DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Police despite its limited resources are trying to control crime. SDPO Mirza Tahir Sikandar
پولیس اپنے محدود وسائل کے باوجود جرائم پرقابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ایس ڈی پی او مرزا طاہر سکندر
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,21جنوری2022)—ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل مرزا طاہر سکندر نے کلر سیداں کی یونین کونسل دوبیرن کلاں میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنے محدود وسائل کے باوجود جرائم پرقابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جرائم ختم نہیں ہو سکتے مگر انہیں کم ضرور کیا جا سکتا ہے،برائی کو جہاد سمجھ کر ختم کرنے میں ہماری مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس اکیلی کچھ نہیں کر سکتی۔انہوں نے مقامی تاجروں پر زور دیا کہ وہ شہر میں چوکیدارہ نظام کو فعال کریں اور سی سی ٹی وی کیمرے نصیب کریں تا کہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں شہر میں موبائل فونز شاپش پر ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے ان سے مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا ہے۔منشیات فروشی ایک لعنت ہے جسے عوام کے تعاون کے بغیر ختم کرنا ممکن نہیں۔عوام نشاندہی کریں ہم کارروائی کریں گے۔ماضی میں نمبرداری نظام کے باعث علاقہ میں کرائم کی شرح بہت کم تھی۔پہلے دور میں پولیس کو سب پتہ ہوتا تھا مگر اب سوشل میڈیا نے ہمارے لئے آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شادیوں پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی قطعی طور پر اجازت نہیں اگرکوئی ایسا کرتا ہے تو فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں۔ دلہا، اس کے والدین اور فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سابق وائس چیئرمین محمد بشارت نے شکایت کی کہ دوبیرن شہر میں بھکاریوں کی روپ میں نوجوان اور خوبرو لڑکیاں جسم فروشی کا دھندہ کرتی ہیں جس سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔انہوں نے ٹریفک مسائل پر قابو پانے کیلئے ٹریفک وارڈن کی تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا۔چوہدری محمد فیصل نے شکایت کی کہ دوبیرن کلاں میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے پولیس کے علم میں ہونے کے باوجود وہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی نہیں کرتی۔حاجی غلام رسول نے بتایا کہ یونین کونسل میں سستے آٹے کے 100 بیگ آٹا فراہم کیا جاتا ہے جو ناکافی ہے، آٹے کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے۔محمد یاسر سکنہ سہر نے شکایت کی کہ محمد صغیر اور اس کی بیوی نے کتا چھوڑ کر اس کی قیمتی گائے کو زخمی کروا دیا، مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس میاں بیوں کو گرفتار نہیں کر رہی۔میرزمان نے شکایت کی کہ ایک سال قبل اس کی ساڑھے چار ہزار کے قریب اینٹیں چوری کر لی گئی تھی، تھانے میں درخواست جمع کروانے کے باوجود ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،کاروباری شخصیت چوہدری خضران سمیت سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 21 January 2022) * SDPO Kahuta Circle Mirza Tahir Sikandar while addressing an open meeting held at Union Council Doberan Kallan of Kallar Syedan said that despite their limited resources, the police have committed crimes. He said that crimes cannot be eradicated but they can be reduced. He asked public to help us to eradicate evil by considering it as jihad.
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی آصف مجید اعوان نے جمعرات کے روز ایوان عدل کلر سیداں کا دورہ کیا۔
District and Sessions Judge Rawalpindi Asif Majeed Awan visited Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,21جنوری2022)— ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی آصف مجید اعوان نے جمعرات کے روز ایوان عدل کلر سیداں کا دورہ کیا۔سینئر سول جج راولپنڈی شہنشاہ رضا کمال بھی ان کے ہمراہ تھے۔کلر سیداں کے سول ججزمحمد عابد اعوان اور ملک مختار اکبر اعوان نے سیشن جج کا استقبال کیا جس کے بعد انہوں نے بخشی خانے کا دورہ کیا اور وہاں موجود قیدیوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کی۔ اس موقع پر قیدی عامر شہزاد سے سیشن جج سے درخواست کی کہ اس کا کیس راولپنڈی سے کلر سیداں ٹرانسفر کر دیا جائے جس پر معزز جج نے اس کا کیس کلر سیداں ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کئے۔سیشن جج نے ایون عدل میں زیر تعمیر مسجد کا بھی دورہ کیا اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔سیشن جج نے سہولت سنٹر کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر ججز صاحبان اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران نے بھی سیشن جج سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے انہیں اگاہ کیا۔