DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Due to Corona three schools, Kanoha, Arazai and Sir sooba shah closed

کرونا وائرس کے باعث تحصیل کلر سیداں کے تین سرکاری تعلیمی اداروںگورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوہا نمبر 1 ,اراضی اور سر صوبہ شاہ کو دس یوم کیلئے بند کر دیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,29جنوری2022)—کرونا وائرس کے باعث تحصیل کلر سیداں کے تین سرکاری تعلیمی اداروں کو دس یوم کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوہا نمبر 1 میں،گور نمنٹ بوائز ہائی سکول اراضی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سر صوبہ شاہ میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد انہیں دس دس یوم کیلئے بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے تعلیمی اداروں کو باقاعدہ دس یوم کیلئے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 29 January 2022) * Three government educational institutions in Kallar Syedan Tehsil have been closed for ten days due to coronavirus. Deputy Education Officer Kallar Syedan Dawood Akhtar Kayani said that the government Girls High School Kanoha No. 1, Boys High School Arazi and Government Girls High School Sir Sobha Shah, after increasing the rate of positive cases, it was recommended to close them for ten days on which the Chief Executive Officer District Health The Rawalpindi Authority has issued a notification to keep the educational institutions closed for ten days.

میرے بیٹے کو بلیک میل کر کے اس کی نازیباتصاویربنائیں, فوزیہ اظہرسکنہ مرید چوک

Police case registered over blackmail of a boy in Mureed Chauk

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,29جنوری2022)—مسماۃ فوزیہ اظہرسکنہ مرید چوک کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں بیوہ ہوں اور میر ا 16 سالہ حقیقی بیٹا مسمی احمد زلکیف جو کہ کلاس نہم کا طالب علم بھی ہے،مورخہ 7 جنوری بوقت ساڑھے 8 بجے صبح،بغیر بتائے گھر سے ایک عدد لیپ ٹاپ اورایک عدد موبائل فون مالیتی 65 ہزارروپے لے کر غائب ہو گیا۔ہم نے اپنے طور پر اسے تلاش کیا مگر کچھ علم نہ ہونے پر تھانہ کلر سیداں میں اس کی گمشدگی کی درخواست جمع کروا دی۔گزشتہ روز،گوجر خان روڈ کلر سیداں میں شہریار کمپیوٹر شاپ پر مذکورہ لیپ ٹاپ اور موبائل فون فروخت کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا اور گھر لے جا کر پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ اس کے کلاس فیلوز مسمیان علی،احمد رضااورعمر شعبان جو کہ ایک بلیک میلرگروپ ہے نے میرے بیٹے کو بلیک میل کر کے اس کی نازیباتصاویربنائیں اور زنا باالجبر کرنے کی کوشش کی اور اب وہ مسلسل بلیک میل کر کے ملزمان نے اس سے پیسے بھی وصول کر لئے ہیں اور مزید چالیس ہزار روپے کی رقم کا تقاضا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے میرا بیٹا لیپ ٹاپ اور موبائل فون فروخت کرنے پر مجبور ہوا۔

میرے بیٹے تنویر حسین نے مجھے اور میری معذور بیٹی کو غلیظ گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر گھر سے نکال دیا۔ سرور جان سکنہ نلہ مسلماناں

My son Tanveer Hussain abused me and my disabled daughter and threatening to kill, Sarwar Jan of Nala Muslimana

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,29جنوری2022)— سرور جان سکنہ نلہ مسلماناں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میرا خاوند تقریبا ڈیڈھ ماہ قبل انتقال کر گیا ہے جس کے بعد میرے بیٹے تنویر حسین نے مجھے اور میری معذور بیٹی کو غلیظ گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر گھر سے نکال دیا۔بیٹے کے پاس ناجائز اسلحہ بھی ہے کہتا ہے کہ اب آپ کی باری ہے۔میری جان کوخطرہ ہے مجھے اور میری معذور بیٹی کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے میرا مکان مجھے واپس دلایا جائے۔

حاجی محمد رفیع ناروے میں انتقال کر گئے

Haji M Rafi of Goleen passed away in Norway

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,29جنوری2022)—علاقہ پوٹھوہار اور اسلام آباد کے معروف کاروباری ملک محمد فیاض کے بھائی حاجی محمد رفیع ناروے میں انتقال کر گئے میت آج بروز ہفتہ پاکستان منتقل کی جا رہی ہے نمازجنازہ دن دوبجے ان کے آبائی گاؤں گولین میں اداکی جائے گی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button