لندن؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،30جنوری2022ء)— فوسٹر فار سلاؤ نے جامع مسجد میں آگاہی سٹال لگایا۔ سلاؤ (برکشائر کمیونٹی) انگلینڈ برطانیہ میں فوسٹر فار سلاؤ نے بچوں کی نگہداشت، پرورش اور دیکھ بھال سے متعلق جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، سٹوک پوجز لین، سلاؤ میں بروز جمعۃ المبارک کو آگاہی مہم کے سلسلہ میں سٹال لگایا۔ جو بچے کسی وجہ سے والدین کے ساتھ نہیں رہ پاتے۔ ان بچوں کو فورسٹر پیرینٹ (رضائی والدین) کے حوالے کیا جاتا ہے۔لوکل کونسل، سوشل سروسیز اور ایجنسیز دیکھ بحال کا ذمہ داری لیتی اور راہنمائی کرتی ہیں۔ جب تک کہ ان کے اصل ماں باپ کا تصفیہ نہیں ہو جاتا۔ یا وہ بلوغت کی عُمر کو نہیں پہنچ جاتے۔ فوسٹر ماں باپ وہ بن سکتے ہیں۔ جن کے گھر میں کوئی اضافی کمرہ ہو۔ انکی عمر 27 سال یا اس سے زیادہ ہو۔ جو گود لیے گئے بچے کا اچھے سے خیال رکھ سکیں۔ اور بہتر ماحول میسر آئے۔ اس کام کے بدلے انہیں ہر طرح کی مدد اور تعاون سمیت فی بچے کی مناسب دیکھ بحال کا معقول معاوضہ دیا جاتا ہے۔فوسٹر ایجنسی کی پہلی ترجیح بچوں کی حفاظت اور اچھی پرورش ہے۔جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر میں نمازیوں کو معلوماتی لٹریچر سے آگاہ کرنے کیلئے فوسٹر فار سلاؤ کی ٹیم ممبران میں محترمہ کیرن ویلمیئز ، محترمہ رابعہ چوہدری، محترمہ شارلوٹ براؤن ، محترمہ شائستہ خان اور محترمہ اینجلی ڈھوکیہ و دیگر شامل تھیں۔
London ( Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, January 30, 2022) – Foster for Slough set up awareness stall in Jamia Masjid. Slough (Berkshire Community) Foster for Slough in the United Kingdom set up a stall at the Jamia Masjid and Islamic Center, Stoke Poges Lane, on Friday for an awareness campaign on child care, upbringing, and care. Children who for some reason cannot live with their parents. These children are referred to a foster parent. Local councils, social services and agencies take responsibility for and provide guidance. Until their real parents are settled. Those who have an extra room in their house. They must be 27 years of age or older. Who can take good care of the adopted child and a better environment. In return for this work, they are given reasonable compensation for proper care of each child including all kinds of help and support. Foster Agency’s first priority is protection and good upbringing of the children. Foster for Slough team members included Ms. Karen Willmeys, Ms. Rabia Chaudhry, Ms. Charlotte Brown, Ms. Shaista Khan and Ms. Angeli Dhokia.
تعزیت
لندن؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،30جنوری2022ء)— کشمیری کمیونٹی احباب کا لبریشن فرنٹ کے راہنماء افتخار چوہدری سے اظہار تعزیت۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے جوائنٹ سیکرٹری افتخار چوہدری کی آزاد کشمیر سے برطانیہ واپسی پر کشمیری کمیونٹی احباب نے انکی رہائش گاہ پر جا کر ان سے انکے والد محترم چوہدری عبدالرزاق (مرحوم) کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ جن کا دسمبر 2021ء میں انگلینڈ UK میں مختصر علالت کے باعث رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا تھا۔میت بذریعہ طیارہ برطانیہ سے پاکستان لے جائی گئی تھی۔ مرحوم کی تدفین انکے آبائی علاقہ سہنسہ، کوٹلی آزاد کشمیر میں ہوئی۔
حاجی چوہدری کرامت حسین سلاو میں انتقال کر گئے۔
Haji Ch Karamat Hussain passed away in Slough
Slough; Haji Ch Karamat Hussain of Carlisle road has passed away in Slough, Namaz e janaza was held at Jamia Masjid Diamond road.