Kahuta; Excellent cleaning arrangements under the supervision of Area Incharge Talib Hussain of RWMC Kahuta
آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے ایریا انچارج طالب حسین کی نگرانی میں صفائی بہترین انتظامات
Kabir Ahmed JanjuaJanuary 24, 2022
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جنوری2022) آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے ایریا انچارج طالب حسین کی نگرانی میں صفائی بہترین انتظامات عوامی سماجی حلقوں نے ان کی کاکر دگی کو سراہا۔تفصیل کے مطابق آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے ماجد حسین کی خصوصی ہدائت پر آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے ایریا انچارج طالب حسین کی نگرانی میں آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے سنیٹری ورکر نے وارڈ نمبردس میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے جس پر عوامی حلقوں نے ان کی کاکر دگی کو سراہا ہے۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 25 January 2022) Under the supervision of Talib Hussain, Area In-Charge of RWMC Kahuta, the best arrangements for cleanliness were appreciated by the public and social circles. According to details Under the supervision of Talib Hussain, the sanitary worker of RWMC Kahuta made excellent arrangements for cleanliness in ward no 10.
ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن کے زیر صدارت ویلفیئرکا اجلاس
Welfare meeting chaired by Malik Kaleem Hussain Awan Chairman Mureed Awan Welfare Organization
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جنوری2022) ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن کے زیر صدارت ویلفیئرکا اجلاس۔خاندان کے تمام معززین کی بھر پور شرکت۔مل جل کر احسن طریقے سے چلنے کا عزم۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن کا اہم اجلاس چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر ملک ریاض، صوبیدار میجر (ر)ملک محمد سعید،صوبیدار(ر)ملک رشید، محمد یونس، صوبیدار(ر) فاروق، صوبیدار(ر)ملک اسرائیل، صوبیدار(ر)ملک زاہد، صوبیدار (ر)ملک وزیر،ملک جمیل اعوان،ملک محمد ارشد محمود، ملک حاجی محمد ابرار،ملک کر امت حسین نے شر کت کی اس موقع پر چیئرمین ملک کلیم حسین اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے خاندان کے تمام بزرگ میری سر پر ستی کر رہے ہیں اور ان کی سر پرستی اور ان کے تعاون سے ہی ہم سب مل کر اپنے خاندان کے مستحق افراد کی خدمت کر یں گے انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے اللہ کی مخلوق کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے اورتعاون لیتے ہوئے ہی انسان کو زندگی کا سفر طے کرنا پڑتا ہے اور ایک مثالی معاشرہ وہی ہوتا ہے، جس میں تمام انسان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے اورحاجت مندوں کی ضرورت کو پورا کرتے زندگی گزارنے کو اپنا فرض سمجھیں ایک دوسرے کے کام آنا ایک اچھے معاشرے کی تشکیل کا آغاز ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ خاندان کے تمام بڑوں کی سرپرستی، مشاورت اور تعاون سے ویلفیئر کے تما کاموں کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچاوں گا۔
پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ کے نمائندگان کے ساتھ مثالی تعاون پر انکا شکریہ
Thank you to the representatives of Punjab Teachers Union Kahuta for their exemplary cooperation
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جنوری2022) نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی ماسٹرراجہ تیمور اختر، راجہ اشراق صدر پی ٹی یوجنوبی، اور عاطف ستی صدر پی ٹی یوشمالی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم نیئرشاہین اور اُنکے تمام تر سٹاف کا اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ کے نمائندگان کے ساتھ مثالی تعاون پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں پے فکسیشن سے لیکر تمام تر بقایا جات،بل، کوالیفکیشن بل اور سروس بک کے تمام معاملات کو میڈم نیئر شاہین اور دفتر کے سٹاف کی شبانہ روز محنت کی وجہ سے تمام کام بروقت ہو رہے ہیں ماسٹر راجہ تیمور اختر نے مزید کہا کہ میڈم نئیر شاہین کے ان اقدامات کی بدولت فی میل سکولوں کا مورال بلند ہو رہا ہے۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جنوری2022) دوبیرن کلاں ڈھوک پاری دوبیرن کے معروف صحافی طاہر محمود مغل کی والدہ محترمہ کی وفات پر سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار تعزیت۔گذشتہ روز قبل دوبیرن کلاں ڈھوک پاری دوبیرن کے معروف صحافی طاہر محمود مغل،طارق محمود، غفارت محمود،جاویداختر اور پرویز اختر کی والدہ ماجدہ اور ٹیلر ماسٹر محمد ایوب کی چچی جان رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں مرحومہ کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں پاری دوبیرن میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،معروف مذہبی وسماجی شخصیت حاجی ذرین بھٹی آف ٹیالہ،سابق وائس چیئرمین ٹھکیدار محمد بشارت،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید احمد آف سکوٹ،شہزاد اکبر بٹ چوہدری محمد فیصل، نصیر بھٹی، پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما ارشدمحمود بھٹی، آصف یعقوب کیانی،ماسٹر چوہدری ارشد،چوہدری محمد یاسین معروف صحافیوں میں منیر چشتی راجہ ساجد محمود ارشد محمود چوہدری موجودتھے سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی مرحومہ کی نماز جنازہ قاری شبیرچشتی نے پڑھائی۔ صحافی طاہر محمود مغل کی والدہ محترمہ کی وفات پر سیاسی وسماجی شخصیات نے مرحومہ کے درجات بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کا ہے۔