کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,23جنوری2022)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) کلر سیداں ڈاکٹر بشارت محمود اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کھاد کے بحران پر قابو پانے کیلئے تمام شہروں میں زیادہ پیمانے پر کھاد کی سپلائی شروع کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر یونین کونسلوں کی سطح پر یوریا کھاد کی سپلائی کیلئے مختلف جگہوں پر سیلز پوائنٹ قائم کر کے کھاد کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی صحت مند فصل جو 60 ایام کی ہو چکی ہے اسے یوریا کی دوسری خوراک ڈالنے سے گریز کیا جائے۔ فروری کے مہینے میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کے پیش نظر دوسری خوراک ڈالنے سے سست تیلہ اورکنگی جیسی بیماریوں کے حملے کیساتھ ساتھ فصل کے گرنے کا خدشہ بھی پیدا ہو سکتا ہے مگر جو فصل زردیا کمزور پڑ چکی ہے اس میں یورا کھاد ضرور ڈالنی چاہیئے۔تین کلو گرام یوریا 100 لیٹر پانی میں ملا کر فی 8 کنال گندم کی فصل پر سپرے کرکے کمزور فصل کو کافی حد تک بہتر کیا جا سکتا ہے لہذا زمیندار حضرات اس پر عمل کر کے اپنی گندم کی فصل سے مفید نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 23 January 2022) * Assistant Director Agriculture Department (Extension) Kallar Syedan Dr. Basharat Mehmood Awan has said that on the direction of the Punjab government to overcome the fertilizer crisis on a large scale in all cities. He said that on the direction of Deputy Commissioner Rawalpindi, at the level of Union Councils, sales points have been set up at various places for the supply of fertilizer and homework has been started to ensure the delivery of fertilizer. He further said that a healthy crop of wheat that has reached 60 days of age should be avoided by adding a second dose of urea. In view of the forecast of more rains in the month of February, the application of a second dose may lead to the onset of diseases like slow ooze and kung fu along with the risk of crop failure. By mixing 3 kg urea in 100 liters of water and spraying it on 8 kanals of wheat crop, the weak crop can be improved considerably. ۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سات ڈاکٹروں سمیت بارہ اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر تحصیل انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی
Tehsil administration also came into action after the corona test of 12 personnel including seven doctors of Tehsil Headquarters Hospital came positive.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,23جنوری2022)—تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سات ڈاکٹروں سمیت بارہ اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر تحصیل انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے مختلف بازاروں کا دورہ کرکے دوکانداروں خریداروں اور عام افراد سے کہا کہ وہ کورونا کی پانچویں لہر سے بچاؤ کے لیئے حفاظتی ماسک اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں ورنہ انتظامیہ سخت اقدامات پر مجبور ہو جائے گی جبکہ چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے گزشتہ شب کلر سیداں کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور ماسک نہ پہننے پر متعدد دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی اور کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیئے ماسک کا استعمال ناگزیر ہے شہری دوکاندار خرید ارہر شخص ماسک پہن کر اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد کرکے نہ صرف کورونا سے بچ سکتا ہے بلکہ اس سے دوسروں کی زندگیاں بھی محفوظ بنائی جا سکتی ہیں۔انتظامیہ ہر صورت فیس ماسک کی پابندی کروائے گی۔
سکول میں چھٹی کے اوقات میں طلبہ و طالبات کو اپنی زیر نگرانی سڑک کراس کروائیں،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) کلر سیداں داؤد اکبر کیانی
Students should cross the road under supervision end of school, Deputy District Education Officer (Male) Klar Syedan Dawood Akbar Kayani
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,23جنوری2022)—ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) کلر سیداں داؤد اکبر کیانی نے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سکیورٹی گارڈز کو ہدایت جاری کریں کہ سکول میں چھٹی کے اوقات میں طلبہ و طالبات کو اپنی زیر نگرانی سڑک کراس کروائیں۔سکیورٹی گارڈ موجود نہ ہونے کی صورت میں ذمہ دار ی کسی ٹیچر کو سونپ دی جائے۔موجودہ تعلیم سیشن کی معیاد 31مئی تک ہے اور اس پرمن و عن عمل کیاجائے۔
کلرکس بار ایسوسی ایشن کلر سیداں کے سالانہ انتخابات میں متفقہ باڈی کا اعلان کر دیاگیا
Bar Association announces unanimous body in annual election
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,23جنوری2022)—کلرکس بار ایسوسی ایشن کلر سیداں کے سالانہ انتخابات میں متفقہ باڈی کا اعلان کر دیاگیا۔بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں صدر عثمان الحق، نائب صدر شہزاد علی تاج، جنرل سیکرٹری راجہ راشد حنیف، جوائینٹ سیکرٹری اویس الرحمن، ایگزیکٹو ارکان میں وسیم خالد، سجاد حسین بھٹی بھی شامل۔
راجہ آفتاب حسین انتقال کر گئے
Raja Aftab Hussain passed away in Bagla Rajgaan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,23جنوری2022)—مقامی کاروباری راجہ آفتاب حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز اتوار دن گیارہ بجے گاؤں بگلہ راجگان میں ادا کی جائے گی۔