Kahuta; 21st Death anniversary of ex provincial minister Col Yamin Satti observed
سابق صوبائی وزیر بابائے کوہسار کرنل (ر) یامین ستی مرحوم کی21 ویں برسی تمام سیاسی جماعتوں کے راہنماوں، ایم این اے، ایم پی ایز، سنیٹر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جنوری2022) چیئرمین بلال یامین ستی کے والد سابق صوبائی وزیر بابائے کوہسار کرنل (ر) یامین ستی مرحوم کی21 ویں برسی تمام سیاسی جماعتوں کے راہنماوں، ایم این اے، ایم پی ایز، سنیٹر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت ہزاروں افراد کی شرکت کرنل یامین مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت۔جب تک ملک کا نظام آئین کے مطابق نہیں ملے گا ملک ترقی نہیں کر سکتا سیاست کو عبادت سمجھ کر بلا تفریق عوام علاقہ کی خدمت مشن ہونا چاہیے اتنی بڑی تعداد میں 21سال بعد لوگوں کا اکٹھا ہونا ہی کرنل (ر) یامین مرحوم کی کامیابی ہے وہ نہ صرف خطہ کوہسار بلکہ پنجاب بھر سے تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اور اُن سے محبت کرنے والوں نے آج انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا کرنل (ر) یامین مرحوم نے کبھی عہدے کا لالچ نہیں کیا وہ حج پر گے پیچھے انکو لوگوں نے ضلع میں کامیاب کیا 1985میں صوبائی اسمبلی میں کامیاب ہو کر1990میں وزیر بنے سیاسیسفر میں عزت کمائی انھوں نے شرافت اور خدمت کی سیاست کی بنیاد رکھی ان خیالات کا اظہار بابائے کوہسار کرنل (ر) یامین ستی مرحوم کی 21ویں برسی جسکا اہتمام بلال یامین ستی اور اُنکے دوست احباب نے کیا تھا خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، صوبائی وزیر پنجاب حسنین دریشک، پی پی پی کے سنیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، آصف شفیق ستی، سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، ایم پی اے واثق قیوم عباسی، شوکت اقبال جنجوعہ،و دیگر نے کیا مقررین نے کرنل یامین مرحومکی سیاس سماجی اور مذہبی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا انھوں نے کہا کہ انکے دور میں تعمیر و ترقی اور لوگوں کو نوکریاں ملیں وہ ایک نڈر جرات مند لیڈر تھے مسلم لیگ ن گوجر خان کے سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلآص، جنرل (ر) ڈاکٹر ارشد ستی نے کہا کہ ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے آج ہر شخص پریشان ہے جب تک سب ملکر ملکی مفاد کے فیصلے نہیں کریں گے ملک مسائل کی دلدل سے نہیں نکل سکتا اس موقع پر کرنل (ر) شبیر اعوان سابق ایم پی اے، کرنل انوار الحق، کیپٹن عارف، گربگیڈئیر (ر) جاوید ستی، میجر سہیل ستی، کرامت ستی،راجہ فیاض بیور، راجہ ظفر بگہاروی،کرنل مسعود ستی، راجہ ممتاز لہڑی، راجہ سخاوت مواڑہ، اسد ستی، ملک غلام مرتضیٰ، راجہ ظہور اکبر کے علاوہ تحصیل بھر سے بلدیاتی نمائندوں وکلاء، علماء کرام اور کرنل (ر) یامین مرحوم کے چاہنے والوں نے شرکت کی اور بلال یامین ستی کی طرف سے کرنل یامین مرحوم کی برسی کے انعقاد اور انکی سیاسی بصیرت کی تعریف کی بلال یامین ستی نے خاقان عباسی مرحوم اور اپنے والد محترم کی خدمات اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی خدمات اور باہمی رابطے پر اُنکی تعریف کی۔ پنجاب بھر سے آئے مہمانان گرامی بلدیاتی نمائندوں معززین علاوہ کا شکریہ ادا کیا اخر میں کرنل (ر) یامین مرحوم اور خاقان عباسی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی یاد رہے کہ شدید بارش اور سردی میں ہزاروں لوگوں کے اجتماع نے جہاں کرنل (ر) یامین مرحوم سے اپنی ولہانہ عقیدت کا اظہار کیا وہاں بلال یامین کی سیاسی بصیرت اور لوگوں سے بہترین روابط پر انکی تعریف بھی کی۔
Kahuta; Thousands of people including leaders of all political parties, MNAs, MPAs, Senator and former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi attended the 21st anniversary of the former provincial minister Baba Kohsar Col (retd) Yamin Satti.
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جنوری2022) سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا چیئرمین ملک کلیم حسین اعوان کے والد کی وفات پراظہار تعزیت۔چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان، حاجی ملک ابرار کے والد محترم حاجی ملک گل حسین کی وفات پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،سابق MNAو ضلع ناظم راجہ جاوید اخلاص، مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری و سابق ممبر ضلع کونسل شوکت جنجوعہ، کرنل انوار عباسی،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود، مسلم لیگ ن کے سر گرم رہنما راشد مبارک عباسی،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سابق جنر ل کونسلر خان طاہر اور زین ملک نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کے اظہار تعزیت کی اور مر حو م کے ایصال ثواب درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔