DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syean; Thieves did not spare the Masjid in Morra Ropyal, broke the locks, stole goods worth thousands of rupees and fled.

موہڑہ روپیال ,چوروں نے مسجد کو بھی نہ بخشا، تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,28جنوری2022)—چوروں نے مسجد کو بھی نہ بخشا، تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔سیف الرحمان سکنہ موہڑہ روپیال نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز صبح 8 بجے اپنے گھر سے مسجد کی طرف گیا اور جب مسجد کے مین گیٹ پر پہنچا تو دیکھا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور جب اندر جا کر دیکھا تو مسجد کے اندر والے دروازے کا تالا بھی ٹوٹا ہوا تھا اور وہاں پرمسجد کے احاطے میں رکھا ہوا سامان جس میں ایک عدد موٹر مالیتی بائیس ہزار روپے،ایک عدد پائپ مالیتی دس ہزار روپے،دو عدد ریڑھیاں مالیت 16 ہزار روپے،بجلی کی تار مالیت 8 ہزار روپے،سریا مالیت 7 ہزار روپے،بیلچہ اور کلہاڑی پانچ عدد مالیت سات ہزار روپے غائب تھے۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 28 January 2022) Saif Ur Rehman told police that he went to the Morra Ropyal masjid from his house at 8 am yesterday and when he reached the main gate of the masjid, he saw that the lock was broken and when he went inside, he saw that the lock of the door inside the masjid was also broken, And there the goods kept in the premises of the masjid in which a motor worth Rs. 22,000, a pipe worth Rs. 10,000, two carts worth Rs. 16,000, electric wire and five axes worth seven thousand rupees were missing.

نجی بنک کے کیشیئر کو کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر برانچ کو ایک دن کیلئے بند کر دیا گیا

The Sagri branch was closed for a day after the cashier was diagnosed with corona virus

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,28جنوری2022)— نجی بنک کے کیشیئر کو کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر برانچ کو ایک دن کیلئے بند کر دیا گیا۔ساگری میں نجی بنک کے کیشیئر نجمن الرحما ن کو کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آ جانے کے فورا بعد ہی برانچ کو بند کر دیا گیا۔بنک برانچ نے رابطہ پر بتایا کہ برانچ کو آج (جمعہ) کے روز دوبارہ کھولا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ کیشیئر کو دو ہفتوں کیلئے آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے اس کی جگہ نیا کیشیئر بھی آج ڈیوٹی سنبھال لے گا۔

تحریک لبیک پاکستان شمالی پنجاب کے امیر و ممبر مرکزی مجلس شوری علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطان پوری کا جناح کالونی کلر سیداں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب

Allama Pir Syed Inayat-ul-Haq Shah Sultan Puri, Ameer and Member Central Majlis-e-Shura of Tehreek-e-Labbaik Pakistan North Punjab addressed a function held at Jinnah Colony Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,28جنوری2022)—تحریک لبیک پاکستان شمالی پنجاب کے امیر و ممبر مرکزی مجلس شوری علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطان پوری نے کہا ہے کہ پاکستان عالم اسلام میں اہمیت کا حامل ملک ہے اور پوری دنیا کے مسلمان ہرمشکل گھڑی میں ہماری جانب دیکھتے ہیں۔ناموس رسالت کا تحفظ ہمیں جان و مال سے بڑھ کر عزیز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح کالونی کلر سیداں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام آصف مغل نے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والوں نے غریب عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ہم جھوٹا وعدہ نہیں کرتے کیونکہ تحریک لبیک پاکستان وہ جماعت ہے جو دنیا سنوارنے کیساتھ ساتھ آخرت سنوارنے کی بھی بات کرتی ہے،آج بھی وقت ہے دین کیساتھ وابستہ ہو جائیں۔انہوں نے حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں سر پھرا کہنے والے سن لیں صرف 60 ہزار مولویوں نے امریکہ،برطانیہ اور دیگر ممالک کو سر جھکانے پر مجبور کر دیاتھا۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ایٹم بم اور میزائل کی عدم موجودگی میں افغانستان میں نیٹو،امریکہ اور روس کو شکست دی۔آج افغانستا ن میں پگڑیوں والے صدر اور وزیر اعظم ہیں،جہاں نماز کا وقت ہوتا ہے وہاں ہی چادر بچھا کر نماز پڑھنا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام بذات خود ایک بہت بڑی طاقت ہے۔روح زمین پر اگر ساری طاقتیں بھی اکٹھی ہوجائیں تو اس کے مقابلے میں ہمارا کوئی رکن ختم نبوت پر سودے بازی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ جب دین تخت پر آتا ہے تو وہ کسی کو بے آسرا نہیں چھوڑتا۔اس موقع پر آصف مغل نے اپنی برادری سمیت تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔

امام بارگاہ گلستان زہرا چوآخالصہ میں مجلس عزا

Majlis-e-Aza at Imambargah Gulistan Zahra Choa Khalsa

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,28جنوری2022)—امام بارگاہ گلستان زہرا چوآخالصہ میں مجلس عزا 29جنوری بروز ہفتہ دن دو بجے منعقد ہو رہی ہے جس کا اہتمام سید شمیم الحسن نقوی نے کیا۔تقریب سے علامہ سید محسن رضا کاظمی،شوکت رضا شوکت، اصغر حسین نئیر، سید انوار حسن کاظمی اور دیگر خطاب کریں گے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button