کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,24جنوری2022)—پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا صحت سہولت کارڈ غریب عوام کیلئے ایک انقلابی پروگرام ہے جبکہ 31مارچ تک 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس سے ہر خاندان فائدہ اٹھا سکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں سے وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل کے چیئرمین راجہ آفتاب جنجوعہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صداقت علی عباسی نے کہا کہ اپوزیشن مہنگائی کیخلاف نہیں بلکہ اپنی سیاست کو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکلنے کے منصوبے بنا رہی ہے مگر انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ اب ان کا سیاسی مستقبل بھی تاریک ہو چکا ہے۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن گزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کیلئے کچھ نہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی اور اگلے پانچ سالہ دور میں بھی حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہو گا اور اصلاحات اور ترقی کا عمل بلا تعطل جاری رہے گا۔اس موقع پر کلر سیداں کے نواحی گاؤں ڈیرہ خالصہ سے چوہدری جاوید اقبال نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ صداقت علی عباسی نے وفد کی درخواست پر گورنمنٹ ہائی سکول ڈیرہ خالصہ کی آپ گریڈیشن کی یقین دہانی کروائی۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 24 January 2022) * PTI central leader National Assembly member Sadaqat Ali Abbasi has said that Prime Minister Imran Khan’s health facility card is a revolutionary program for the poor people while until March 31st while every family will be able to benefit from the health insurance of Rs. 1 million. He expressed these views while talking to a delegation led by Raja Aftab Janjua, Chairman Punjab Chief Minister’s Complaints Cell. That the opposition is planning to take to the streets to save its politics, not against inflation, but they should remember that their political future is now bleak. The PPP and PML-N However, could not do anything for the people. He said that PTI would carry out a clean sweep in the general elections as well and in the next five years the government would be of PTI and the process of reforms and development would continue uninterrupted. On this occasion, Chaudhry Javed Iqbal from Dera Khalsa village near Kallar Syedan announced to join PTI. While Sadaqat Ali Abbasi assured the upgradation of Government High School Dera Khalsa at the request of the delegation.
جے یوآئی تحصیل کلرسیداں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی
JUI will participate fully in the local body elections
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,24جنوری2022)—جے یوآئی تحصیل کلرسیداں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی شہر اور دیہی علاقوں کی یونین کونسلوں کے تنظیمی اجلاسوں میں فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،جنرل سیکرٹری قاری یوسف رشیدی،سیکرٹری اطلاعات راجہ ضیاء بشیر، مولانا عبد اللہ شاہ،مفتی مطیع اللہ مفتی روح اللہ،مولانا عبد الرشید،چوھدری عبدالجبار، ماسٹر تنویر مختار ودیگر نے تحصیل کی مختلف یوسیز کے تنظیمی دورے کیے اور یونین کونسلوں کی مجلس عاملہ اور عمومی کے اجلاسوں میں فیصلہ کیاگیاکہ جے یوآئی تحصیل کلرسیداں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ جے یوآئی کے کارکنان پرعزم ھیں کہ اس وقت کے پی کے میں تبدیلی کا جنازہ نکالنے والی جے یوآئی کی واضح برتری نے ملک بھر کے کارکنوں میں جوش ولولہ حوصلہ بخشا ھے۔تحصیل کلرسیداں کے کارکنان نے بھی اسی عزم وحوصلے کو سامنے رکھتے ہوے بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کررکھی ھیں۔ جے یو آئی نیبر ہڈ اور ویلیج کونسل کی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔
صدارتی نظام وبلدیاتی انتخابات کا اعلان توجہ ہٹاو پالیسی ہے۔حافظ منصور ظہور لنگڑیال
Presidential system and announcement of local body elections is a distraction policy. Hafiz Mansoor Zahoor Langarial
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,24جنوری2022)—تحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی 7 کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کہا ہے صدارتی نظام وبلدیاتی انتخابات کا اعلان توجہ ہٹاو پالیسی ہے۔حکومت مہنگائی بیروزگاری لاقانونیت پر عوامی دباؤ کو کم کرنے کے لیے مختلف شوشے چھوڑ رہی ہے۔ انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومتی سوشل میڈیا ٹیمیں ساڑھے تین سال بعد صدارتی نظام کا شور چھوڑ کر ناکامی کا اعتراف کر رہی ہیں صدارتی نظام ملکی وحدت کے لیئے زہرقاتل ہے اور اس کا خمیازہ قوم پہلے ہی بھگت چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا لاواابل پڑا ہے جس سے حکومت اور اس کو لانے والوں کو منہ چھپانے کے لیے جگہ نہیں ملے گی۔غریب کے بچے بھوک وافلاس سے مر رہے ہوں تو عوام کا مقتدر حلقوں اور سیاست دانوں پر تنقید اس کا حق بنتا ہے۔غربت وافلاس تنقید احتجاج اور ملی وحدت کو کمزور کر دیتی ہے۔
صدر بار ایسوسی ایشن کلر سیداں اطہر احمد خالد کھوکھر ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی آصف مجید اعوان سے ملاقات
President Bar Association Kallar Syedan Athar Ahmad Khalid Khokhar Advocate met District and Sessions Judge Rawalpindi Asif Majeed Awan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,24جنوری2022)— صدر بار ایسوسی ایشن کلر سیداں اطہر احمد خالد کھوکھر ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی آصف مجید اعوان سے ملاقات کی۔ جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن نعمان ظفر بھٹی ایڈووکیٹ اور سینئر نائب صدر چوہدری عبدالحلیم بھی ملاقات میں موجود تھے۔صدر بار ایسوسی ایشن نے سیشن جج راولپنڈی سے ڈسپنسری کے قیام،بار روم کی تزہین و آرائش اور 2009 سے 2016 کے درمیان تمام فیصلوں کا ریکارڈ جو راولپنڈی کی عدالتوں میں موجود ہے کو کلر سیداں منتقل کرنے اور سول کورٹ کی خالی ہونے والی سیٹ پر بھی نئے سول جج کی تعیناتی کی درخواست کی۔دریں اثناء کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے گزشتہ روزصوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے بھی ملاقات کی جنہوں نے دو حصوں میں گرانٹ جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین کلر سیداں میں بیوٹی تھراپی،ہیر سٹائلنگ اینڈ سکن کئیر کیلئے کلاسز کا آغاز
Classes for Beauty Therapy, Hair Styling and Skin Care begin at Government Technical Training Center for Women
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,24جنوری2022)— پرائم منسٹر کے ہنر مند پاکستان پروگرام کے تحت گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین کلر سیداں میں بیوٹی تھراپی،ہیر سٹائلنگ اینڈ سکن کئیر کیلئے کلاسز کا آغاز اگلے ماہ فروری میں کیا جا رہا ہے کیلئے۔چھ ماہ پر مشتمل کورس کیلئے داخلے جاری ہیں اور داخلہ فارم دفتری اوقات میں ادارہ سے فری حاصل کئے جا سکتے ہیں۔پرنسپل کے مطابق داخلے کیلئے نشستیں محدود ہیں۔