DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Ten days after the murder of the national hero, the killers have not been exposed yet. Other national players from the area are in a state of panic.

قومی ہیرو کا قتل دس دن گزرنے کے باوجود قاتل ابھی تک بے نقاب نہیں ہوئے، علاقے سے تعلق رکھنے والے دیگر قومی کھلاڑیوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے

دولتالہ,گوجر خان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,محمد نجیب جرال,21جنوری2022ء)— قومی ہیرو کا قتل دس دن گزرنے کے باوجود قاتل ابھی تک بے نقاب نہیں ہوئے، علاقے سے تعلق رکھنے والے دیگر قومی کھلاڑیوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے،والدین غم سے نڈھال اور کس سے فریاد کریں کس سے منصفی چاہیں کی تصویر بنے ہوئے ہیں، قاتل بے نقاب نہ ہوئے تو مائیں محمد مصطفی اعوان پیدا کرنا چھوڑ دیں گی علاقے کی خواتین کا موقف، یہ کیس پولیس اور تفتیشی اداروں کے لیے چیلنج بنتا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق دس دن قبل تھانہ جاتلی کے علاقے فریال داخلی نڑالی میں پراسرار طور پر دن دیہاڑے قتل ہونے والے قومی اولمپئین تیراک محمد مصطفی اعوان کے قاتل ابھی تک بے نقاب نہیں ہوئے، اس علاقے سے تعلق رکھنے والے دیگر قومی تیراکوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھنے لگا ہے، کھلاڑیوں میں اس صورت حال سے خوف و ہراس پیدا ہوچکا ہے، والدین غم سے نڈھال اور قاتل بے نقاب نہ ہونے سے اذیت میں مبتلا ہیں، علاقہ کی خواتین کا کہنا تھا کہ اگر قاتل بے نقاب نہ ہوئے تو ہم محمد مصطفی اعوان جیسے قومی ہیرو پیدا کرنا چھوڑ دیں گی، یہ کیس پولیس اور ایجنسیوں کی کارکردگی کا امتحان ہے،قاتلوں کا بے نقاب نہ ہونا اور عدم گرفتاری پر عوامی و سماجی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

Daultalah, Gujar Khan: (Pothwar.com, Mohammad Najeeb Jarral, January 21, 2022) – The murder of the national hero ten days ago the killers have not been exposed yet, there is panic among other national players in the area. Parents are exhausted with grief and who to complain for justice,  According to the details, the killers of National Olympian swimmer Muhammad Mustafa Awan, who was mysteriously killed in broad daylight in Faryal Dakhli Narali area of ​​Jatli police station ten days ago, have not been exposed yet, among other national swimmers belonging to this area. A sense of insecurity is growing, the players are in a state of panic. Concerns are being raised in public and social circles over the non-disclosure and non-arrest of the killers.

Show More

Related Articles

Back to top button