پیرس:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,زاہد مصطفی اعوان ,20جنوری2022)—پاکستان کے وفاقی ٹیکس محتسب نے ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور کسٹمز بارڈر اسٹیشنوں پر سہولت کاری ڈیسک کا افتتاح کر دیا ہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب کا دفتر محکمہ کسٹمز، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز پر مشتمل فیڈرل ٹیکس ملازمین کے خلاف ان کی شکایات کے ازالے کے کیلیے متاثرہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔اس کوشش کے تسلسل میں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب آفس نے بین الاقوامی مسافروں کے ازالے کے لیے اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر سہولتی ڈیسک قائم کیے ہیں۔اس سہولت کو مزید وسعت دینے کے لیے، وفاقی ٹیکس محتسب کا دفتر آنے والے مہینوں میں پورے ملک کے سرحدی کسٹمز اسٹیشنوں پر اسی طرح کے سہولت کاری ڈیسک کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ان ڈیسکوں کا افتتاح اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔
Paris, France; The office of the Federal Tax Ombudsman has been providing facilitation to the aggrieved taxpayers through redressal of their complaints against the Federal Tax functionaries comprising of the department of customs, Income tax, Sales Tax and Federal excise. In continuation of the efforts, Federal Tax Ombudsman office facilitation Desks for redressal of international passengers, have been inaugurated at International Airports at Islamabad, Karachi, Quetta and Lahore by the Hon`ble Federal Tax Ombudsman Pakistan Dr. Asif Mahmood Jah.
To further extend the facility the office of Federal Tax Ombudsman plans t open similar facilitation desks at the border custom stations all over the country in the coming months.