’s body was covered in blood. Police have registered a case of murder against unknown persons and launched a search operation. In another incident a 35-year-old married woman named (R) was killed at Kambili Mirza . Three persons have been arrested on the charge of murder.

چوکپنڈوری میں ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ ٹکراگیاجسے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا

In a traffic accident in Chauk Pindori, a motorcyclist collided with a tractor-trolley which was shifted to Rawalpindi in critical condition

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,31جنوری2022)—ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ ٹکراگیاجسے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔ٹریفک کا یہ حادثہ کلر سیداں کے نواحی شہر چوکپنڈوری میں پیش آیا جہاں 28سالہ سجاد مسیح جو اپنی موٹر سائیکل تھا تیزرفتاری کے باعث آگے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ ٹکرا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔موٹر سائیکل سوار کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

کمرہ عدالت میں دو مخالف پارٹیوں کے درمیان تلخ کلامی پر معزز جج نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا

Honourable judge hands over accused to police over bitter rhetoric between two opposition parties in court room

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,31جنوری2022)—کمرہ عدالت میں دو مخالف پارٹیوں کے درمیان تلخ کلامی پر معزز جج نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ مدعی اکرام اور اخلاق وغیرہ نے چوکپنڈوری میں فائرنگ کے نتیجے میں نثار نامی شخص کو مقدمے میں ملزم نامزد کر رکھا تھا جسے گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر مدعی کی جانب سے ایک شخص کو گواہ کے طور پر پیش کیا جس پر مخالف پارٹی کے افراد جو کمرہ عدالت میں موجود تھے نے اس کیساتھ تو تکا ر شروع کر دی جس پر معزز جج نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو طلب کر لیا جو موقع پر پہنچ گئی اور نثار کیانی،رضوان کیانی اور اویس سعید کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ملزمان کا تعلق چنالی جبکہ مدعی پارٹی کا تعلق بھاٹہ سے بتایا جاتا ہے۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پھلینہ میں سمپلنگ کے نتیجے میں 14 طالب علموں کی رپورٹس مثبت پر سکول کو دس یوم کیلئے بند کر دیا گیا

As a result of sampling in Government Boys High School Pahlina, the report of 14 students was positive and the school was closed for ten days

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,31جنوری2022)— گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پھلینہ میں سمپلنگ کے نتیجے میں 14 طالب علموں کی رپورٹس مثبت پر سکول کو دس یوم کیلئے بند کر دیا گیا۔ادھرگورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں میں بھی تین خواتین ٹیچرز کورونا وائرس کی زد میں آ گئیں۔ہیڈ مسٹریس سعدیہ اختر نے بتایا کہ سکول کی12 خواتین ٹیچرز کی سمپلنگ ہوئی تھی جن میں سے تین خواتین ٹیچرز کی مثبت رپورٹس آئی ہیں۔ادھر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے بتایا بواہز ہائی سکول درکالی شیرشاہی میں بھی اساتذہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

تل خالصہ میں اڑھائی سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق

A two and a half year old child fell from the roof and died in village Tal Khalsa

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,31جنوری2022)—اڑھائی سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق،راجہ حسن کا اڑھائی سالہ عباس چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا اسے گاوں تل خالصہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

لونی جندراں کے چوہدری طارق کے والد چوہدری اللہ دتہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Ch Allah Ditta passed away in Looni Jandran

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,31جنوری2022)—لونی جندراں کے چوہدری طارق کے والد چوہدری اللہ دتہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ میں راجہ ظفر محمود،چوہدری ابرار حسین،ذین العابدین عباس،شیخ حسن ریاض،چوہدری توقیراسلم،حاجی شوکت علی،شیخ حسن سرائیکی،مرزا اظہر حسین،مسعود بھٹی،عبدالودود عامر، ساجد علی،چوہدری غضنفر،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،مولانا غلام مصظفے سیالوی،چوہدری عابد حسین، چوہدری مجید اشرف،الحاج اسلم بانی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,31جنوری2022)—واسا کے وائس چیئرمین ہارون کمال پاشا،چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،قمر ایاز،راجہ اظہر اقبال،چوہدری توقیراسلم،تنویر اختر شیرازی،سردار صلاح الدین احمد،اکرام الحق قریشی نے گاؤں ملک پور جا کر معروف کاروباری ملک محمد فیاض سے ملاقات کی اور ان کے بھائی حاجی محمدرفیع کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button