کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,26جنوری2022)—اہل سنت والجماعت کلرسیداں و سنی رابطہ کونسل کلر سیداں کے زیر اہتمام کلرسیداں میں خلیفہ اول خضرت ابو بکر صدیق ؓ کا یوم سرکاری طو ر پر منانے کے لیے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت حافظ محمد احسان نے کی۔ ریلی میں سینکڑوں کمسن بچے بھی شریک ہوئے۔ حافظ محمد احسان صدر اہل سنت والجماعت کلرسیداں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے سرکار دوعالم ﷺپر اپنا سب کچھ قربان کیایہ انبیاء کے بعد کائنات میں سب سے عظیم ہستی ہیں۔اسلام کے لیے ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ریلی مرید چوک سے شروع ہو کر کلر سیداں مین چوک پراختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں بچوں نے مطالباتی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔کمسن بچوں کا بھی مطالبہ تھا کہ جس طرح دیگر شخصیات کے ایام منائے جاتے ہیں اسی طرح 22 جمادی الثانی یوم صدیق اکبر ؓکو بھی بھی عام تعطیل کے طور پر منایا جائے۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 26 January 2022) * Ahl-e-Sunnat and Jamaat Kallar Syedan and Sunni Coordination Council Kallar Syedan organized a rally to celebrate the day of the first caliph Khazrat Abu Bakr Siddiq. Led by Hafiz Muhammad Ehsan, Hundreds of minors also participated in the rally. Addressing the rally, Hafiz Muhammad Ehsan, President Ahl-e-Sunnat and Jamaat-e-Islami, said that Hazrat Abu Bakr Siddiq sacrificed everything for the sake of the government of the two worlds. The rally started from Mureed Chowk and ended at Kallar Syedan Main Chowk. The children held placards at the rally.
مکان کی چھت گرنے سے 24 سالہ نوجوان ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گیا
A 24-year-old man was crushed under the rubble when the roof of his house collapsed in village Chappri
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,26جنوری2022)—مکان کی چھت گرنے سے 24 سالہ نوجوان ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گیا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ چھپری اکو میں حالیہ بارشوں کے باعث کچے مکان کی چھت کی ایک سائیڈ متاثر ہونے کی وجہ سے 24سالہ قیصر محمود کمرے سے سامان نکال کر محفوظ جگہ منتقل کر رہا تھا کہ اسی دورن مکان کی پوری چھت اس کے اوپر آ گری جس کے نتیجے میں وہ ملبے تلے آ گیا اور آدھے گھنٹے تک ملبے کے نیچے ہی تڑپتا رہا تا ہم شک گزرنے پر جب اس کے قریبی رشتہ دار نے کمرے کے اندر جا کر دیکھا تو مکان کی چھت کا ملبہ اس کے اوپر گرا ہوا تھا جس پر اس نے اسے ملبے سے باہر نکال کر ریسکیو 1122 کو اطلاع کر دی جنہوں نے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
کلرسیداں دھانگلی روڈ تین سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، میاں نواز شریف، شاہد خاقان عباسی کے اعلان کے بعد بھی تعمیر نہ ہوسکی
Kallar Syedan Dhuangali Road could not be built even after the announcement of three former prime ministers
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,26جنوری2022)—کلرسیداں دھانگلی روڈ تین سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، میاں نواز شریف، شاہد خاقان عباسی کے اعلان کے بعد بھی تعمیر نہ ہوسکی۔پی ٹی آئی کی حکومت میں گلیوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی تعمیر بھی جاری ہے مگر کلر دھانگلی روڈ کو ایک بار پھر نظرانداز کردیاگیا۔پانچ کروڑ کی لاگت سے مرمت کا کام بھی دوبرس بعد بھی مکمل نہ ہوسکا اور ارباب بااختیار صورتحال پر خاموش ہیں۔ کلرسیداں تحصیل کی نصف درجن یوسیز اور آزادکشمیر کی تحصیل ڈڈیال،پلاک،اسلام گڑھ،چکسواری،گل پور،ناڑ کو دریائے جہلم کے دھانگلی پل کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی اس سڑک کی تعمیر ومرمت پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔پنجاب ہائی وے نے اس کی تعمیر کے لیئے ایک ارب کی تخمینہ لاگت کے ساتھ منصوبہ گزشتہ برس صوبائی حکومت کو ارسال کیا تھا جس کے لیے آج تک فنڈ مختص نہ سکے۔ سڑک مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے پانچ کروڑ سے مرمت کا کام بھی موقع کی بجائے کاغذات میں ہی ہو رہا ہے جس کی وجہ سے بائیس کلومیٹر کا فاصلہ ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں بھی اس کا تذکرہ کیا مگر صورتحال جوں کی توں ہے۔