کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,20جنوری2022)—پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ صدارتی نظام ممکن نہیں صرف عوام کی توجہ حکومتی نااہلیوں اور ناکامیوں سے ہٹانے کے لیئے اس کا شوشا چھوڑا جا رھا ہے۔پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے آج اس کو لانے والے بھی پریشان ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف قانون دان راجہ زاہد خورشید ایڈووکیٹ کے بھتیجے اور برطانیہ میں مقیم راجہ عرفان خورشید کے فرزند خیام الحسن راجہ کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی طارق کیانی،مہتاب عباسی،ملک پرویز کنگر،شاہ رخ پرویز،راجہ ظفر محمود،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،سلطان فیاض کیانی اور دیگر بھی موجود تھے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نئے پاکستان اور تبدیلی کے خواب دیکھنے والے بھی آج پچھتا رہے ہیں۔عمران خان نے حکومت میں آ کر ہر وہ کام کیا جس کی وہ اپوزیشن میں مخالفت کرتے رہے۔مہنگائی بیروزگاری نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ان کے ماہرین معاشیات کو آج یہ کریڈٹ ضرور جاتا ہے کہ بنگلہ دیشی اور افغان کرنسی بھی ہم سے آگے نکل گئی آج پاکستانی دوروپے اور ایک پیسے میں ایک بنگلہ دیشی ٹکہ اور ایک روپے نوپیسے میں ایک افغانی ملتا ہے گویا موجودہ حکومت نے ہمیں ایک ٹکے کا بھی نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے یہ خود بحرانوں کو جنم دیتی ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کے علاوہ کچھ کر نہیں سکتی اوریہ کام اپوزیشن احسن انداز میں کر رہی ہے ایوان کے اندر تبدیلی کا آپشن بھی موجود ہے جس پر مناسب وقت میں غور کیا جا سکتا ہے پیپلز پارٹی نے کراچی سے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اب عوام کا حکومت سے ہنی مون کا پیریڈ ختم ہو چکا وہ بھی اس نااہل حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔اس بار وہ گھروں سے باہر نکل کر حکومت پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کریں گے یہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے جس نے خود مہنگائی کرکے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اس نے عام لوگوں کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے اس حکومت نے مڈل مین اور وائٹ کالر کا سکون چھین لیا ہے۔کارخانے دار تو اشیا کے نرخوں میں اضافہ کر لیتا ہے مگر عام افراد کے لیئے دال روٹی کا حصول اب مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر آف سیال شریف کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پنجاب میں ہماری پیش قدمی شروع ہو نے جا رہی ہے ہم 30 جنوری کوسیال شریف میں ایک بڑا جلسہ کریں گے۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, January 20, 2022) * Former Prime Minister Raja Pervez Ashraf, the central leader of the People’s Party, said that the presidential system is not possible only to divert the attention of the people from government incompetence and failures. The present PTI government is the most failed government in the history of the country. Today, those who brought it are also worried. He expressed these views. Former Member Assembly Tariq Kayani, Mehtab Abbasi, Malik Pervez Kangar, Shah Rukh Pervez, Raja Zafar Mehmood, Javed Chishti Advocate, Sultan Fayyaz Kayani and others were also present on the occasion. Raja Pervez Ashraf said that even those who dreamed of a new Pakistan and change are regretting today as his statement was given at Khayam Ul Hassan Wallima ceremony.
مسلم لیگ ن پر آج مشکل وقت ہے, اسامہ چوہدری
Currently it is a difficult time for PML-N, Osama Chaudhry
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,20جنوری2022)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویر کے فرزند اسامہ چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پر آج مشکل وقت ہے مشکلات و مصائب بتدریج کم ہوتے چلے جائیں گے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سماجی کارکن حاجی جاویداختر کی وفات پر ان کے بیٹوں طارق سلیم اور حافظ کامران حشر سے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شیخ ساجد الرحمان،چوہدری احسان آزاد دیگر بھی موجود تھے۔اسامہ چوہدری نے کہا کہ ان کی ایک ماہ قبل لندن میں میاں نوازشریف سے ملاقات ہوئی ہے ان کی صحت خاصی بہتر ہے مگر میں نے ان کو فی الحال پاکستان نہ آنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ پاکستان میں انتقام اور ذاتی دشمنی پر مبنی سیاست کا دوردورہ ہے۔
پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار زوہیب نامی ملزم کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کر لئے
Police recover stolen gold jewellery from arrested Zohaib
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,20جنوری2022)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار زوہیب نامی ملزم کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کر لئے۔کلثوم نامی بیوہ خاتون نے تھانہ کلر سیداں میں چوری کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ اس کے گھر سے 12 عدد طلائی چوڑیاں،دو عدد لاکٹ سیٹ،ایک جوڑی بالیاں،ایک جوڑی کانٹے، ایک عدد مردانہ اور پانچ عدد زنانہ انگوٹھیاں اور ایک عدد طلائی کڑا شامل ہے کو نامعلوم افراد نے چوری کر لیاہے۔پولیس کے مطابق شک کے شبہ میں زوہیب نامی نوجوان کو گرفتار کر کے جب تفتیش کی تو اس نے نہ صرف چوری کی واردات کا اعتراف کر لیا بلکہ اس کی نشاندہی پر مسروقہ مال بھی برآمد کر لیا گیاہے۔ادھر ملزم زوہیب کے والد ریاض محمود نے رابطہ پر بتایا کہ اس بیٹا چور ہے نہ ہی وہ اس واردات میں ملوث ہے پولیس نے اصل حقائق پر پردہ ڈالتے ہوئے میرے بیٹے پر تشدد کر کے اسے چوری کی واردات کا اعتراف کرنے پر مجبور کیا ہے۔یاد رہے کہ اسی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے لوگوں نے مقامی رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد کی قیادت میں کلر سیداں پولیس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی تھی۔
جمعرات دن ایک بجے دوبیرن کلاں میں کھلی کچہری
An open court session being held on Thursday at 1 p.m. by police
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,20جنوری2022)—ڈی ایس پی کہوٹہ کلر سرکل مرزا طاہر سکندر آج بروز جمعرات دن ایک بجے دوبیرن کلاں میں کھلی کچہری لگائیں گے اور لوگوں کے مسائل سنیں گے۔