DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; The government dropped another inflation bomb on the poor by passing a mini budget on the instructions of IMF, Jamaat-e-Islami leader Raja Tanveer Ahmed
حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر منی بجٹ پاس کرا کر غریب عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا ,جماعت اسلامی کے رہنماء راجہ تنویر احمد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جنوری2022)
جماعت اسلامی کے رہنماء راجہ تنویر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چہرے تبدیل کر نے سے تبدیلی نہیں آئے گئی بلکہ تبدیلی نظام بدلنے سے آئے گئی اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر حقیقی تبدیلی ممکن نہیں ہے موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر منی بجٹ پاس کرا کر غریب عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا محلوں میں بیٹھے قومی خزانے سے کروڑوں روپے ماہانہ وصول کرنے والوں کو کیا علم کہ ایک غریب مزد ور جو چھ سو روپے دیہاڑ لیتا ہے وہ اپنے بچوں کا پیٹ کس طرح پالتا ہے حیرت ہے کہ ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والے اور آئی ایم ایف کے منہ پرقرضہ مارنے والے قومی مفادات کو بھی داؤ پر لگا رہے ہیں مزید کتنی بجلی گیس اور پٹرول مہنگا کر کے غریبوں کا خون نچوڑو گے دریا اور کشمیر کو پہلے ہی بھارت کے حوالے کر دیا گیا اب سٹیٹ بنک بھی آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا یہودی لابی ایک سازش کے تحت ایٹمی ملک پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں پنسا کر اسکو کمزور کرنا چاہتی ہے جس میں وہ کامیاب ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار راجہ تنویر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ 74سال ہو گے چند خاندان اس ملک کو لوٹ رہے ہیں سٹیل ملز پی آئی اے ریلوے ار دیگر بڑے ادارے خسارے میں جا رہے ہیں موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو اُس کھائی میں گرا دیا جسکو اب نکالنے کے لیے ایک صاف ستھری ایماندار قیادت کا ہونا ضروری ہے جو صرف جماعت اسلامی ہی مہیا کر سکتی ہے جماعت اسلامی ہی ملک وہ قہ قیادت فراہم کر سکتی ہے جو اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے نظام کونافذ کر کے ملک کو خوشحالی جانب گامزن کر سکتی ہے۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 22 January 2022)
Jamaat-e-Islami leader Raja Tanveer Ahmed, a candidate for the Punjab Assembly constituency PP-7, said in a statement that change did not come by changing faces but by changing the system and real change in the country without implementation of Islamic system. It is not surprise that the present government has dropped another inflation bomb on the poor people by passing a mini budget on the instructions of IMF. It is astonishing that the claimants of the state of Madinah and those who are indebted to the IMF are also putting the national interest at stake. Now the SBP has also been handed over to the IMF. These views were expressed by Raja Tanveer Ahmed, candidate for Punjab Assembly constituency In a statement. it is necessary to have a clean and honest leadership which can only be provided by Jamaat-e-Islami.
ممبران اسمبلی کی چشم پوشی تحصیل کہوٹہ میں انتظامیہ نام کی چیز نہیں
There is no such thing as administration in Kahuta Tehsil with blessing of elected members

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جنوری2022)
ممبران اسمبلی کی چشم پوشی تحصیل کہوٹہ میں انتظامیہ نام کی چیز نہیں شہر بھر میں ناجائز منافع خوروں نے انت مچا ء دی عوام کی جیبوں پر ڈاکے کوئی بھی پوچھنے والانہیں۔ کہوٹہ شہر اور گردنواح میں مضرصحت اشیاء کی فروخت جاری بیامر لاغر اور کم عمر جانواروں کو گوشت مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے اکثر قصابوں نے گھروں میں سلاٹر ہاؤس کھول رکھے ہیں موٹا گوشت 600تک جبکہ چھوٹا گوشت1200سے1400تک بھی فروخت ہو رہا ہے محکمہ ہیلتھ اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں قیمے میں انتوں اور چربی کا استعمال کیا جاتا ہے جانواروں کی کوالٹی کو پہلے چیک نہیں کیا جاتاڈاکٹر سوئے ہوئے ہوتے ہیں اور قصاب جانور ذبحہ کر کے دوکانوں پر پہنچ جاتے ہیں اور ان پر مہریں بھی لگی ہوتی ہیں ایسا لگتاہے کہ قصابوں نے مہر یں رکھی ہوئی ہیں جبکہ سلاٹڑ ہاؤس میں گندگی کے ڈیڑے لگے ہیں گندہ پانی استعمال ہوتا ہے اکثر وہاں کتے بلیاں مری ہوتی ہیں ٹھیکدار پیسے لے لیتے ہیں مگر صفائی نہ ہے اسی طرح ہوٹلوں پر باسی کھانے گندے برتن اور ناقص چائے مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں انتظامیہ کی طرف سے کوئی ریٹ لسٹ مہیا نہیں کی جاتی کہوٹہ شہر میں پرانی گلی سڑی مچھلیاں گندی نالیوں پر رکھ کر 5سو سے لیکر ایک ہزار روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہیں حفضان صحت کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی ای ڈی او ہیلتھ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔
سیٹھ ملک محمد عالم کی وفات خاندان کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے,ملک کلیم حسین
The death of Seth Malik Muhammad Alam is a great tragedy for the family, Malik Kaleem Hussain
