DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police case registered over stolen jewellery in village Bhiye Mehar Ali

ماں کے پاس رکھے گئے تلائی زیورات چوری کر لیے گئے، نعیم احمد سکنہ بھیائی مہر علی , تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,30جنوری2022)—ماں کے پاس رکھے گئے تلائی زیورات چوری کر لیے گئے، نعیم احمد سکنہ بھیائی مہر علی نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میری بیوی جس کے طلائی زیورات ساڑھے چھ تولے جو کہ اپنی سوتیلی ماں مسماۃ عبرت شاہین کے پاس امانت کے طور پر رکھے ہوئے تھے چوری کر لئے گئے۔ ہم سب ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔16نومبر 2021کو میری ساس مسماۃ عبرت شاہین نے گھر میں شور شرابہ کیا کہ تمہارا زیور چوری ہو گیا ہے جس پر میری بیوی نے تھانہ کلر سیداں میں درخواست دی جس پر کوئی کارروائی نہ ہوئی۔میری بیوی نے 04 دسمبر کو دوسری درخواست جمع کروائی اس پر بھی کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی۔اس کے بعد ہم اپنا مسئلہ معززین علاقہ کے پاس لے گئے تو انہوں نے مسماۃ عبرت شاہین اور اس کے بھائی ظفر اقبال اور مظہر اقبال سکنہ پلالہ سیداں کو بلوایا اور ان سے ساری بات کی تو مسماۃ عبرت شاہین اور اس کے دونوں بھائیوں نے کہا کہ ہم مبلغ چار لاکھ روپے جو کہ مسمی نعیم احمد کو ادا کر دیں گے اور پنچائیت نے یہ فیصلہ کیا کہ درخواست واپس لے لی جائے۔مسماۃ عبرت شاہین،مسمی ظفر اور مظہر اقبال نے یقین دلایا کہ وہ مورخہ 05دسمبر،چار لاکھ روپے مسمی نعیم احمد کو اس کے گھر جا کر دینے کے پابند ہونگے جس کے بعد ظفر اور مظہر اقبال نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیااور اب رقم واپس کرنے سے انکاری ہیں

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 30 January 2022) * A Police case was regsitered by Naeem Ahmed of village Bhiye Mehar Ali, In which he said that the gold ornaments kept with the step mother of his wife were stolen.  We all live in the same house Police case was registered twice and no action was taken. After that we took our issue to the esteemed area and they called Ibrat Shaheen and his brothers Zafar Iqbal and Mazhar Iqbal resident of Palala Syedan. After talking to them,  Ibrat Shaheen and his two brothers said that we will pay Rs 4 Lakh.  Zafar and Mazhar Iqbal assured that they would be pay Rs 4 lakh but now have refused to pay.

ملک کی ترقی کا واحد راستہ منصفانہ آزادانہ انتخابات اور حکومت سازی ہے۔چوہدری محمد ریاض

The only way to develop the country is to hold free and fair elections and form a government. Chaudhry Muhammad Riaz

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,30جنوری2022)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کا واحد راستہ منصفانہ آزادانہ انتخابات اور حکومت سازی ہے۔ ماضی میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں اہم کردار ایوبی دور کے صدارتی نظام کا تھا آج بھی صدارتی نظام کا شوشہ چھوڑ کر جمہوریت کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔صدارتی نظام ملی وحدت کے لیئے زہرقاتل ہے انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ سے اسٹیٹ بنک کے بل کی منظوری اس ملک کی بدنصیبی ہے ہمارے ریاستی بنک کا کنٹرول اب براہ راست عالمی مالیاتی ادارے کو دے دیا گیا۔اس بل کی منظوری میں جن لوگوں نے کسی بھی طرح تعاون کیا انہوں نے جمہوریت کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر ہی اہم ترین کاروائی کے وقت غیرحاضر ہو پھر عوام کو یہ کہنے کا حق ہے کہ ملک میں مفاداتی سیاست اپنے پورے عروج پر ہے۔سیاسی جماعتوں میں موجود گھس بیٹھیئے عوام کے نمائندے نہیں دشمن ہیں اور یہی لوگ مستقبل میں بھی صدارتی نظام کے حق میں صرف ایک کال پر ووٹ دیتے نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کوملکی سیاست سے الگ کرنے کے مقاصد کوایک ایک کرکے آگے بڑھایا جا رہا ہے بے ضمیر بے اصول ارکان اسمبلی جمہوری لبادہ اوڑھ کر کسی اورکے مقاصد کی تکمیل کر رہے ہیں۔اگر میاں نوازشریف آج آزاد حیثیت میں ملک کے اندر ہوتے تو یوں ملکی سلامتی کو ایک بل کی صورت میں آئی ایم ایف کے سپرد نہ کیا جاتا مگر جمعہ کے روز اسمبلی میں جو ہوا وہ جمہوری نظام کے خلاف گہری سازش تھی جس کو ارکان اسمبلی نے غیرحاضر رہ کر ممکن بنایا۔

راجہ گوہر علی خان رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی

Wallima of Raja Gohar Ali Khan celebrated in Kallar

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,30جنوری2022)—پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید کے فرزند راجہ گوہر علی خان رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی جس میں سابق رکن اسمبلی کرنل (ر) محمد شبیر اعوان،ڈاکٹر نازیہ نیاز، کرنل ظفر،میجر (ر) جاوید جنجوعہ،کیپٹن فیض، محمد اعجاز بٹ، مولانا احسان اللہ چکیالوی، چوہدری شفقت محمود،محمد ظریف راجا،آصف محمود کیانی،محمد گلفراز بٹ، سید سجاد حسین شاہ،محترمہ نبیلہ انعام،راجہ عبدالحمید،آفتاب احمد جنجوعہ،راجہ اشفاق جنجوعہ، عاصم مغل،راجہ جاوید لنگڑیال،نمبردار اسد عزیزاور شیخ قمر الاسلام سمیت دیگر نے شرکت کی۔

پیپلز پارٹی ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے,چودہدی ظہیر محمود

Only PPP can take the country out of the current crisis, says Ch Zaheer Mahmood

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,30جنوری2022)— پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چودہدی ظہیر محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے بلاول بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے فلسفے اور فکر کو آگے لیکرچل رہے ہیں کارکن پارٹی کے فلسفہ اور پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اقتدار میں آنے سے قبل عمران خان نے عوام کو 50لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا لیکن اقتدار میں آنے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کردیا گیاپاکستان کو بحرانوں سے صرف پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے۔موجودہ حکومت نے پاکستانی عوام کو مہنگائی کی دلل میں دھکیل دیا ہے۔پاکستان میں مہنگائی کا راج غریب آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے بھی مجبور ہوگیا۔ حکومت نے حالیہ پیٹرولیم اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے رہی سہی کسر بھی نکال دی، جبکہ آٹا، گھی، چینی و دیگر خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نے لوگوں کو مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ 8سے10 ہزار روپے تنخواہ وصول کرنیوالے فاقوں پر مجبور، حکومت نے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا،موجود ہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بے بس ہو چکی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button