DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Aftab Hussain shot dead in a horrific incident in village Dhalitar

کہوٹہ کے علاقہ دھلیتر قتل کی لرزہ خیز واردات آفتاب حسین کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جنوری2022)
کہوٹہ کے علاقہ دھلیتر قتل کی لرزہ خیز واردات آفتاب حسین کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا. نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے پہنچا دیا گیاتفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ دھلیتر میں قتل کی لرزہ خیز واردات ملازم حسین کے جوان سالہ بیٹے آفتاب حسین کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گی ملزم موقع سے فرار اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او عمر صدیق ہمراہ نفری جائے وقوعہ پہنچ گئے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے پہنچا دیا گیا مقدمہ درج پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر نے کہا کہ کاروائی کا آغاز ہو چکا ہے جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, January 29, 2022)
Aftab Hussain was shot dead in a horrific incident in Dhalitar area of ​​Kahuta. The body has been shifted to THQ Hospital for post-mortem. Kahuta police station SHO Omar Siddique along with his team reached the spot. The body was taken to THQ hospital for postmortem. A case has been registered and police have started the operation.

بلدیاتی الیکشن میں حصہ لوں گا۔سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ اشتیاق احمد

I will participate in the local body elections. Former Member District Council Chairman Raja Ishtiaq Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جنوری2022)
سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ اشتیاق احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سجادہ نشین ساہیں محمد اخلاص کی زیر سر پرستی اور دوستوں مشاورت سے میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لوں گا۔سابق امیدوار برائے جنرل کونسلر راجہ ذوالفقار احمد،راجہ یاسر آف تھلہ اور دیگر معززین کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونا نیک شگون ثابت ہوا انشاء اللہ پی پی پی یونین کونسل مٹور اور تحصیل کہوٹہ میں نمائیاں کامیابی حاصل کر ئے گئی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق ممبر ضلع کونسل وسابق چیئرمین یوسی مٹورراجہ اشتیاق احمدنے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں سوئی گیس کے سروئے پورے تھوہاخالصہ میں سروئے مکمل کرایا بجلی منصوبے کا بھی سروئے پورے تھوہا خالصہ میں کرائی اور پہلی سوئی گیس کے منصوبے کے لیے سابقہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے لیے جو وفد ان کے پاس لے کر گیا تھا اس میں راجہ طارق بھی موجود تھے اس کے علاوہ دیگر افراد اگر آج ان کے منصوبوں کے پاس کھڑے ہوکر تصویریں بنوا رہے ہیں تو ان منصوبوں کے پاس کھڑے ہو کر تصویریں بنوانے سے کوئی فرق نہیں پڑھتا انہوں نے کہا تھوہاخالصہ کی عوام جانتی ہے بڑھی محنت سے دن رات کوشش کر کے سر کاری ہسپتال کی دیوار کی آڑ میں غریب لوگوں کے گھروں کے دروازوں کو بند کر نے کی ناکام کوشش کی گئی دھوک پیل کے نصب شدہ بجلی کے پولوں کاکنکشن بڑھی محنت اور دن رات کی کوشش سے رکوایا ہے،دن رات کوشش کر کے تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ دیا ہے ان غریبوں کی بد دعاہیں تو ساتھ ہو سکتی ہیں مگر ان کے دل آپ کے ساتھ نہیں ہو سکتاتھوہا خالصہ کی صدیقی، گھگھڑاور بھٹی برادری ہماری سیاسی طاقت ثابت ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کواپنا سیاسی قبلے کا ہی پتہ نہ ہووہ مخالفین کو کیا للکا ر رہے ہیں اہلیان تھوہا نے دیکھا تھا جب PTIکے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون صداقت عباسی جیتے تھے اس وقت بھنگڑئے کون ڈال رہا تھا اور ضمنی الیکشن میں شاہد خاقان عباسی کو کامیاب ہونے پر گھر جا کر گلدستے کو ن پیش کر تا تھا انہو ں نے کہا کہ اب وہ دور نہیں رہا اب حالات بدل گے ہیں اب کوئی بھی زیادہ دیر تک عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتاہمیں معلوم ہے طوطے کی جان کس چیز میں ہے الیکشن میں وہ امریکی چھٹا بحری بیڑہ ثابت ہونگے سیاست اپنے بل بوتے پر ہونی چاہے انہوں نے 14جنوری کو پاکستان پیپلز ز پارٹی کا جو پروگرام میری رہائش گاہ پر منعقدہو ا تھا اس کو کامیاب کرانے پر اہلیان تھوہا خالصہ کے لوگوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں انشاء اللہ خدمت کایہ سیاسی سفر جاری رہے گا۔

چیئر مین زاکوۃ کمیٹی کہوٹہ عنایت اللہ ستی کی نشاندہی پرتحصیل انتظامیہ کہوٹہ کا چھاپہ200بیگ کھاد کے برآمد۔

At the suggestion of Chairman Zakat Committee Kahuta Inayatullah Satti, Tehsil administration of Kahuta raided and recovered 200 bags of fertilizer

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جنوری2022)
چیئر مین زاکوۃ کمیٹی کہوٹہ عنایت اللہ ستی کی نشاندہی پرتحصیل انتظامیہ کہوٹہ کا چھاپہ200بیگ کھاد کے برآمد۔تحصیلدار ظفر گجر کا فیلڈ آفیسر محکمہ زراعت شکیل اصغر اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے عملہ کے ہمراہ نتھوٹ میں کھاد ایجنسی پر چھاپہ 200بیگ یوریا کھاد بر آمد گودام سیل۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ میں یوریا کھاد کی شدید قلت بارشوں کے بعد گندم کو کھاد کی ضرورت کسان دربدر کی ٹھوکڑیں کھانے پر مجبور پر کھاد ناپید آٹے اور چینی مافیا کی طرح کھاد مافیا بھی سرگرم چیئرمین زکواۃ عشرکمیٹی تحصیل کہوٹہ عنایت اللہ ستی کی محکمہ زراعت کی آفیسر اسماء سردار سے ملاقات اور کسانوں کو کھاد کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کی جس پر اسماء سردار نے کہا کہ کھاد موجود نہ ہے بعدازاں اطلاع ملتے ہی عنایت اللہ ستی نتھوٹ کے مقام پر گائک بن کر کھاد کا پوچھا جس پر پتہ چلا کے گودام پورا 200بیگ سے بھرا پڑا ہے جس کو بلیک کر کے مہنگے داموں فروخت کر دیا جاتا ہے جس پر عنایت اللہ ستی نے میڈیا اور دیگر انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر تحصیلدار ظفر گجر کا فیلڈ آفیسر محکمہ زراعت شکیل اصغر اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے عملہ کے ہمراہ نتھوٹ میں کھاد ایجنسی پر چھاپہ 200بیگ یوریا کھاد بر آمد کر کے گودام سیل کر دیا۔ یاد رہے تحصیل کہوٹہ کے کسانوں کو یوریا کھاد کی قلت کے حوالے سے شدید دشواری کا سامنا ہے جب کے دوسری جانب یوریا کھاد کو بلیک کرکے مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے برقت یوریا کھاد نہ ملنے کی وجہ سے کسانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے کسانوں کا اے سی کہوٹہ و دیگر اعلیٰ حکام سے فل فور کھاد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق ممبر راولپنڈی تعلیمی بورڈ راجہ سکندر مرحوم اور سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم خورشید سکندر کی برسی کی تقریب

Anniversary observed of Former Member Rawalpindi Board of Education Raja Sikandar Late and Former Deputy District Education Officer Madam Khurshid Sikandar

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،29،جنوری،2022ء)— سابق ممبر راولپنڈی تعلیمی بورڈ راجہ سکندر مرحوم اور سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم خورشید سکندر کی برسی کی تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبا ء و طالبات، اساتذہ کی بھر پور شرکت۔ طلبا ء وطالبات نے قرآن خوانی، حمد و نعت اور تلاوت قرآن پاک کے بعد آخرمیں دونوں علمی شخصیات کے ایصال ثواب کے لیئے دعا بھی کی۔راجہ سکندر اور مسز خورشید اسکندر نے 38سال قبل کہوٹہ میں تعلیمی ادارے ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی بنیاد رکھی۔آج یہ ادارہ تن آور درخت بن کر علاقہ میں مسزارم سکندر کی قیادت میں علاقہ میں تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اس ادارہ میں سینکڑوں غریب نادار اور مستحق طلبا و طالبات شروع دن سے مفت تعلیم کی سہولت حاصل کر رہے ہیں۔ جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ اور سٹاف ادارے میں اپنی خدمات فرض شناسی اور ذمہ داری سے انجام دے رہے ہیں۔ تحصیل کہوٹہ میں تعلیمی شعبے میں انقلاب لانے والی شخصیات بانیان ارم ماڈل سکینڈری سکول اینڈ کالج کہوٹہ ممتاز ماہر تعلیم سابق ممبر راولپنڈی تعلیمی بورڈ راجہ سنکدر مرحوم اور سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم خورشید سکندر مرحومہ کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقادکیا گیا۔ راجہ سکندر مرحوم کی24ویں برسی جبکہ میڈم خورشید سکندر کی دوسری برسی ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی دعائیہ تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات،اسا تذہ نے قرآن خوانی کی اسکے بعد محفل نعت و ذکر ہو۔ا اس موقع دونوں شخصیات کی مغفرت اور درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔دعائیہ تقریب میں پرنسپل مسز ارم سکندر، صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ،چیئرمین بیت لالمال تحصیل کہوٹہ راجہ اظہر مامون،راجہ حارث اظہر، راجہ اسامہ اظہر،میڈم فہمیدہ، پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ عمران ضمیر اور اصغر حسین کیانی نے گفتگو کرتے ہوئے راجہ سر سکندر مرحوم کی تعلیمی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔انھوں نے کہا کہ 1984میں انھوں نے کہوٹہ میں اس تعلیمی ادارے کا قیام عمل میں لایا انھوں نے نہ صرف تعلیم بلکہ تربیت دیکر بچوں کو معاشرے میں ایک مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کی صلاحیتوں سے نوازہ انکی وفات کے بعد انکے مشن کو میڈم خورشید سکندر نے بڑے احسن طریقے سے آگے بڑھایا ادارے کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت کا انتظام کیا۔ آج سینکڑوں بچے اس ادارے سے تعلیم حاصل کر کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں جبکہ اُنکی وفات کے بعد انکی صاحبزادی میڈم ارم سکندر نے اس ادارے کومزید نکھار دیا اور سکول و کالج کے نظم و ضبط دنیاوی و دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں کا انعقاد کر کے بچوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے اپنا بھرپر کردار ادا کیا آج یہ ادارہ ضلع راولپنڈی میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے تعلیم یافتہ اساتذہ کی ٹیم اور میڈم ارم سکندر کی خصوصی کاوشوں سے عرصہ کئی سالوں سے اس سکول کا رزلٹ ضلع بھر میں نمایاں ہوتا ہے راجہ سکندر مرحوم نے جو پودا لگایاتھا وہ آج تن آ ور درخت بن چکا ہے غریب نادار بچوں کو خصوصی رعائت دی جاتی ہیں جبکہ سکالر شپ لینے والے بچوں کو فری تعلیم دی جا رہی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button