DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Unidentified assailant deprives British citizen of millions of rupees in cash and British pounds

کلر سیداں میں چوری کی واردات، نامعلوم ملزم نے برطانوی شہری کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور برطانوی پاؤنڈز سے محروم کردیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,25جنوری2022)—کلر سیداں میں چوری کی واردات، نامعلوم ملزم نے سمندر پار پاکستانی کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور برطانوی پاؤنڈز سے محروم کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔محمد افضال سکنہ کمبیلی صادق نے ابتدائی رپورٹ میں بیان دیا کہ میں برطانوی شہری ہوں اور تقریبا عرصہ آٹھ سال سے اپنی والدہ کی بیماری کیوجہ سے پاکستان آیا ہوا ہوں اور میرے بھانجے محمد نعیم حسین بھی برطانوی شہری ہے پاکستان میں آیا ہوا ہے۔میرے بھانجے نے نقدی رقم مبلغ پچیس لاکھ روپے علاوہ 35 سو برطانوی پاؤنڈز میرے پاس بطور امانت رکھے ہوئے تھے جو گزشتہ روز لینے کیلئے میرے پاس آیا اور جب بکس کھولا تو اس کے اندر ایک میرا بیگ بھی موجود تھا جس کا تالا اور زیپ ٹوٹی ہوئی تھی اور بیگ کے اندر سے مبلغ چھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے اور مبلغ 35 سو برطانوی پاؤنڈز موجود نہ تھے اس طرح ٹوٹل رقم تقریبا 1500,000بکس سے غائب پائی گئی جنہیں نامعلوم ملزم یا ملزمان نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہماری عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاکر چوری کر کے لے گئے ہیں۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 25 January 2022) * The incident of theft in Kallar Syedan, an unknown accused deprived a Pakistani overseas of millions of rupees in cash and British pounds. Police registered a case and started an investigation. Mohammad Afzal resident of Kambili Sadiq stated in the initial report that I am a British citizen and have been in Pakistan for almost eight years due to my mother’s illness and also my nephew Mohammad Naeem Hussain who is a British citizen and has come to Pakistan. My nephew kept a cash in lock and bag were broken and the amount of Rs. 660,000 and Rs. 3500 British pounds were stolen.

وزیر اعظم عمران خان کی دھمکی ان کے اندر کے خوف،نااہلی کی غماض ہے,محمد زبیر کیانی

Prime Minister Imran Khan’s threat is a sign of fear and incompetence, Muhammad Zubair Kayani

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,25جنوری2022)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی دھمکی ان کے اندر کے خوف،نااہلی کی غماض ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنے والے اقتدار کے چوتھے برس بھی کروڑوں کی آبادی میں سے کسی ایک کو بھی ریلیف مہیا نہ کرسکے،بجلی اور گیس کے بل جلانے والے عمران خان اب ہفتہ وار بجلی اورگیس کے نرخوں میں اضافہ کر کے ملک میں دو کروڑ لوگوں کو خط غربت سے نیچے دھکیل چکے ہیں انہوں نے گھر بنانے کا وعدہ کر کے گھر اجاڑے ہیں لوگوں سے ملازمتیں چھینی ہیں اور حکومت ملکی تاریخ کی سب سے ناکام اور نااہل ثابت ہو چکی ہے یہ عوامی اعتماد سے بھی محروم ہو چکی ہے ملکی حالات کو مزید خراب تر ہونے سے بچانے کے لیئے عمران خان کی حکومت کا خاتمہ اشد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی میں اضافہ،لاقانونیت اور دہشتگردی سے ملکی مسائل میں گھمبیر اضافہ ہوا ہے اور یہ صورت حال ملک کے ہر شخص اور ہر ادارے کے لیے تشویش کا باعث ہے اور عمران خان کا جانا اب ٹھہر چکا ہے ان کی کوئی دھمکی انہیں رخصت ہونے سے نہیں بچا سکتی۔

رئیس علی قابل کی شادی نعیم علی قابل کی دختر سے سرانجام پائی

Raees Ali Qabil was married to Naeem Ali Qabil’s daughter

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,25جنوری2022)—انجمن تاجراں کلرسیداں کے سرپرست اعلیٰ حاجی ریاست حسین کے بھانجے رئیس علی قابل کی شادی نعیم علی قابل کی دختر سے سرانجام پائی دعوت ولیمہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،فواد بھٹی،حاجی عبدالرحیم،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفرمحمود،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،چوہدری توقیر اسلم،محسن نوید سیٹھی،زین العابدین عباس،حاجی طارق تاج،صغیر بھولا،فہیم زاہد،شیخ حسن سرائیکی،حاجی زاہد محمود،محسن احمد رضا اور دیگر نے شرکت کی۔

راولپنڈی ڈویژن کے ہر گھرانے کو مفت صحت کی سہولیات کی فراہمی کو انقلابی قدم قرار,راجہ ساجد جاوید

Raja Sajid Javed calls provision of free health care to every family in Rawalpindi division a revolutionary step

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,25جنوری2022)—پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے راولپنڈی ڈویژن کے ہر گھرانے کو مفت صحت کی سہولیات کی فراہمی کو انقلابی قدم قرار دیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ہر گھرانے کو صحت کے حوالے سے دس لاکھ کی گارنٹی مہیا کردی گئی ہے شہری اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے اس کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں یہ ملکی تاریخ کا بڑا واقعہ ہے جس کے لیئے سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر ہر گھرانے کے شناختی کارڈ کو ہی صحت کارڈ میں تبدیل کرکے تاریخ ساز کام کیا گیا ہے جو خطے کے دیگر ممالک کے لیئے ایک قابل تقلید منصوبہ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو صحت کی مفت سہولت فراہم کرکے ایک بڑا انتخابی وعدہ پورا کیا ہے اسی کا نام تبدیلی ہے عمران خان نے مخالفین کی طرح اپنے خزانے بھرنے اور دوستوں کو نوازنے کی بجائے مشکل معاشی حالات میں بھی پنجاب کے ہر گھرانے کو صحت کے حوالے سے سالانہ دس لاکھ کی سہولت مہیا کرکے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔

سکیورٹی آفیسر میجر(ر) انعام آفریدی کے درمیان راضی نامے کی بنیاد پر علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا

Based on the consent of security officer Major (retd) Inam Afridi, Area Magistrate Kallar Syedan issued an order to release the accused on bail

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,25جنوری2022)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مسٹر جسٹس چوہدری عبدالعزیزنے رٹ پٹیشن پر فیصلہ دیتے ہوئے ملزم کو ماتحت عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی جس پر تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی ملزم کو اپنی تحویل میں لے کر کلر سیداں آ گئے جہاں مدعیہ مسرت بیگم اور ڈی ایچ اے کے سکیورٹی آفیسر میجر(ر) انعام آفریدی کے درمیان راضی نامے کی بنیاد پر علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ملزم انعام آفریدی پر الزام تھا کہ اس نے 09 ماہ قبل چالیس کے قریب ملازمین کے ہمراہ اسلحہ کی نوک پر بھاری مشینری کیساتھ گھر میں داخل ہو کر مسماۃ مسرت زوجہ محمد رمضان سکنہ موہڑہ بختاں تحصیل کلر سیداں کو گریبان سے پکڑ کر کھسیٹتا ہوا مکان سے باہر لے آیا اور اس کے کپڑے پھاڑ دہئے۔خاتون نے شور وویلا کیا تو سکیورٹی گارڈ انعام آفریدی نے اس پر گن تان لی اور کہا کہ اگر شور کیا تو سب کو جان سے مار دونگااور پھر ہمیں گھرکے اندر یرغمال بنا کر ہماری زمین پر قبضہ کرنے کی خاطر مکان سمیت اس میں موجود چارپائیاں،بسترے اور دیگر گھریلو سامان کو بھاری مشینری کی مدد سے گرا کر قریبی ڈیم میں پھینک دیا۔ پولیس تھان کلر سیداں نے مسماۃ مسرت بیگم کی مدعیت میں ملزم انعام آفریدی سمیت چالیس کے قریب نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,25جنوری2022)— نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب و سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی نے یونین کونسل نلہ مسلماناں میں سابق وائس چیئرمین راجہ محمد شریف کی اہلیہ سابق چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں صوبیدار محمد عربی کے بھائی اور جنرل سیکٹری پاکستان مسلم لیگ نون راجہ محمد منیر اور راجہ طارق محمود کے چچا راجہ محمد اکرم اور سابق تحصیل ناظم راجہ محمد نواز کی بھابھی پوسٹ ماسٹر راجہ محمد عمران کی والدہ، قاضی ندیم احمد صدر مسلم لیگ ن یونین کونسل دوبیرن کلاں کے بھائی قاضی منیر احمد کے انتقال پر مرحومین کے لواحقین سے دلی تعزیت اور فاتخہ خوانی کی اس موقع پر سابق امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button