DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The government’s announcement to hold local body elections by May 15 has mobilized those contesting local body elections

بلدیاتی الیکشن 15مئی تک کروانے کے حکومتی اعلان نے بلدیاتی الیکشن لڑنے والوں کو متحرک کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ,،23جنوری2022) بلدیاتی الیکشن 15مئی تک کروانے کے حکومتی اعلان نے بلدیاتی الیکشن لڑنے والوں کو متحرک کر دیا عوام سے ملنے جلنے خوشی غمی میں حاضری لگانے اور اتحادی شخصیات سے رابطے شروع کہوٹہ شہر میں ایم ہوگی ا اسکو تین حصوں میں تقسیم کیا جائیگا ابھی تک واضع نہ ہوسکا اسی طرح تحصیل بھر میں بھی ابھی تک حلقہ بندیاں کھل کر سامنے نہ آسکی مسلم لیگ ن کی کہوٹہ سٹی میں تنظیم سازی مکمل جبکہ ابھی تک تحصیل اور پی پی سیون میں تنظیم مکمل نہ ہو سکی مسلم لیگ ن میں گروپ بندی ابھی تک ختم نہ ہو سکی جبکہ پی ٹی آئی جو پہلے ہی اختلافات کا شکار تھی اسکی تنظمیں بھی ختم کر دی گئی ہیں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا پی ٹی آئی نظریاتی گروپ کے غلام مرتضیٰ ستی اور سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان بھی پی ٹی آئی کی کارکردگی اور خاص کر منتحب نمائندوں کی طرف سے اس علاقے کے عوام کو نظر انداز کرنے پر نالاں ہیں انھوں نے اگر آئندہ الیکشن لڑا تو بھی آزاد لڑیں گے جبکہ چیئرمین راجہ عامر مظہر اور دیگر کئی امیدوار میدان میں کودنے کے لیے تیار ہیں جماعت اسلامی تحریک لبیک اور دیگر مذۃبی جماعتیں بھی آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں جبکہ پی پی پی کے تحصیل صدر آصف ربانی قریشی نے بھی کہوٹہ شہر میں ٹف ٹائم دینے کے لیے مشاورت شروع کر دی سابق چیئر مین راجہ ظہور اکبر، راجہ وحید احمد بھی ارادہ رکھتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن سٹی صدر ڈاکٹر عارف قریشی و غیر متنازعہ شخصیت ہیں اگر انکو ٹکٹ ملا تو انکی پوزیشن مضبوط ہو گی جبکہ کئی نوجوان چہرے بھی آئیں گے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com, M. Kabir Ahmed Janjua, 23 January 2022) Government announcement to hold local body elections till 15th May has mobilized those contesting local body elections to meet the people. It will be divided into three parts. It has not been clarified yet. Similarly, the delimitation of constituencies has not been revealed in the entire tehsil yet. The factionalism in the PML-N has not ended yet, while the PTI, which was already divided, has also been disbanded. In the next local body elections, the PTI will face severe difficulties. Ghulam Murtaza Satti of the ideological group and former MPA Col (retd) Shabbir Awan are also angry over the performance of the PTI and especially the neglect of the people of the area by the elected representatives even if they contest the next elections. Independents will fight while Chairman Raja Amir Mazhar and several other candidates are ready to jump into the fray Islamic Tehreek-e-Labeek and other religious parties also intend to participate fully in the upcoming elections, while PPP Tehsil President Asif Rabbani Qureshi has also started consultations to give tough time in Kahuta city. Former Chairman Raja Zahoor Akbar, Raja Waheed Ahmed also intends while PML-N city president Dr Arif Qureshi is a non-controversial figure. If he gets a ticket, his position will be strong while many young faces will also come forward.

نہ صرف اس علاقے کو ایک سیاحتی مقام بنایا جائے گا بلکہ نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا،عبدالحمید مغل

Not only will this area be made a tourist destination but also the youth will get employment

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ) ممتاز سیاسی سماجی شخصیت عبدالمجید مغل امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون نے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ کلر سیداں کی عوام کو لالی پاپ دے کر ٹرخانے کا دور چلا گیا انشاء اللہ حلقے کی عوام حقیقی تبدیلی لائیں گے،پارٹیوں اور برادیوں سے ہٹ کر تمام برادریاں مل کراس حلقے کی بہتری کے لیے اپنے ووٹ ایک جگہ استعمال کریں (74)سالوں سے کہوٹہ،کلر سیداں کو نظر انداز کیا گیا ہر حکومت اور منتحب نمائندوں نے صرف ان لوگوں سے وؤٹ لیے اور لالی پاپ دیا جسکی وجہ سے اس علاقے کی سر سبز وادیاں بہتی آبشاریں پڑھے لکھے نوجوان آج بھی کسی مسیحا کی تلاش میں ہیں عبدالمجید مغل نے کہا کہ تمام برادریوں کی سر کر دہ شخصیات مل بیٹھ کر اس علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک ایسا پروگرام مرتب دیں گے جس پر عمل کر کے نہ صرف اس علاقے کو ایک سیاحتی مقام بنایا جائے گا بلکہ نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا انھوں نے کہا کہ کہوٹہ کی کھنڈرات نما سڑکیں صحت تعلیم و دیگر شعبوں میں جو حالات ہیں انکو دیکھ کر دل خون کے آنسوں روتا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی حلقے کی عوام کے لیے وقف کر رکھی ہے آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لونگا اور عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر اس علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا انھوں نے کہا کہ اس علاقے میں مختلف برادریاں آباد ہیں جو اس علاقے کا ایک خوبصورت گلدستہ ہیں مفادات اور برادری ازم کی سیاست کا خاتمہ کر کے صرف عوام کے حقوق کی جنگ لڑونگا اور انشاء اللہ کامیاب ہو کر حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دوں گا۔

 

سابق ایم پی اے کرنل (ر) محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کاحلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔

Former MPA Col (retd) Muhammad Shabbir Awan, candidate for Punjab Assembly constituency, visited various union councils of PP-7 constituency.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،) سابق ایم پی اے کرنل (ر) محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کاحلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔فوتگی والے گھروں میں فاتحہ خوانی، کارکنوں، ورکروں سے بھی ملاقاتیں آمدہ بلدیاتی الیکشن اور جنر ل الیکشن کے حوالے سے بھی گفتگوتفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق ایم پی اے کرنل ر محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ راجہ گلفراز کیانی،ماسٹر محمد شبیراور عدیل افضل کے ہمراہ حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا انہوں نے یونین کونسل دوبیرن کلاں اور نلہ مسلماناں کا دورہ کیا انھوں نے کھناہدہ میں مسلم لیگ ن دوبیرن کے صدر قاضی ندیم احمد کے بڑے بھائی قاضی منیراحمد أف یو کے کی وفات پر دلی تعذیت کا اظہار کیا ہے اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قاضی اختر محمود سے ملاقات کی اور ان کے بھتیجے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی موہڑہ چاچیاں میں لیاقت ارشد کے والد محمد اشرف کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور حفیظ اور شفیق کے والد کی وفات پر اظہار تعذیت کیا اور پھر نلہ مسلماناں راجہ ناہید کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی انہو ں نے ستھوانی میں احمد کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پرعلاقے کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلفراز کیانی،ماسٹر محمد شبیر اور عدیل افضل بھی موجود تھے۔

 

ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی کا خطاب

Address of Member Peace Committee Rawalpindi District Maulana Qari Usman Usmani Khatib of Jamia Masjid Makki

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،) ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے شان ابوبکر صدیقؓ کے حوالے سے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی کروڑوں رحمتیں ہوں خلیفہ اول سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی ذات بابرکات پر کہ جن کے اہل اسلام پر لاکھوں احسانات ہیں مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول فرمایا، دین اسلام کی اشاعت میں سب سے پہلے اپنا مال خرچ کرنے کی سعادت حاصل کی آپ رضی اللہ عنہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سمندر میں اپنی ذات کو فنا کر چکے تھے دولتِ دنیا ان کے سامنے ہیچ تھی اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لبوں پر مچلتا تو لہو کی ایک ایک بوند وجد میں آ جاتی، ہمہ وقت بارگاہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سراپائے ادب رہتے، اور سود وزیاں سے بے نیاز ہر وقت حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے اشارے کے منتظر رہتے کہ کب حکم ہو اور وہ اپنی جان و مال آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں پر نثار کریں انہوں نے کہا کہ جملہ صفات کے ساتھ ساتھ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفا شعاری اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ والہانہ عقیدت و محبت نے اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں آپ کو وہ مقام و مرتبہ عطا کیا جس پر ساکنانِ عرش بھی رشک کرتے ہیں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے جو محبت تھی وہ صرف اس وجہ سے نہ تھی کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سب کچھ نچھاور کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہتے تھے بلکہ یہ محبت اس وجہ سے بھی تھی کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اپنی ذاتی خصوصیات، اپنے اعلی اوصاف اپنے کردار اور باکمال صلاحیتوں کی وجہ سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نگاہ میں بہت اونچا مقام رکھتے تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button