DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Education Department Tehsil Kahuta Officers along with Police raided Azeem school in Nahr

محکمہ تعلیم تحصیل کہوٹہ کے افسران کا پولیس تھانہ کہوٹہ کے ہمراہ تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے ”عظیم سکول نڑھ پر اچانک چھاپہ

کہو ٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،28جنوری2022)— محکمہ تعلیم تحصیل کہوٹہ کے افسران کا پولیس تھانہ کہوٹہ کے ہمراہ تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے ”عظیم سکول نڑھ پر اچانک چھاپہ۔ سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے سکول بند کرنے کے احکامات عظیم پبلک سکول نڑھ کی با اثر انتظامیہ نے سرکاری احکامات اور قوانین کو ماننے سے انکارکردیا۔محکمہ تعلیم کے افسران اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کہوٹہ محمد یوسف غفاری کے ساتھ عظیم سکول نڑھ کے عملہ اور پرنسپل کی بد اخلاقی۔سردیوں کی چھٹیوں کے احکامات عظیم سکول نڑھ نے ہوا میں اڑا دیئے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل کہوٹہ محمد یوسف غفاری نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کے آفس کے باہر اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ 20دسمبر 2021کو سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن نمبری 4409کے تحت محکمہ تعلیم کہوٹہ کو آگاہ کیا کہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو سردیوں کی چھٹیوں کے لیئے بند کیا جائے جس کی وجہ سے 22دسمبر کو سکولوں کو ہم نے اطلاع کر کے سردیوں کے چھٹیوں کے سلسلہ میں بند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ میں قانون کی خلاف ورزی اور سکول بند نہ کرنے پر عظیم سکو ل نڑھ کی دو برانچوں اور ایک فاطمہ سکول کو زبردستی بند کیا جبکہ مزکورہ سکولوں کی انتظامیہ نے وعدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین دن بعد سکول دوبارہ کھول دیئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قانون سب کے لیئے برابر اور کوئی قانون سے بالا تر نہیں۔ حکومت پنجاب کے دیئے گے ٹائم فریم کے مطابق گرمیوں اور سردیوں میں سکول بند رہیں گے۔ اگر کوئی سکول قانو ن کی خلاف ورزی کرے گا۔ تو محکمہ ایجوکیشن قانونی کاروائی کرنے کا حق رکھتا ہے۔ عظیم پبلک سکول نڑھ کے عملہ اور فی میل ٹیچرز نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کہوٹہ محمد یوسف غفاری کے ساتھ غیر اخلاقی گفتگو اور بد تمیزی بھی کی۔ جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کہوٹہ محمد یوسف غفاری نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ عظیم سکول کی انتظامیہ مسلسل داخلہ سیشن، فیس کارڈ اور تمام نصاب ایک ہی سنگل نیشنل کریکرم (curricuram)۔ کورونا پابندی کے ساتھ ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے حکومت پنجاب کے قوانین کی دیدہ دلیری سے خلاف ورزی کررہے ہیں۔ مارچ کے بجائے یکم جنوری سے نئے داخلے عظیم سکول کی انتظامیہ نے شروع کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نڑھ میں عظیم سکول انتظامیہ اور پرنسپل کے ناروا اور غیر اخلاقی سلوک پر سکول میں موجود بچوں کی موجود گی کی وجہ سے سکول سیل کرنے کی بجائے اپنی تحریری رپورٹ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور محکمہ تعلیم راولپنڈی کے ذمہ داران کو ارسال کر دی ہے۔ عظیم سکول نڑھ کی پرنسپل سے جب سکول بند نہ کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو خاتون پرنسپل نے کہا کہ آپ کو ن لگتے ہیں میں نے کہا کہ میں ڈی ڈی او ہوں با ر بار خاتون پرنسپل کو بیٹی کہتا رہا مگر اس خاتون پرنسپل نے میری ایک نہ سنی اور انتہائی بد اخلاقی سے بات کی۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 28 January 2022) — Officers of Education Department of Tehsil Kahuta along with Police Station Kahuta raided the Azeem School in Narh. Influential management of Azeem Public School Narh refuses to comply with government orders and rules regarding closure of schools in connection with winter vacations. Deputy District Education Officer Tehsil Kahuta Muhammad Yousuf Ghafari while talking to reporters outside the office of Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan said that on December 20, 2021, Informed that government and private educational institutions should be closed for the winter holidays, due to which on December 22, we informed the schools and closed them in connection with the winter holidays. He said that during this time Union Council of Narh were forcibly closed two branches of Azeem School Narh and one Fatima School in Narh for violating the law and not closing the school while the management of the said schools violated the promise.

غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن کہوٹہ نے آڑھائی سالوں میں جس جذبے اور محنت سے کام کیا انشااللہ اس جذبے کو آگے بڑھتے ہوئے نہ صرف تحصیل کہوٹہ بلکہ ضلع راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے لوگوں کے لیے یہ فاؤنڈیشن اس سے بڑھ کر خدمات سر انجام دے گا

Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation Kahuta has worked hard in the last two and a half years with the same passion and hard work

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جنوری2022)
غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن کہوٹہ نے آڑھائی سالوں میں جس جذبے اور محنت سے کام کیا انشااللہ اس جذبے کو آگے بڑھتے ہوئے نہ صرف تحصیل کہوٹہ بلکہ ضلع راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے لوگوں کے لیے یہ فاؤنڈیشن اس سے بڑھ کر خدمات سر انجام دے گا ماہانہ 12سو مریضوں کے ڈئلیسس ہو رہے ہیں جبکہ بلقیس ربانی ڈئیگناسٹک سنٹر نے بھی کئی ماہ سے کام شروع کر دیا ہے جو جدید سہولیات سے آراستہ لیبارٹری اس علاقے کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے یہ لیب24گھنٹے سروس دے رہی ہے اس میں غریب مستحق لوگوں کے مہنگے سے مہنگے ٹیسٹ بلکل مفت جبکہ صاحب اسطاعت افراد کے لیے آدھی قیمت پر سہولیات دستیاب ہیں غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن میں ہر شخص آکر اسکا آڈٹ کر سکتا ہے میں نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دی ہے اخری سانس تک اپنے مشن کو پورا کرنے کے لیے کام کرونگا الفتح ویمن وکیشنل ٹریننگ سنٹر میں بھی عرصہ 5سال سے جدید قسم کے مختلف کورسز کرا کر ہزاروں غریب نادار بچیوں کو ہنر سکھایا ان خیالات کا اظہار غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن کے چئیرمین آصف ربانی قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن عزہ ملک،الفتح ویمن وکیشنل ٹریننگ سنٹر کی منیجنگ ڈائریکٹر مسز آصف ربانی قریشی، منیجنگ ڈائریکٹر غلام ربانی قریشی فری کڈنی سنٹر منزہ ناز اور ٹکنیشن بلقیس ربانی ڈائیگناسٹک سنٹر عالیہ اعزاز بھی موجود تھیں اس موقع پر عملے نے غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن کی آڑھائی سالہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور میڈیا کے سوالت کے جواب بھی دیے آصف ربانی قریشی نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کے ساتھ تجارت کی ہے جس میں خسارہ نہیں۔ عوام علاقہ تعاون کریں انشااللہ مستقبل میں عوام کو خوشخبریاں دیں گے یہ فاؤنڈیشن میرا نہیں عوام کا ہے میں نے اسکو عوام کے لیے وقف کر رکھا ہے یہ عوام کی ملکیت ہے اسکو عوام نے چلانا ہے انشااللہ جدید ہسپتال، بلڈ بنک سمیت دیگر ادارے قائم کریں گے جو اپنی مثال آپ ہونگے۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا صحافی کبیراحمد جنجوعہ کی رہائش آمدملکی و حلقے کی سیاست پر گفتگو

Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi visited the residence of journalist Kabir Ahmad Janjua and discussed politics of the country and constituency

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جنوری2022)
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا صحافی کبیراحمد جنجوعہ کی رہائش آمدملکی و حلقے کی سیاست پر گفتگو۔سابق ضلعی ناظم وممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،شوکت جنجوعہ اور دیگر ن لیگی رہنماء بھئی موجود تھے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء وسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا صحافی کبیر احمد جنجوعہ کی رہائش گاہ پر اس موقع پر ان کے ہمرا ہ سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ جاویداخلاص سابق ضلع ناظم راولپنڈی،ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت جنجوعہ،کرنل (ر) انوار عباسی،سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود، سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض، مسلم لیگ ن کے رہنماء راشد مبارک عباسی، سابق کونسلر خان طاہر بھی ہمراہ موجود تھے۔ شاہد خاقان عباسی اور راجہ جاوید اخلاص نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے بے روزگاری اور مہنگانی نے ملک کو معاشی بحران میں دھکیل دیا۔ مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکالے گی۔ تبدیلی کے نام پر عمران خان نے قوم کو دھوکہ دیا۔ کرپشن میں اضافہ عالمی سطح پر ملک کی بد نامی کا باعث ہے صدارتی نظام کی باتیں کرنے والے ملک مخلص نہ ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام کارکن، ور کر الیکشن کی تیاریاں کر یں انشاء اللہ آنے والے حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔

سابق کونسلر کہوٹہ رہنما جما عت اسلامی ملک عبدالرؤف اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ملک عبد القیوم کاتحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ کا دورہ۔ ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی سے ملاقات

Former Councilor Kahuta Leader Jamaat-e-Islami Malik Abdul Rauf and Malik Abdul Qayyum of Jamaat-e-Islami Youth Wing visit Tehsil Headquarters Hospital Kahuta. Meeting with Dr. Samina Khan Bhatti at MS Tehsil Headquarters Hospital Kahuta

Dr. Samina Khan Bhatti at MS Tehsil Headquarters Hospital Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جنوری2022)
سابق کونسلر کہوٹہ رہنما جما عت اسلامی ملک عبدالرؤف اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ملک عبد القیوم کاتحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ کا دورہ۔ ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی سے ملاقات۔ تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف اور ان کے فرزند ارجمند جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ملک عبد القیوم نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ کا دورہ کیا اور میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی سے ملاقات کی ان کی کاکردگی کو سراہااس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے ہسپتال کے حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں نئے او۔پی۔ڈی بلاک کی دو منزلہ عمارت کا نقشہ تیار کر لیا گیا۔ منصوبہ پر دس کروڑ لاگت آئے گی۔ (18) نئے کمرے۔جبکہ میل اور فی میل وارڈ بھی بنائے جائیں گے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تعاون سے دو کروڑ کی لاگت سے ایمر جنسی بلاک مکمل کرکے کے فنکشنل ہو گیا ہے۔جبکہ کروٹ ہائیڈرو پاو پراجیکٹ کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ کی گرانٹ سے ”بچوں کے علاج معالجے کا ایک بلا جلد تعمیر کیا جائے گاایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہسپتال میں تین ڈسپنسر ز سمیت OTAآپریشن تھیٹر ز اسسٹنٹ کی تین آسامیاں کالی ہیں۔ جبکہ ہیلتھ کونسل کے تعاون سے ریڈیالو جسٹ کی مکمل تزئین و آرائش (ایم سی ایچ MCH) کے دو واش رومز کی رینو یشن اور معززین علاقہ کے تعاون سے سات لاکھ سے ہسپتال کی سڑک کی تعمیر کاکام مکمل ہو چکاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الٹرا ساؤنڈ کی سہولت فراہم کر کے ایک خاتون ڈاکٹر موجود ہیں۔ آر تھیوپیڈک ڈاکٹر بھی مریضوں کو چیک کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button